Tag: ضیاالحسن لنجار

  • دھماکے میں ایک غیرملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، وزیرداخلہ

    دھماکے میں ایک غیرملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے، وزیرداخلہ

    کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک غیر ملکی سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔

    جائے وقوعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیر ملکی شہری سوار تھے۔

    وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ دھماکے میں ایک غیرملکی شہری زخمی ہوا ہے، دھماکے کے مقام پر کافی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، دھماکےمیں ایک پولیس افسر اور 3اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    ضیاالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید معلومات حاصل کررہے ہیں، مزید شواہد کو دیکھ کر ہی کچھ کہا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے مقام سے چینی افراد قافلہ پہلے ہی گزر چکا تھا جس کے فوری بعد دھماکا ہوا،
    وزیر داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق کوئی سیکیورٹی الرٹ نہیں تھا، دھماکے میں 4پولیس اہلکار اور کچھ رینجرز کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

    دھماکے کی اطلاعات سامنے آنے کے فوری بعد وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر سے رابطہ کیا اور کہا کہ حقائق سے فی الفور آگاہ کیا جائے۔

    ایس ایس پی ملیر نے وقوعہ سے متعلق تمام حقائق جلد عوام کے سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ علاقہ پولیس اور افسران جائے وقوع پر موجود ہیں۔

    وزیر داخلہ نے کہا کہ تفصیلات میں تمام پہلوؤں اور زاویوں کا احاطہ کیا جائے، ریسکیو کے عمل کو تیز کیا جائے اور متاثرہ شہریوں کو فوری ہسپتال منتقل کیا جائے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ نے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی 

    دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

    سید مراد علی شاہ نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کرکے رپورٹ دیں اور ایئرپورٹ کے اطراف راستے ٹریفک کی روانی کے لیے بحال رکھیں۔

  • ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت رنگ لائے گی: وزیرداخلہ

    ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت رنگ لائے گی: وزیرداخلہ

    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی ڈی ایس پی علی رضا کی شہادت رنگ لائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی کی شہادت رنگ لائے گی، کراچی میں امن پولیس کی قربانیوں کے نتیجے میں ہے۔

    وزیرداخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہیں، کچے میں ڈاکوؤں کو ختم کیا جارہا جلد ہی قابو پالیں گے، سندھ میں امن و امان کیلئے علماسے ملاقات کی ہے، امید ہے عاشور تک امن امان کی صورتحال ٹھیک رہے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز کراچی میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو شہید کردیا گیا تھا، موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزمان نے ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کونشانہ بنایا، وہ کریم آباد کے قریب اپارٹمنٹ میں اپنی پرانی رہائشگاہ پر دوستوں سے  ملنے آئے تھے اور جیسے ہی اپنی بم پروف گاڑی سے اُترے، دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔

    ڈی ایس پی کے پاس لیاری گینگ وار کی سرکوبی کا ٹاسک تھا تاہم تفتیش کاروں کو سی سی ٹی وی فوٹیج نہ ہونے سے مشکلات کا سامنا ہے۔

    ڈی ایس پی ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی تھے اور شہید ایس ایس پی چوہدری اسلم کے ساتھ مل کر کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں، لیاری گینگ وار اور ٹارگٹ کلرز کے خلاف اہم کاروائیوں کا حصہ رہے ہیں۔

    سی ٹی ڈی افسر ان دنوں سی ٹی ڈی گارڈن انویسٹیگیشن میں تعینات تھے اور حالیہ دنوں میں دہشت گردوں کے خلاف اہم کیسوں پر کام کر رہے تھے۔

    وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کا ڈی ایس پی کی ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لیتے ہوئے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت دی جبکہ  آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • وزیر داخلہ سندھ  کی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوز ٹریننگ دینے کی پیشکش

    وزیر داخلہ سندھ کی ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوز ٹریننگ دینے کی پیشکش

    کراچی : وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوز ٹریننگ دینے کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو امریکا سے شکست پر کہا کہ ورلڈکپ کےبعدپاکستانی کھلاڑیوں کو ایس ایس یو کمانڈوزٹریننگ دینے کیلئےتیارہیں۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کھلاڑیوں کی ٹریننگ کےاخراجات اٹھانےکوتیارہے،

    ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ امریکا جیسی ٹیم سے ہارنے پر دکھ ہوا، ضرور ٹیم کی سلیکشن میں خامیاں ہیں، قومی ٹیم کوآئندہ میچز میں اچھی پرفارمنس دکھانی چاہیے۔

    گذشتہ روز پاکستان کو امریکا نے سپراوورمیں ہرادیا تھا، سپراوور میں امریکا نے اٹھارہ رنز بنائے جبکہ محمد عامر نے تین وائیڈ بال بھی پھینکیں اور پاکستان انیس رنز کا ہدف حاصل نہ کرسکا۔