Tag: ط

  • ویڈیو: فاتحانہ آغاز کے بعد ’’کراچی کنگز‘‘ کے شیروں کی گیم نائٹ

    ویڈیو: فاتحانہ آغاز کے بعد ’’کراچی کنگز‘‘ کے شیروں کی گیم نائٹ

    پی ایس ایل 10 میں فاتحانہ آغاز کے بعد لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پیڈل گیم کا رخ کیا اور خوب لطف اٹھایا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ فتح سے مسرور کھلاڑیوں نے اس بڑی جیت کے بعد گیم نائٹ منائی۔

    شاندار فتح کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنز، ٹم سائفرٹ، ڈائریکٹر ٹیم حیدر اظہر سمیت تمام کھلاڑیوں نے پیڈل کورٹ کا رخ کیا۔

    کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدان کے بعد جم کر پیڈل کورٹ میں بھی اپنی مہارت دکھائی اور خوبصورت سروسز کیں۔ کرکٹرز نے پیڈل گیم سے بھرپور انجوائے کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    کراچی کنگز نے تفریح اور مسرتوں سے بھرپور ان لمحات کی ویڈیو اپنے انسٹا گرام سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل بھی ہوگئی۔

    صارفین نہ صرف کراچی کنگز کے پیڈل گیم میں صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں بلکہ وہ پی ایس ایل میں فاتحانہ آغاز پر کے کے کو مبارکباد کے ساتھ ٹورنامنٹ میں اسی اسپرٹ کے ساتھ جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 235 رنز کا ہدف چار گیندیں قبل چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا اور پی ایس ایل کی تاریخ کا تیسرا بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

    اسی میچ میں کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں نیا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-karachi-kings-khushdil-shah-made-a-new-record/

  • اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے،  خواجہ آصف

    اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے، خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اسرائیل پاکستان پربانی پی ٹی آئی کے ذریعےحملہ آور ہے، اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، 126 دن کے دھرنے کے بعد آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں اور اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا یجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں اور اسرائیل بانی پی ٹی آئی کے ذریعے سازش کر رہا ہے لیکن اسرائیل پاکستان کے ساتھ پنگا افورڈ نہیں کر سکتا کیونکہ اسرائیل کو پتہ ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ ہوگا اور ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔

    انھوں نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ ایس سی او اقوام متحدہ سے بھی زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے، یہ احتجاج ایس سی او کو سبو تاژ کرنے کی کوشش ہے ، یہ معمولی بات نہیں سازش کے تحت ہو رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایک حملہ 2014 میں ہم پر کیا اور دوسرا آج کر رہا ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستان اندر سے مسمار ہو ، یہ حکمت عملی سیاستدانوں عدلیہ اور شہریوں کو سمجھنا چاہیے اور آپ کو پتہ ہونا چاہیے آپ کے ملک کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی والے بھی اسی ایجنڈے پر کام کررہےہیں ، وطن عزیز کو اس شخص سے خطرہ ہے ،اس موقع پر کیوں احتجاج کیا جا رہا ہے، 2014 اور اب والے احتجاج کو جوڑیں تو سمجھ آجائے گا۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت 

  • اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے، شاہ محمود قریشی

    اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر میں نےملک سےغداری کی ہے تو مجھے پھانسی پرلٹکا دیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے عدالت میں پیشی کے بعد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سےغداری کاسوچ بھی نہیں سکتا۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اس میں کوئی دورائےنہیں۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایف آئی اے کے پاس مزید جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں، ناانصافی اورقانون کی حق تلفی کی جارہی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کوئی ثبوت نہیں دے سکی، میرا حق ختم کیا جارہاہے، میرے خلاف کچھ ثابت نہیں کیا جارہا، میں نے پورا تعاون کیا لیکن سیاسی انتقام لیا جارہا ہے، میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔

  • بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا  اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

    بوریت سے بچانے کے لئے کراچی کنگز کا اہم اقدام، کھلاڑی خوشی سے نہال

    کراچی: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز نے عالمی وبا کے باعث بائیو سیکیورببل میں رہنے والے کھلاڑیوں کو بوریت سے بچانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔

