Tag: طائف

  • سعودی عرب: طائف میں خوفناک آندھی

    سعودی عرب: طائف میں خوفناک آندھی

    ریاض: سعودی عرب کے شہر طائف کو خوفناک آندھی نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، حکام نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید کردی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف میں خوفناک آندھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس نے لوگوں کو پریشان کردیا ہے۔

    موسمیات کے قومی مرکز کے ترجمان حسین القحطانی کا کہنا ہے کہ اس قسم کی آندھی معمول کی بات نہیں، یہ تباہ کن آندھی کبھی کبھار آتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب بھی اس قسم کی آندھی آتی ہے اس کے ساتھ شدید گرج چمک بھی ہوتی ہے، اس کا دائرہ محدود ہوتا ہے اور یہ کم وقت میں ختم ہوجاتی ہے۔

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ برسوں کے دوران مملکت میں اس قسم کی آندھی کئی مرتبہ دیکھنے میں آئی ہے۔

    موسمیات کے مرکز کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ آندھی کے دوران اس کے قریب نہ جائیں اور تمام احتیاطی تدابیر کا خیال رکھیں۔

  • غلاف کعبہ کو معطر رکھنے والے طائف کے گلاب

    غلاف کعبہ کو معطر رکھنے والے طائف کے گلاب

    ریاض: سعودی عرب میں مشہور طائف کے گلاب کی فصل تیار ہوگئی، یہ گلاب غلاف کعبہ کو معطر رکھنے اور اس کا عطر غسل کعبہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں طائف کے گلاب کی نئی فصل مارکیٹ میں آنا شروع ہوچکی ہے، عرب دنیا میں طائف کے گلاب سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

    ہر سال غسل کعبہ کے لیے جو پانی تیار کیا جاتا ہے اس میں طائف کے گلابوں کا عطر شامل کیا جاتا ہے۔

    طائف کے گلاب بادشاہوں کی پسند رہے اور غلاف کعبہ کو معطر کرنے کے لیے بھی یہ گلاب استعمال کیا جاتا ہے۔

    مملکت آنے والے ہزاروں سیاح، شہری اور مقیم غیر ملکی گلاب کے فارم دیکھنے اور خوشبو سے لطاف اٹھانے کے لیے طائف کا رخ کرتے ہیں۔

    طائف کے گلاب سینکڑوں برس سے مشہور ہیں، ان سے تقریباً اسی قسم کے عطر تیار کیے جاتے ہیں۔

    طائف کے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ وادی محرم، طویرق، طائف کی وادیوں اور الہدا پہاڑ کے بالائی مقام پر گلاب کے فارم ان دنوں ہر طرف خوشبو بکھیرے ہوئے ہیں۔

    مارچ کے شروع میں نئے اور تازہ گلاب مارکیٹ میں آنے لگتے ہیں، 42 سے 45 دن تک گلاب کا موسم رہتا ہے۔ طائف میں گلاب کی فصل سال میں ایک مرتبہ ہوتی ہے۔

    طائف کے باشندوں نے گلاب کی کاشت کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے ریسرچ بھی کی ہے۔

  • سعودی عرب: شہابیوں کی برسات کا خوبصورت نظارہ کب ہوگا؟

    سعودی عرب: شہابیوں کی برسات کا خوبصورت نظارہ کب ہوگا؟

    سعودی عرب کے شہر طائف میں شہابیوں کی بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے جسے دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شائقین پہنچ رہے ہیں۔

    فلکیاتی علوم کی کمیٹی نے شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا ہے۔

    کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شرف السفیانی کا کہنا ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب شہابیوں کی بارش کے عروج کی رات ہے، طائف میں ہر سال 17 جولائی سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے شہابیوں کی بارش ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جمعرات کو رات 12 بجے سے 4 بجے فجر تک ایک گھنٹے کے دوران 150 شہابیے دیکھے جائیں گے۔

    ڈاکٹر شرف نے مزید کہا کہ شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی۔

  • سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

    سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی لڑکی کی لاش مل گئی

    ریاض: سعودی عرب میں گزشتہ روز آنے والے سیلاب میں ایک لڑکی بہہ کر لاپتا ہو گئی تھی، جس کی لاش کافی تلاش کے بعد مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے علاقے وادی العرج میں آنے والے سیلاب میں بہہ جانے والی لڑکی کی لاش جمعے کو مل گئی، لاش کی تلاش کے آپریشن میں شہری دفاع کے اہل کاروں کے ساتھ رضاکاروں نے بھی حصہ لیا۔

