Tag: طاقتور ترین پاسپورٹ

  • 2025 میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا؟ نام جان کر حیران رہ جائیں

    2025 میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا؟ نام جان کر حیران رہ جائیں

    سال 2025 میں دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی نئی فہرست جاری کر دی ہے اور ایک نئے اور چھوٹے ملک نے یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق نوماڈ کیپیٹلسٹ نے سال 2025 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کی ہے جس میں سر فہرست نہ سپر پاور امریکا ہے اور نہ ہی فرانس، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا یا انگلینڈ۔

    199 ممالک کی اس فہرست میں یورپ کے ایک چھوٹے سے ملک نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے اور یہ ملک آئرلینڈ ہے۔

    پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے،مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دُہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔

    اس فہرست میں آئرلینڈ پاسپورٹ کو نمبر ون قرار دیا گیا ہے اور اس کا اسکور 109 ہے۔

    آئرلینڈ کے شہری دنیا کے 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک سے بہتر ہے۔

    اس فہرست میں یونان اور سوئٹزر لینڈ 108 اسکور کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پرتگال چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    مالٹا اور اٹلی مشترکہ طور پر پانچویں نمبر پر، فن لینڈ، لگسمبرگ اور ناروے مشترکہ طور پر ساتویں نمبر پر ہیں۔

    متحدہ عرب امارات، نیوزی لینڈ اور آئس لینڈ کے حصے میں 10 واں نمبر آیا۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ دیگر فہرستوں میں اکثر جاپان اور سنگاپور سرفہرست رہتے ہیں مگر اس فہرست میں وہ کافی نیچے ہیں۔

    اس کی وجہ وہاں دوہری شہریت اور ٹیکسوں کی پالیسیوں میں دیگر ممالک سے پیچھے رہنا ہے۔

    پاکستان کا پاسپورٹ کس نمبر پر؟

    دوسری جانب کمزور ترین پاسپورٹس میں پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔ اس سے کمزور ممالک میں عراق، اریٹریا، یمن اور افغانستان ہیں۔

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ‌ کی‌ 6 درجہ ترقی

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی رینکنگ، پاکستانی پاسپورٹ‌ کی‌ 6 درجہ ترقی

    اسلام آباد: پاسپورٹ انڈیکس نے سال 2020 کی فہرست جاری کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ نے ایک سال کے دوران 7 درجے ترقی کرلی۔

    دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹ پر نظر رکھنے والے عالمی ادارے ’پاسپورٹ انڈیکس‘ نے سال 2020 کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جاپان نے ایک بار پھر دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    فہرست کے مطابق نیوزی لینڈ دوسرے نمبر پر رہا جبکہ فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا اور ڈنمارک بالترتیب دنیا کے تیسرے، چوتھے، پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں طاقت ور ترین پاسپورٹ قرار پائے۔

    چاپان کے پاسپورٹ کے حامل افراد 117 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں جبکہ انہیں دنیا کے 82 ممالک جانے کے لیے ویزہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی، اسی طرح نیوزی لینڈ کا پاسپورٹ رکھنے والے بھی 117 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جس میں سے ان کے لیے 77 ممالک کا ویزہ معاف ہے جبکہ 40 ممالک ایسے ہیں جہاں اترنے کے بعد انہیں ویزہ حاصل کرنا ہوگا۔

    فن لینڈ، آسٹریا، لیوگژیم بورگ، جنوبی کوریا، سوئٹزرلینڈ، آئرلینڈ، آسٹریلیا کے پاسپورٹ رکھنے والے افراد بغیر ویزہ حاصل کیے 116 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں جبکہ ڈنمارک کے پاسپورٹ کے حامل افراد 115 ممالک کا بغیر کسی پابندی کے سفر کرسکتے ہیں۔

    انڈیکس رینکنگ میں پاکستانی پاسپورٹ کی 6 درجہ ترقی ہوئی، گزشتہ فہرست میں پاکستان کا پاسپورٹ 198 نمبر پر تھا جبکہ سال 2020 میں ترقی کے بعد یہ192 نمبر پرپہنچ گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سال 2020: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست، پاکستان کی پوزیشن میں مزید بہتری

    فہرست میں سب سے آخری نمبر 199ویں نمبر پر عراق، 198 پر افغانستان، 197 پر شام، 196 پر صومالیہ، 195 پر یمن اور 194 پر ایران کے پاسپورٹ رہے۔

    عالمی اداروں کی جانب سے بنائی جانے والی رینکنگ کی روشنی میں مذکورہ ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہریوں کو کچھ ممالک جانے کی اجازت ہوتی ہے۔ درجہ بندی میں بہتری کے بعد پاکستانی شہری 33 ممالک کا بغیر ویزہ سفر کرسکتے ہیں۔

  • دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، سنگاپور اور جاپان کا پہلا نمبر

    ٹوکیو: دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری کردی گئی جس کے مطابق جاپان اور سنگاپور مشترکہ طور پر پہلے نمبر پرموجود ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ کی درجہ بندی کرنے والی ویب سائٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں ایشیائی ممالک کی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پہلے دو نمبر پر موجود ممالک یعنی جاپان اور سنگاپور کے شہریوں کو 190 ممالک میں ویزا آن آرائیول کی سہولت دی جاتی ہے۔

    طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں فن لینڈ، جرمنی اور جنوبی کوریا دوسرے نمبر پرموجود ہیں۔

    اسی طرح یورپی ممالک ڈنمارک، اٹلی، لکسمبرگ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس فہرست میں فرانس، اسپین اور سوئیڈن کا چوتھا نمبر ہے۔

    پاسپورٹ انڈیکس کی جاری کردہ فہرست میں امریکا اور برطانیہ کا چھٹا نمبر ہے، طاقتور ویزےکی فہرست میں ان دونوں ملکوں سے مجموعی طور پر 15 ملک آگے ہیں۔

    مسلم ممالک میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے، فہرست میں اس کا نمبر 15 ہے، جس کے شہریوں کو 172 ممالک کے لیے پیشگی ویزے کی ضرورت نہیں ہے۔

    بھارت 82ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستان اور صومالیہ ایک ساتھ 104 ویں نمبر پر ہیں جبکہ عراق اور افغانستان سب سے آخر میں 106 اور 107 نمبر پر براجمان ہیں۔