Tag: ضمنی مالیاتی بل

  • حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    حکومت کا فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ

    اسلام آباد: پی ٹی آئی حکومت نے فنانس بل متعدد ترامیم کے ساتھ پاس کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بجٹ ضرور پاس ہوگا، فنانس بل میں بچوں کے دودھ پر لگایا گیا ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈبل روٹی، نمک، مرچ، چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس میں کمی کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ فنانس ترمیمی بل کی منظوری کے لیے حکومت نے لائحہ عمل طے کر لیا ہے، اتحادی جماعتیں فنانس بل کی حمایت میں ووٹ دیں گی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں آج پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا ہے، جس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔

    ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

    فواد چوہدری کا اجلاس سے متعلق کہنا تھا کہ آج جو ہونے جا رہا ہے، اس سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی۔

    مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ منی بجٹ اصل میں ریفارمز بجٹ ہے، عوام پر معمولی بوجھ کی چند چیزوں کو بھی نکالا جائے گا، شام تک وزیر خزانہ اعلان کر دیں گے۔

    انھوں نے اسٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ دس میں سے آٹھ افسران حکومت لگائے گی، اسٹیٹ بینک کی سو فیصد ملکیت حکومت پاکستان کے پاس ہی رہے گی۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد خوش خبری ملے گی، آئی ایم ایف کے دوسرے جائزے کی منظوری ابھی باقی ہے، فریقین میں کوئی اختلاف نہیں، شرح سود میں اضافے سے مانگ میں کمی اور اشیا کی قیمتوں میں اعتدال آیا ہے۔

  • ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

    ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کا مشن ، وزیراعظم متحرک

    اسلام اباد : وزیراعظم عمران خان نے آج حکمران اتحاد کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلالیا، جس میں بل کی منظوری کی حکمت عملی اور اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج سے نمٹنے پرمشاورت ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق ضمنی مالیاتی بل منظور کرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان متحرک ہے ، قومی اسمبلی اجلاس سے پہلے وزیراعظم نے حکمران اتحادکی پارلیمانی پارٹی کااجلاس بلالیا ہے۔

    اجلاس میں بل کی منظوری کی حکمت عملی اوراپوزیشن کےممکنہ احتجاج سےنمٹنے پر مشاورت کی جائے گی۔

    پارٹی قیادت کی جانب سے تمام ارکان کودوپہردوبجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنےکی ہدایت کردی ہے ، وزیراعظم عمران خان خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچیں گے۔

    یاد رہے حکومت اتحادیوں کو بھی رضامند کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ، ایم کیو ایم چندترامیم کے ساتھ حمایت پر تیار ہے جبکہ ق لیگ اورجی ڈی اے بھی ضمنی بجٹ کی حمایت کریں گی۔

    پی ٹی آئی کے ناراض ارکان کو بھی منا لیا گیا جبکہ اپوزیشن کے دس سے پندرہ ارکان بھی بل کی منظوری کے وقت اسمبلی میں موجود نہیں ہوں گے۔

  • قومی اسمبلی  کا اجلاس ،  ضمنی مالیاتی بل آج منظور کرایا جائے گا

    قومی اسمبلی کا اجلاس ، ضمنی مالیاتی بل آج منظور کرایا جائے گا

    اسلام آباد : قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل آج منظور کرایا جائے گا، بل کی منظوری روکنے کے لیے متحدہ اپوزیشن نے کمرکس لی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کااجلاس کل شام 4 بجے ہو گا ، اجلاس کا 49نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے ، اجلاس میں مختلف بل اورآرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔

    قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں ضمنی مالیاتی بل منظور کرایا جائے۔

    دوسری جانب متحدہ اپوزیشن نے بل کی منظوری روکنے کے لیے کمرکس لی ہے ، اس سلسلے میں پارلیمانی پارٹی کامشترکہ اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت قائدحزب اختلاف شہبازشریف کریں گے۔

    اجلاس میں منی بجٹ کی منظوری روکنے اور قومی اسمبلی میں حکومت کوٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بھی آج اہم ملاقات متوقع ہے ، جس میں فنانس بل ،فارن فنڈنگ کیس سمیت دیگراہم امورپر مشاورت ہوگی۔

    گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی نے منی بجٹ کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس میں کل بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا تھا ، ذرائع کا کہنا تھا کہ علامتی بھوک ہڑتال پارلیمنٹ ہاؤس کے اندر باہر کی جائے گی اور اس بھوک ہڑتالی کیمپ میں بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔

  • ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شق وار منظوری لی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی تاہم تین طرح کی چھوٹ دی گئی ہے۔

    چھوٹ میں وراثت، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دو سو سی سی کی سواریاں شامل ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ ایل پی جی پر ڈیوٹیز ایک تہائی کر دی ہیں۔ ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 61 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری حکومت کے اختتام تک 480 ارب روپے کے گردشی قرضے تھے، گزشتہ ایک سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اب گردشی قرضے مجموعی طور پر 1200 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹیل مل گزشتہ 3 سال سے بند ہے، کہتے ہیں معیشت درست ہے، پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اور پنشن روکنے پر 2 اموات ہوئیں، اسٹیل مل میں تنخواہیں نہ ملنے پر 2 لوگ خود کشیاں کرچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، 169 بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں، ابھی بھی وقت ہے ٹیکس نیٹ کے اندر آجائیں، قوم کا پیسہ قوم پرخرچ ہوگا، جائیداد لندن میں بنے گی نہ ہی دبئی میں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات ایجنٹس کی ذمہ داری ہے ہمیں پہنچائیں، بینکوں میں بڑی بڑی رقوم رکھنے والوں کی معلومات لیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کی تلاش کی جائے گی، ڈیم فنڈ کے لئے دیا گیا استثنیٰ واپس نہیں لیا جائے گا، کسانوں کے لیے 6 سے 7 ارب کی سبسڈی پہلے ہی منظور کر چکے ہیں۔