    پی ایس ایل سکس کے بائیو سیکورببل میں کھلاڑیوں کو بوریت سے کیسے بچانا ہے؟، انہیں کیسے تروتازہ کیسے رکھنا ہے؟، اس کا حل کراچی کنگز کی انتظامیہ نے "کنگز کیفے” بنا کر نکال لیا ہے۔

    کھلاڑیوں کے لئے بنائے گئے کنگز کیفے کی سیر کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کرائی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کنگز کیفے میں کھلاڑیوں کیلئے ویڈیو گیمز، لوڈو، چیس، کیرم بورڈ اور دوسرے گیم موجود ہیں، جہاں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ٹیم انتظامیہ بھی ان کھیلوں سے لطف اندوز ہورہی ہے۔

    دفاعی چیمپئن کراچی کنگز کے کوچ کیرم بورڈ کے دلدادہ نکلے، ویڈیو میں وہ سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کے ساتھ گیم کھیلنے میں مصروف دکھائی دئیے، کھلاڑیوں نے بائیو سیکورببل میں ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لئے یہ بہت اچھا اقدام ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مدمقابل

    واضح رہے کہ عالمی وبا کرونا کے باعث پی ایس ایل سکس میں بائیوسیکورببل کے باعث کھلاڑیوں کے باہر جانے پر پابندی ہے۔

    پی ایس ایل سکس کے چھٹے میچ میں آج دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی، کراچی کنگز ہوم گراؤنڈ میں دوسری فتح کے لئے پرعزم ہے۔

    پی ایس ایل فائیو کی فاتح کراچی کنگز اور اسلام آباد دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز جبکہ کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دی تھی۔

  • اداکارہ صبا قمر اورگلوگار بلال سعید  کی عبوری درخواستِ ضمانت منظور

    اداکارہ صبا قمر اورگلوگار بلال سعید کی عبوری درخواستِ ضمانت منظور

    لاہور : سیشن کورٹ نے مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانت منظور کرلی اور کہا جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سیشن کورٹ میں مسجد وزیر خان شوٹنگ کیس میں اداکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، صبا قمر برقعہ میں عدالت میں پیش ہوئیں، ایڈیشنل سیشن جج چوہدری قاسم علی نے محفوظ فیصلہ سنایا۔

    عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ کی بناء داکارہ صبا قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواست ضمانتیں منظور کرلیں اور ریمارکس دیئے کہ جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

    یاد رہے صباء قمر اور بلال سعید کے خلاف مسجد وزیر خان میں شوٹنگ پر تھانہ اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا، بعد ازاں صبا قمر اور بلال سعید نے ضمانت کے لیے لاہور کی عدالت سے رجوع کیا تھا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے اپنے آنے والے گانے ‘قبول ہے’ کی شوٹنگ کے دوران چند تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں تھی جو کہ مسجد وزیر خان کے اندر شوٹ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسجد کا تقدس پامال کرنے پر طوفان برپا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا۔

  • برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

    برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ

    لاہور : پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، دربار کے سجادہ نشین چند مخصوص افراد کے ہمراہ روایتی رسومات ادا کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کورونا وباء کے پیش نظر پنجاب حکومت نے رواں سال پاکپتن میں برصغیر پاک ہند کے صوفی بزرگ حضرت بابا فرید ؒ کا 778واں عرس محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق رواں سال پاکپتن میں بابا فریدکے عرس کی تقریبات منعقد نہیں ہو گیں، تاہم دربار کےسجادہ نشین اپنے خاندان کے افراداور چند مخصوص افراد کے ہمراہ حکومتی ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے روایتی رسومات ادا کریں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ عرس تقریبات میں عام زائرین کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی، عرس کی پندرہ روزہ تقریبات 25 ذوالحج سے شروع ہوں گی۔

    خیال رہے گزشتہ سال پندرہ روزہ تقریبات میں 22 لاکھ سے زائد عقیدت مندوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی تھی۔

