Tag: ضیا محی الدین

  • وزیراعظم  اور صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    وزیراعظم اور صدر مملکت سمیت سیاسی رہنماؤں کا ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے ضیاء محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق ممتاز اداکار ، معروف ہدایت کار اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین انتقال کرگئے۔

    وزیراعظم شہباز شریف اور صدرمملکت عارف علوی سمیت سیاسی رہنماؤں نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے معروف ہدایت کارضیا محی الدین کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ضیاء محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے، ان کےمخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیابھر میں دھوم مچائی۔

    صدرمملکت عارف علوی نے ضیا محی الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضیامحی الدین سےمیرےتعلقات دہایوں پرانے تھے، وہ فنون لطیفہ کا عظیم نام تھے۔

    وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے معروف اداکارضیامحی الدین کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ ضیامحی الدین نےدنیابھرمیں تھیٹر،فلموں میں کام کرکےپاکستان کانام روشن کیا۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ضیا محی الدین کےانتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ضیامحی الدین بہترین اداکاراورصداکار تھے، ان کی منفرد آوازہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ضیا محی الدین کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ضیا محی الدین نے اپنی محنت سے فن کےمختلف شعبوں میں نام کمایا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ممتاز اداکار ضیامحی الدین کےانتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان کاانتقال دنیائےفن کیلئےکسی سانحے سے کم نہیں۔

    وفاقی وزیر خالدمقبول صدیقی نے معروف ہدایت کارضیامحی الدین کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا ضیا محی الدین دور حاضر میں اردو ادب کے روشن مینار تصور کیے جاتے تھے، مرحوم نامور اداکاروں کیلئےاستاد کا درجہ رکھتے تھے،ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

    اسپیکرقومی اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر نے بھی ضیامحی الدین کےانتقال پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے ان کی ادب،فن کےشعبہ میں گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضیا محی الدین صداکاری کی دنیا کے بے تاج بادشاہ تھے، ان کی آوازکاسحرہمیشہ باقی رہےگا، انہوں نےمیزبانی کے شعبہ میں منفرد انداز متعارف کروایا، وہ پاکستان کی فلاح وبہبود کے لیے بھی ہمیشہ آگے رہے۔

  • جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    جرمن قونصل جنرل کا ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

    کراچی: جرمن قونصل جنرل نے ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تعینات جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے لیجنڈ صداکار، ہدایت کار ضیا محی الدین کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

    انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فنون لطیفہ کے حوالے سے ضیا محی الدین کی بڑی خدمات ہیں، وہ فن، ادب اور علم کی دنیا میں ایک انسٹیٹیوٹ کی حیثیت رکھتے تھے۔

    جرمن قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین کی آرٹ اور کلچر کے لیے بے پناہ محبت اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے بتایا کہ جرمن قونصلیٹ نے بھی ماضی میں ضیا محی الدین کے ساتھ گوئٹے انسٹیٹیوٹ اور ناپا سے مل کر ثقافتی پروگرام کیے ہیں۔

    لیجنڈ اداکار اور براڈ کاسٹر ضیاء محی الدین انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ لیجنڈ صدا کار اور براڈ کاسٹر ضیا محی الدین انتقال کر گئے ہیں، ان کی عمر 91 برس تھی، خاندانی ذرائع نے بتایا کہ ضیا محی الدین کو گزشتہ روز علالت کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا، رات بھر ان کی طبعیت تشویش ناک رہی، اور پھر انتقال کر گئے۔

    مرحوم کی نماز جنازہ کراچی کے علاقے ڈیفینس میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