Tag: طارق روڈ

  • جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    جعلی سفری دستاویزات پر شہریوں کو برطانیہ بھیجنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی کمپنی کے نام پر بیرون ملک بھجوانے میں ملوث 2 انسانی سمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں عمر عاصم اور حارث خان شامل ہیں ملزمان امگرا لمیٹڈ کے نام سے کنسلٹینسی فرم چلا رہے تھے، ملزمان کو طارق روڈ سے گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان نے جعلی ہیلتھ کئیر فرم ظاہر کر کے شہری کو برطانیہ ملازمت کا ویزا دیا ملزمان نے شکایت کنندہ سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے بٹورے۔

    ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے جعلی کمپنی کے نام پر مجموعی طور پر 40 شہریوں کو ویزے دئیے چھاپے کے دوران ملزمان سے چیک بکس، اسٹیمپ پیپر، وزیٹنگ کارڈز برآمد کرلئے گئے ملزمان سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور متعدد سفری دستاویزات برآمد کر لی گئی ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج

    سنار کی دکان میں ڈکیتی کی فوٹیج

    کراچی: شہر قائد میں طارق روڈ پر ایک سنار کی دکان میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، مسلح ملزمان لاکھوں مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق طارق روڈ پر سنار کی دکان میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، واردات میں مسلح ملزمان لاکھوں مالیت کا سونا اور کیش لوٹ کر فرار ہو گئے تھے، یہ واردات گزشتہ شام پونے 7 بجے ہوئی۔

    سلیمان جیولرز پر ہونے والی ڈکیتی کے دوران پہلے دو ملزمان جیولرز شاپ کے اندر اسلحہ لے کر داخل ہوئے، چند لمحوں بعد مزید دو ملزمان بھی پہنچ گئے۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں واردات کے وقت دکان کے باہر چہل پہل بھی دیکھی جا سکتی ہے، ملزمان کے پیچھے چائے ہوٹل کا ملازم بھی داخل ہونے لگا لیکن واردات ہوتی دیکھ کر واپس ہو گیا، اس دوران مسلح ملزمان بے خوفی کے ساتھ آرام سے واردات کرتے رہے۔

    دکان دار کے مطابق واردات کے دوران 20 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا لوٹا گیا، دکان میں موجود 2 لاکھ روپے کیش بھی لوٹا گیا، واردات کے بعد پولیس کو بھی اطلاع کر دی تھی، آج مقدمہ درج کروائیں گے۔

    ملزمان نے دکان میں بیٹھے کسٹمرز کو بھی کنگال کر دیا، گاہکوں کے موبائل فونز، پرس اور قیمتی سامان بھی لوٹا گیا۔

  • شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، بی ڈی ایس اہل کار نے بم ناکارہ بنا دیا (ویڈیو)

    شہر بڑی تباہی سے بچ گیا، بی ڈی ایس اہل کار نے بم ناکارہ بنا دیا (ویڈیو)

    کراچی: رمضان المبارک سے قبل شہر کراچی کو دہشت گردی سے متاثر کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، طارق روڈ پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کراچی کے اہم کاروباری علاقے طارق روڈ پر ایک ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں نصب دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل میں ٹول باکس میں دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا، دھماکا خیز مواد کا وزن 2 سے ڈھائی کلو لگتا ہے، مواد کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔

    انچارج سی ٹی ڈی انسپکٹر سرور کمانڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہمیں معلومات ملی تھیں کہ کراچی میں 3 جگہ دہشت گردی کی جا سکتی ہے، ہم نے 3 مقامات پر سی ٹی ڈی ٹیمیں نکالی ہوئی تھیں، لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنا بارودی مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا جائے گا۔

    انچارج بی ڈی ایس غلام مصطفی آرائیں نے بتایا کہ موٹر سائیکل میں نصب بم مقناطیسی آئی ای ڈی تھا، اطلاع ملی کہ ریسٹورنٹ کے باہر موٹر سائیکل میں بم ہے، جس پر تینوں زونز کی بی ڈی ایس ٹیموں نے مہارت سے کام کیا۔

    غلام مصطفیٰ کا کہنا تھا بم فرسٹ ایڈ باکس یا ٹول باکس ٹائپ کے ڈبے میں بنایا گیا تھا، ماضی میں جتنی بھی ڈیوائس بلاسٹ ہوئیں وہ ریموٹ کنٹرول تھیں، اس کیس میں سیفٹی فیوز کو ماچس لگائی جاتی تو ایک منٹ بعد دھماکا ہوتا۔

    انھوں نے بتایا بارودی مواد ڈیڑھ کلو تھا جب کہ ساتھ میں بڑی مقدار میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ تھے، بارود کی حتمی جانچ لیبارٹری میں ہوگی۔

  • کراچی: طارق روڈ، بہادر آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ایمپریس مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی تیاریاں

    کراچی: طارق روڈ، بہادر آباد میں تجاوزات کے خلاف کارروائی، ایمپریس مارکیٹ میں بڑی کارروائی کی تیاریاں

    کراچی: شہرِ قائد کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، طارق روڈ اور بہادر آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں طارق روڈ پر دکانوں کے آگے غیر قانونی قائم چھجے اور سائن بورڈ گرا دیے گئے۔