    اس مہم میں امدادی انجمن ساعد اور کئی رضاکار ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد کامیابی حاصل کی، سرچ آپریشن کے دوران طائف کے گورنر بھی موجود تھے، انھوں نے شہری دفاع کے اہل کاروں اور رضاکاروں کی کوششوں کو سراہا۔

    واضح رہے کہ محکمہ شہری دفاع کی جانب سے ٹویٹر پر شدید بارشوں اور سیلاب سے متعلق خبردار کیا گیا تھا، ایک بیان میں بتایا گیا کہ مکہ مکرمہ ریجن اور اس کی کئی کمشنریز میں کہیں بوندا باندی اور کہیں موسلا دھار بارش ہو رہی ہے، جب کہ کچھ علاقوں میں سیلاب کی رپورٹس بھی آ رہی ہیں۔

    سعودی عرب: سیلاب میں بہنے والی خاتون کی لاش برآمد

    شہری دفاع کا کہنا تھا کہ طائف کی وادی العرج میں بھی سیلاب کی رپورٹ ہے، جہاں ایک لڑکی سیلاب میں بہہ کر لا پتا ہو چکی ہے۔

    یاد رہے کہ جولائی میں عسیر ریجن کی وادی عبلا میں سیلاب میں ایک شخص، بچی اور ایک خاتون بہہ کر لاپتا ہو گئے تھے، ان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا، جن کی لاشیں کافی تلاش کے بعد نکال لی گئی تھیں۔

  • سعودی عرب: پیٹرول پمپ پر حادثہ، ننھی بچی معجزانہ طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

    سعودی عرب: پیٹرول پمپ پر حادثہ، ننھی بچی معجزانہ طور پر محفوظ، ویڈیو وائرل

    ریاض: سعودی عرب میں پیٹرول پمپ پر فٹبال سے کھیلتی بچی حادثے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر طائف کے پیٹرول پمپ پر بچی فٹبال اٹھانے کے لیے گئی اور اچانک گاڑی کے ٹائروں کے نیچے آگئی، بچی کو معجزانہ طور پر خراش تک نہ آئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی فٹبال اٹھانے کے لیے آگے آتی ہے تو سفید رنگ کی گاڑی رکے بغیر بچی کے اوپر چڑھ دوڑتی ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کا باپ اسے فورا اٹھاتا ہے اور پھر گود سے اتار کر مذکورہ گاڑی کے پیچھے بھاگتا ہے لیکن گاڑی میں موجود افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں بچی کو کوئی زخم نہیں آئے تاہم اہل خانہ اور ڈرائیور کے لیے یہ ایک تکلیف دہ لمحہ تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    . السعودية.. سيارة تدهس طفلا في محطة وقود بالطائف وهروب السائق. #متداول

    A post shared by الرمس نت (@alramsnet) on

  • سعودی عرب: 7 سالہ پاکستانی بچی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

    سعودی عرب: 7 سالہ پاکستانی بچی کی عصمت دری، ملزم گرفتار

    طائف: سعودی عرب میں پولیس نے 7 سالہ پاکستانی لڑکی کی عصمت دری کے جرم میں ایک افریقی شہری کو گرفتار کرلیا جس نے جرم اعتراف کرلیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق مجرمانہ ماضی رکھنے والے افریقی شہری کو اس جرم کے شبہے میں گرفتار کرکے تفتیش کی گئی اور اس کے خلاف شواہد پیش کیے گئے تو اس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا بعدازاں مجرم کو پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کردیا گیا تاکہ اس کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کی جاسکے۔

    مکہ پولیس کے پریس سیکریٹری نے بتایا کہ 16 اگست کو پولیس کو اطلاع ملی کی طائف میں رہائش پذیر ایک پاکستانی شہری کی 7 سالہ بیٹی ایک گھنٹے سے غائب ہے بعدازاں وہ گھر کے قریب سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی ساتھ ہی انکشاف ہوا کہ نامعلوم شخص نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔

    لڑکی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ ہوش میں آنے کے بعد جسمانی اور ذہنی طور پر اس قابل نہیں تھی کہ پولیس کو کوئی بیان دے سکے یا کوئی معلومات فراہم کرسکے۔

    پریس سیکریٹری کے مطابق فوری تفتیش شروع کرکے ایک افریقی شہری کو گرفتار کیا گیا جس نے جرم کا اعترف کرلیا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حکام نے بچی سے اسپتال میں ملاقات کی اور بچے کے بہترین علاج کی ہدایات دیں بعدازاں بچی کو اسپتال سے فارغ کرکے ذہنی دباؤ سے نجات دلانے کے لیے نفسیاتی مرکز سے رجوع کرادیا ہے تاکہ اس کا ڈر اور خوف دور کیا جاسکے۔