Tag: ضیاء الحسن لنجار

  • ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، وزیر داخلہ سندھ

    ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، وزیر داخلہ سندھ

    کراچی: ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیان پر وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے رد عمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔

    وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا حکومت کی اوّلین ترجیح صوبے میں امن و امان کا قیام ہے، اعلیٰ پارٹی قیادت کی کوشش ہے صوبے سے ڈاکوؤں کا خاتمہ کیا جائے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہمیں اعتماد ہے۔

    انھوں نے کہا ایم کیو ایم پولیس فورس کو متنازع بنا کر مجرموں کو فائدہ پہنچا رہی ہے، آئی جی سندھ پولیس ایک اچھی شہرت کے حامل افسر ہیں، امن وامان کے قیام کے لیے تمام ادارے سنجیدہ ہیں، ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب اچھا، باہر ہو تو سب برا نظر آتا ہے۔

    ضیا لنجار نے کہا ایم کیو ایم جان لے چور ڈاکو کی کوئی ذات نہیں ہوتی، وہ صرف لٹیرے ہیں، لٹیروں اور عوام کی جانوں سے کھیلنے والوں سے ہمیں اچھی طرح نمٹنا آتا ہے، انھوں نے کہا کسی شہری کی جان جانے پر ہمیں آپ سے زیادہ دکھ ہوتا ہے لیکن دنیا جانتی ہے کہ مگرمچھ کے آنسو کون بہاتا ہے۔

    ایم کیو ایم کا سندھ بھر میں رینجرز کو مکمل اختیارات دینے کا مطالبہ

    صوبائی وزیر داخلہ نے کہا آپ صبر کریں ڈکیتوں کا ضرور قلعہ قمع کریں گے، امن و امان کا قیام ہماری ذمہ داری ہے جسے اچھی طرح نبھائیں گے، موبائل چوروں سے نجات کے لیے حکمت عملی پر کام کر رہے ہیں۔

  • عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، ضیاء الحسن لنجار

    عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب پورا نہیں ہوگا، ضیاء الحسن لنجار

    کراچی : وزیر قانون سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ نوازشریف کا اداروں سے ٹکراؤ بڑا طوفان لا سکتا ہے، عمران خان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ضیاالحسن لنجار کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت ملک میں تصادم کراناچاہتی ہے، لیگی حکومت ٹکراؤ کےبجائے مسائل کےحل کیلئےکام کرے۔

    شہبازاورنوازشریف عمران خان کی طرح یوٹرن لینے کے ماہر ہیں، نواز شریف کا اداروں سے ٹکراؤ بڑا طوفان لا سکتا ہے، سابق وزیر اعظم کو ان کے وزراء اور وکلا نے نقصان پہنچایا۔

    عمران خان کے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سیاست کو کرکٹ سمجھ کرنہ کھیلیں، ان کا اپوزیشن لیڈر بننے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، سیاست کرنا عمران خان کے بس کی بات نہیں ہے، گرینڈ الائنس کا جلسہ بھی عمران خان کے جلسی کی طرح بری طرح فلاپ ہوگا۔

    صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پی ٹی آئی خود اندرونی اختلافات کا شکار ہے، پتہ ہی نہیں چلتا کہ پی ٹی آئی کی کمان عمران خان کے پاس ہے یاکسی اور کے پاس ؟

    کراچی میں خواتین پر چھریوں سے کیے جانے والے حملے کے ملزم کی عدم گرفتاری پر ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ سندھ حکومت جلد چھری مار ٹولے کو قانون کی گرفت میں لائے گی، کراچی پولیس خواتین کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خاقان بھی نوازشریف کی طرح نوشہرو فیروز میں جھوٹے اعلانات کرینگے، شاہد خاقان عوام کوبتائیں وہ وزیراعظم ہیں یا نوازشریف کے سہولت کار؟

    سندھ کےعوام بھگوڑوں،طالبان کےحامیوں کومسترد کرچکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ فنکشنل مسلم لیگ بھی ایم کیوایم کی طرح سندھ میں ختم ہوچکی ہے۔