    یاد رہے پاکپتن انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو رواں سال بابا فرید کے عرس کی تقریبات منسوخ کرنے کی تجویز دی تھی اور ڈپٹی کمشنر نے پنجاب حکومت کو تجاویز پر مشتمل مراسلہ بھجوا دیا تھا ۔

    ڈپٹی کمشنر پاکپتن کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا تھا کہ 778ویں عرس کے موقع پردنیا بھر سے عرس میں شرکت کے لیے آنے والے لاکھوں زائرین کے باعث ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن نہیں۔

  • فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    فلسطینیوں کی بہتری کیلئے دی گئی تجویز کا خیر مقدم ہونا چاہیے، عادل الجبیر

    ریاض : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے کہا ہے کہ جس امن فارمولے کو فلسطینی قوم قبول کرے گی اس پرعرب ممالک بھی اتفاق کریں گے۔

    عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے معاشی مسائل کے حل کی کوششوں کےساتھ ساتھ فلسطینیوں کے دیرینہ سیاسی حقوق کے حل کے لیے بھی موثر انداز میں کوشش کی جانی چاہیے تاکہ فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازع کو حقیقی معنوںمیں ختم کیا جا سکے۔

    فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں عادل الجبیر نے مشرق وسطی میں امن کے لیے امریکا کے اقتصادی منصوبے پر اپنا موقف بیان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر وہ تجویز جس سے فلسطینیوں کے حالات کی بہتری کی راہ ہموار ہو اس کا خیر مقدم کیا جانا چاہیے۔

    سعودی وزیر برائے امور خارجہ کا کہنا تھا کہ یہاں میں یہ کہوں گا کہ فلسطینیوں کے سیاسی حقوق کا حل حد درجہ اہم اور ناگزیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حقوق اور مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کرنےکی مجاز ہے، جس تجویز سے فلسطینیوں کو اتفاق ہو عرب ممالک بھی اسے قبول کرلیں گے۔

    عادل الجبیر نے مزید کہا کہ سعودی عرب سنہ 1967ءکے عرب علاقوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کے قیام اور مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی مملکت کا دارالحکومت بنائے جانے کے مطالبے کی حمایت جاری رکھے گا۔

  • چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم

    چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کا تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم

    لاہور : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں کو3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دے دیا اور 15 دن کے بعد کارکردگی رپورٹس بھیجنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار محمد شمیم خان نے30 ستمبر 2018 تک دائر تمام سول اپیلوں اور نظرثانی درخواستوں پر 30 اپریل تک فیصلے کرنے کا حکم دے دیا۔

    چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے کہا پنجاب بھر میں اس وقت 33 سو سے زائد سول رویژنز اور اپیلیں زیر التواء ہیں۔

    جسٹس سردار محمد شمیم خان نے صوبے بھر کے ایڈیشنل سیشن ججز کو کیسز کا قانون کے مطابق جلد فیصلے کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ ہائی کورٹ کو ہر پندرہ روز بعد کارکردگی رپورٹس بھیجی جائیں۔

    یاد رہے چند روز قبل چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے معمولی جرائم کے مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہر ہفتے کی رپورٹس سیشن ججز کو بھیجنے کی ہدایت کردی تھی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ کا معمولی جرائم کے مقدمات 3ماہ میں نمٹانے کا حکم

    انھوں نے جہلم، راجن پور اور شیخوپورہ کی عدالتوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے بتایا ان عدالتوں میں 10 ستمبرتک دائرمعمولی جرائم کےمقدمات کے فیصلے ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے یاد رہے یکم جنوری کو لاہور ہائی کورٹ محمد انوار الحق کے ریٹائر ہونے کے بعد نئے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان سے حلف لیا تھا۔

    جسٹس سردار شمیم خان 31 دسمبر 2019 تک لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے۔

  • صوبائی وزیر علیم خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    صوبائی وزیر علیم خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، عبدالعلیم خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق ظاہر کیے۔ درخواست سیاسی انتقامی کارروائی ہے، خارج کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی، عبدالعلیم خان کی اہلیت کے خلاف درخواست ن لیگی امیدوار رانا احسن کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ عبدالعلیم خان نے الیکشن لڑتے وقت اثاثوں کے متعلق حقائق چھپائے۔ ان کے خلاف نیب میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔ عبدالعلیم خان اولڈ ایج بینیفٹ کے نادہندہ ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت عبدالعلیم خان کو پی پی 158سے نااہل قرار دے۔