    [bs-quote quote=”طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کے تحت بہادر آباد میں بھی بھرپور کارروائی کی گئی، 2 شاپنگ اسٹورز کے سامنے قائم اضافی حصوں کو گرا دیا گیا۔

    طارق روڈ اور بہادر آباد میں آپریشن کے دوران سڑک پر رکھے پتھارے، میزیں اور کرسیاں و دیگر سامان ضبط کر لیا گیا۔ دوسری طرف کراچی کےعلاقے صدر میں تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری کی جا رہی ہے۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ایمپریس مارکیٹ کے اطراف آپریشن کی تیاریاں جا ری ہیں، ایمپریس مارکیٹ اور اطراف میں تجاوزات کا صفایا کیا جائے گا، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کر لی گئی۔ انسدادِ تجاوزات آپریشن کے لیے بلڈوزر اور واٹر کینن پہنچا دیے گئے، دھرنے دینے والے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس دستے بھی تیار ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ رات بھی شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا، جس میں سماما سے کانٹی نینٹل چوک تک غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں تجاوزات کے خلاف رات گئے گرینڈ آپریشن


    کراچی میں چند دن سے جاری آپریشن میں ہیوی مشینری کے ذریعے تجاوزات ہٹائی جا رہی ہیں، گلستان جوہر بلاک 16 میں فرنیچر مارکیٹ سے بھی تجاوزات ختم کر دی گئی ہیں۔

    یہ آپریشن کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سیل کی جانب سے کیا گیا، گلستانِ جوہر بلاک وَن میں فٹ پاتھ اور سڑک پر سے دکانوں اور پتھاروں کو ہٹا دیا گیا ہے۔

  • ملازم بچے پرتشدد کا واقعہ، ورثاء کا پریس کلب پرمظاہرہ

    ملازم بچے پرتشدد کا واقعہ، ورثاء کا پریس کلب پرمظاہرہ

    کراچی : اسلام آباد میں طیبہ تشدد کیس کے بعد کراچی میں بارہ سالہ ملازم بچے پرمالک کے تشدد کا ایک اورکیس سامنے آگیا، مالک مبینہ طور پرایک ہفتے تک بچے پرتشدد کرتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ میں گھریلو ملازم 12سال کے بچے عبدالشکور سمیجو پر مالک کا مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے، مالک بچے ہر نشے میں دھت ہوکر بہیمانہ تشدد کرتا تھا۔


    Landlord tortures 12-year-old servant by arynews

    ایک ہفتے کے بعد مالک کی والدہ نے متاثرہ بچے کو اس کے ورثا حوالے کیا، متاثرہ بچے عبدالشکور سمیجو کے اہل خانہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، تشدد کا شکار بچے کے ورثاء نے انصاف کے حصول کیلیے نعرے بازی کی اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

    اس موقع پر متاثرہ بچے نے میڈیا کو بتایا کہ مالک نشہ میں دھت ہوکر روزانہ مارتا تھا، بچے نے اپنے اوپر ہونے والے مظالم سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو جسم پرتشدد کےنشانات بھی دکھائے۔

  • کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہری نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو ڈاکو مارڈالے

    کراچی : شہر قائد میں ایک شہری نے لوٹ مارکرنے والے ملزمان پر گولیاں بر سا دیں۔ شہری کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ طارق روڈ پر ہونے والے واقعے میں دو راہ گیروں کو بھی گولیاں لگ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر شہری نے اس وقت ڈاکوؤں پر گولیاں برسا دیں جب ڈاکو ناکہ لگا کر شہریوں سے لوٹ مار کرنے میں مصروف تھے۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ڈاکو موقع پر ہلا ک ہوگئے۔ دونوں ڈاکو شہری عبدالرحمان کی فائرنگ کا نشانہ بنے، ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت آغا گل کے نام سے ہوگئی جو اس سے پہلے بھی اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اورزخمی راہگیروں کو تشویش ناک حالت میں طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

    ڈاکوؤں کو فائرنگ سے ہلاک کرنے والا عبدالرحمان اہل خانہ کے ساتھ ہوٹل پر کھانا لینے آیا تھا، عینی شاہدین کے مطابق شہری نے بہادری کامظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو قیمتی اشیاء سے محروم ہونے سے بچالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق عبدالرحمان کی فائرنگ کی زد میں آکر دو راہ گیر بھی زخمی ہوئے ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کااچانک دورہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ کا طارق روڈ کااچانک دورہ

    کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کراچی کے علاقے طارق روڈ کا اچانک دورہ کیااورترقیاتی کاموں کاجائزہ لیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےعلی الصبح کراچی کے علاقے روڈ کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا۔طارق روڈ میں ڈالی جانے والی پائپ لائن کے بارے میں وزیرا علیٰ سندھ کو بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ مرمتی کام کو ایک ماہ کے اند ر مکمل کر لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ طارق روڈ کی تعمیر کراچی پیکچ کا حصہ ہے۔

    کراچی کے اس دورے کےبعدوزیر اعلیٰ سندھ اسلام کوٹ پہنچےجہاں انہوں نے ائیرپورٹ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

    یادرہے کہ دو روز قبل کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے میں 13افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

    مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مقامی ہوٹل میں آگ لگنے کے بعد حکومت سندھ نےتمام ہوٹلوں کی جانچ کا حکم دے دیاتھا۔