Tag: طارق فاطمی

  • واشنگٹن : طارق فاطمی کی امریکی نائب وزیرخارجہ سےملاقات

    واشنگٹن : طارق فاطمی کی امریکی نائب وزیرخارجہ سےملاقات

    واشنگٹن: امریکی نائب وزیرِ خارجہ ٹونی بلنکن نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان کے مصالحتی کردار کی تعریف کرتے ہوئے ان مذاکرات کو خطے کے امن کیلئے ناگزیر قرار دیا ہے۔

    واشنگٹن میں وزیرِاعظم نواز شریف کے خصوصی مشیر سید طارق فاطمی سے ہونے والی ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کے صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا۔

    ٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا عمل فوری طور پر بحال ہوتے دیکھنا چاہتا ہے، ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے تاریخی ایران معاہدے پر امریکہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس معاہدے کو مغربی ممالک کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

  • وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    وزیر اعظم کا دورہ روس، طارق فاطمی کی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کے خارجہ امور کے مشیر طارق فاطمی نے مختلف ممالک کے سفیروں کو وزیر اعظم کے دورہ روس کے حوالے سے بریفنگ دی۔

    دفتر خارجہ کے جا ری بیان کے مطابق طارق فاطمی نے پی فائیو ممالک کے سفیروں، یورپی یونین اور مختلف خطوں جس میں ارجنٹینا ، قازقستان، رومانیہ، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور دیگر ممالک کے سربراہان شامل تھے بریفنگ دی،۔

    اس موقع پر طارق فاطمی کا کہناتھا کہ پاکستان کو شنگھائی کارپوریشن آرگنائزیشن کا ممبر بنانا خوش آئند فیصلہ ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے دورے کے دوران ان تمام ممالک کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم  میں پاکستان سے تعاون کیا۔

    انہوں نے وضاحت کی کہ پاکستان خطے میں امن اور ترقی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا ہے، وزارت خارجہ کے مطابق طارق فاطمی نے وزیر اعظم کی مختلف ممالک کے سربراہان سے ون ٹو ون ملاقات کے حوالے سے بھی سفیروں کو آگاہ کیا۔

      وزارت خارجہ کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ میاں نواز شریف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں  دونوں جانب سےخطے میں امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کی رضامندی ظاہر کی گئی۔

  • بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    بھارتی جارحیت پردفترخارجہ کی غیرملکی سفیروں کو بریفنگ

    اسلام آباد: پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے غیرملکی سفیروں کو بھارتی جارحیت، ایل اوسی اورورکنگ باؤنڈری کی صورتحال پربریفنگ دی گئی ۔اسلام آباد میں غیرملکی سفارت کاروں کو عسکری حکام ،سیکریٹری خارجہ اور وزیرِاعظم کے مشیر برائِے خارجہ امور طارق فاطمی نے بریفنگ دی۔

    عسکری حکام نے سفارت کاروں کو بتایا کہ فائرنگ کی بندش پربھارت نےمنفی ردعمل کامظاہرہ کیا ہے دفتر خارجہ نے سفارت کاروں سےدرخواست کی کہ وہ اپنے اپنے ملکوں کو بھارتی جارحیت پر پاکستان کےمؤقف اور تشویش سے آگاہ کریں اور بھارت پرمذاکرات کےلئےسفارتی دباؤڈالاجائے۔

    دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیرسمیت تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے۔