Tag: طارق سیال

  • رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    کراچی : رینجرز کی حیدرآباد کے قریب چھاپہ مار کارروائی میں مبینہ مفرور ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں اُن سے تفتیش جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق رینجرز نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرٓباد میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم اور سندھ حکومت کے ایم شخصیت کے دست راست اسد کھرل کو گرفتار کر لیا ہے، اسد کھرل اس سے قبل  گرفتاری کے دوران فرار ہو گئے تھے جن کی تلاشی کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے تھے تا ہم آج سندھ رینجرز کو اہم کارروائی اہم کامیابی حاصل  ہوئی اور کرپشن سمیت دیگر سنگین جرائم میں مطلوب اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے لاڑکانہ میں ایک کارروائی کے دوران وزیر داخلہ سندھ انور سیال کے بھائی طارق سیال اور اُن کے دست راست طارق کھرل کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں بعد ازاں مقامی افراد نے رینجرز اہلکاروں سے چھڑا کر واپس لے گئے تھے اور مبینہ رینجرز اہلکاروں کو سندھ پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا جہان ایس ایس پی اور ایک کرنل کے درمیان مزکرات کے نتیجے میں رینجرز اہلکاروں کی کو بازیاب کرالیا تھا۔

    تفصیلات کے لیے کلک کیجیے : لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    اس واقعے کے بعد سے رینجرز نے لاڑکانہ میں وزہر داخلہ سندھ انور سیال کے گھر داخلی اور خارجی راستوں پر نفری تعینات کردی تھی اور آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت چیکینگ کی جا رہی تھی جب کہ ایک موقع پر رینجرز کی بھاری نفری نے انور سیال کے گھر کی جانب پیش قدمی بھی کی تھی جسے وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی پر موخر کرادیا گیا تھا۔

    مزید جانیے: رینجرز کی وزیر داخلہ کے حلقہ انتخاب میں کارروائی، 20 ملزمان گرفتار

    یاد رہے اسد کھرل کی رینجرز اہلکاروں سے چھڑانے کے بعد سے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان کشیدگی کی صورتِ حال پیدا ہو گئی تھی،سندھ حکومت صوبے میں امن کے قیام کے لیے رینجرز کو درکارآئینی اختیار دینے سے لیل و حجت سے کام لے رہی ہے،رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ کرنے پر تمام چوکیاں خالی کروادیں ہیں اور سڑکوں پر گشت بھی ختم کردیا تھا۔

    اسی سے متعلق : چوہدری نثار کی ڈی جی رینجرز کو وی آئی پی سیکورٹی سے نفری واپس بلانے کی ہدایت

    دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے فون کر کے سندھ حکومت کی جانب سےاختیارات نہ دینے ہر ڈی جی رینجرز سے بات چیت کی اور سندھ رینجرز کی قیام امن کے لیے کی گئی کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کو آئینی و قانونی اختیارات میں توسیع دینے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

  • لاڑکانہ: رینجرز کی کارروائی، 20 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    لاڑکانہ: رینجرز کی کارروائی، 20 ملزمان گرفتار، بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    لاڑکانہ : وزیر داخلہ سندھ کے حلقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے اسد کھرل کے قریبی ساتھی سمیت 20 افراد گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ سندھ کے حلقے میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرکے بدنام زمانہ ڈاکو اسد کھرل کے قریبی ساتھی پٹھان ابڑو کوگرفتار کر کے اس کے قبضے سے راکٹ لانچر برآمد کرلیا، ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

    قانون نافذ کرنے والے ادرے کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید 19 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں جبکہ مرکزی ملزمان اعجاز ابڑو اور منظور مینگل کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگیے ہیں۔

    واضح رہے تین روز قبل رینجرز کی جانب سے لاڑکانہ میں کارروائی کی گئی تھی جس میں  اسد کھرل کو گرفتار کیا گیا تھا، تاہم رینجرز کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھاکہ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور اُن کے بھائی طارق سیال نے مقامی پولیس اور 200 سے زائد کارکنان کے ہمراہ مداخلت کر کے ملزم کو فرار کروادیا تھا۔

    بعد ازاں ڈی جی رینجرز نے وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور لاڑکانہ میں پیدا ہونے والی صورتحال پر طارق سیال اور اسد کھرل کی گرفتاری کے لیے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی تھی، ترجمان رینجرز کی جانب سے اسد کھرل کےمعاملے پر باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

  • کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کےحوالے کیا جائے،ڈی جی رینجرز

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن میں ملوث اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیرصدارت لاڑکانہ کی صورتحال پر اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈی جی رینجرز،وزیرداخلہ سندھ،سینئروزیر مراد علی شاہ سمیت آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی لاڑکانہ نے شرکت کی.

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈی جی رینجرز نے وزیرداخلہ سندھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیا،ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ اسد کھرل اور طارق سیال کو رینجرز کے حوالے کیاجائے،انہوں نے کہا کہ اداروں کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کی گئی،اس طرح سے وزارتیں اور محکمے نہیں چلتے ہیں.

    واضح رہے کہ اجلاس میں ذرائع کے مطابق لاڑکانہ سے کرپشن میں ملوث ملزم اسدکھرل کے فرار کی تحقیقات کافیصلہ کیا گیا ہے،ڈی پی او لاڑکانہ اورمتعلقہ پولیس افسران کےخلاف تحقیقات کی جائے گی،جبکہ رینجرز نے بھی اسد کھرل کے فرار کی تحقیقات شروع کردی.

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رینجرز نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کی پر بھی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کےرابطے کے بعد ڈی جی رینجرز نےناکہ بندی ختم کرادی.