Tag: ضمنی ریفرنس دائر

  • نیب  نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    نیب نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، جس میں آصف زرداری سمیت 19ملزمان کا نام شامل کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے پارک لین کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کر دیا، ریفرنس میں آصف زرداری سمیت19ملزمان کے نام شامل کئے گئے ہیں۔
    پاک لین ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اقبال میمن،یونس قدوائی بھی پارک لین میں شیئرہولڈرتھے، ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر 3.74 بلین ہوگئی جبکہ وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھی۔

    نیب کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں 3 مزید ملزمان کوشامل کیا گیا ہے جبکہ گواہان نے بیان میں کہا ہے کہ تمام معاملات پارک لین انتظامیہ کے کہنے پرکرتا رہا۔

    ریفرنس کے مطابق آصف زرداری،بلاول پارک لین میں25،25فیصدکےشراکت دارہیں، آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب کے سامنے شراکت داری کااعتراف کر چکے۔

    نیب نے مزید کہا کہ ایس ای سی پی کے افسران نے پارک لین معاہدوں اور جعلی دستاویزمیں مدد کی، جعلی دستاویزات پر کمپنی نے قرضہ لیا اور پارک لین نے قرضہ واپس کرنے سے انکار کیا تھا۔

  • نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    نیب کا آصف زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    راولپنڈی : نیب نے سابق صدرآصف علی زرداری کیخلاف ہریش کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور ملزم نامزد کرن کا فیصلہ کرلیا، آصف علی زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ،ہریش کمپنی کیس میں نیب نے ضمنی ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے نیب نے آصف علی زرداری کو ضمنی ریفرنس میں ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیاہے، آصف علی زرداری کو نیب تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر ملزم بنایا جارہاہے۔

    نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ریفرنس ہاریش کمپنی عدالت میں دائر کیا تھا ، عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید، سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان مرکزی ملزم نامزد ہیں۔

    نیب کے مطابق عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بےنامی پراپرٹی بنائی ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ منجمد کردی ہے۔

    گذشتہ روز سابق صدر آصف زرداری نے 8 ارب روپےکی مشکوک ٹرانزیکشن اور اوپل 225 میں ایک ارب روپے رشوت لینے کے الزام پر نیب کے سامنے پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرایا تھا۔

    مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس،آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی

    بعد ازاں آصف زرداری کی نیب پیشی کی اندرونی کہانی سامنے آئی تھی، پی پی کے شریک چیئرمین نے تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا تھا کہ ’’آج نیب کوآخری مرتبہ دستیاب ہوں، آئندہ پیش نہیں ہوں گا‘‘۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا تحقیقاتی ٹیم سے غصے میں کہا کہ ’’اب نیب نہیں ہوگی، یا تو نیب رہے گا یا پھر پاکستان کی معیشت، ہرایک کےپاس بلیک منی اوربزنس اکاؤنٹس ہیں‘‘۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکاؤنٹس سے متعلق آصف زرداری سے سوال کیا تھا تو انہوں نے مشکوک اکاؤنٹس اور ٹرانزیکشنز کو برنس اکاؤنٹ کہا، تحقیقاتی ٹیم کے سوال دہرانے پر آصف زداری غصے میں آگئے تھے۔