    عبدالعلیم خان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عبدالعلیم خان نے کاغذات نامزدگی میں تمام حقائق ظاہر کیے، کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک تمام اثاثے ظاہر کیے گئے۔ آف شور کمپنیز سے متعلق بھی عبدالعلیم خان نے حقائق واضح کیے۔

    وکیل نے مزید کہا درخواست سیاسی انتقامی کارروائی ہے، خارج کی جائے۔

    عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی نااہلی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

    مزید پڑھیں : نااہلی کی درخواست، علیم خان کو جواب داخل کرنے کے لیے آخری مہلت

    یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں ہی ن لیگ کے امیدوار احسن شرافت کی جانب سے نااہلی درخواست پر سنیئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو جواب داخل کرانے کیلئے آخری مہلت دی تھی۔

    خیال رہے اگست 2018 میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما علیم خان بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نیب کوشواہد فراہم کر چکا ہوں، ایسی کوئی جائیداد نہیں، جو ڈکلیئر نہ کی ہو، عمران خان کے ساتھ مل کرتبدیلی کی جنگ لڑرہا تھا، میں بیرون ملک اثاثوں کی منی ٹریل دی، اپنے چاروں فلیٹس کے دستاویزات دیے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ میرے پاس 11 سال سے کوئی سرکاری عہدہ نہیں تھا، جب میں حکومت میں ہی نہیں تو کرپشن کیسے کر سکتا ہوں، نیب جب بھی بلائے گا، ضرور پیش ہوں گا۔

    واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو تحریک انصاف کے رہنما علیم خان سے آف شور کمپنیوں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، اس سلسلے میں انھیں تین بار طلب بھی کیا جا چکا ہے۔

  • آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

    آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ، مریم اورنگزیب کے خلاف نیب انکوائری شروع ، ذرائع

    اسلام آباد :نیب نے  مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے خلاف  انکوائری شروع کردی  ، مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن رہنما مریم اورنگزیب کے گرد نیب نے گھیرا تنگ کردیا ہے، قومی احتساب بیورو (نیب ) نے مریم اورنگزیب کے خلاف انکوائری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

    نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور سرکاری فنڈ سے ن لیگ کی اشتہاری مہم چلانے کا الزام ہے۔

    نیب نے مریم اورنگزیب کے اثاثوں سے متعلق مختلف محکموں سے ریکارڈ طلب کرلیا گیا ہے۔

    خیال رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج  ہونے پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے دونوں بھائیوں کو حراست میں لے لیا تھا ۔

    یاد رہے رواں سال جولائی میں سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کو درخواست جمع کروائی گئی تھی، درخواست میں اختیارات کے غلط استعمال اور اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سابق وزیر مریم اورنگزیب پر اثاثے بنانے کا الزام عائد، نیب کو درخواست

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ مریم اورنگزیب نے سرکاری رہائش گاہ پر بجٹ سے 4 ملین زیادہ خرچ کیے۔ مریم اورنگزیب نے ایف 7 اور ای 11 میں جائیدادیں خریدیں اور پاکستان ٹیلی ویژن میں مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کے کئی ارکان کو بھرتی کروایا گیا۔ ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کے سرگرم رکن عمار مسعود کی تعیناتی شامل تھی۔

    نیب میں دائر درخواست کے مطابق ن لیگ سوشل میڈیا کے 21 لوگوں کو پیمرا میں لگانے کی کوشش کی گئی تھی۔ ن لیگ کے خصوصی نغموں کے لیے پی ٹی وی کے وسائل استعمال کیے گئے۔

    درخواست میں کہا گیا تھا مریم اورنگزیب نے اشتہاری مہم میں کمپنیوں سے ذاتی مالی فوائد حاصل کیےاور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی تقریب کی مد میں 15 ملین کک بیکس لینے کا بھی الزام لگایا گیا۔