Tag: طاقت کا خزانہ

  • سلاجیت استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟

    سلاجیت استعمال کرنے کا درست طریقہ کیا ہے ؟

    سلاجیت معدنیات کے خزانے کا دوسرا نام ہے، یہ پودوں کے مادے اور معدنیات کو توڑنے کے طویل عمل کے بعد پیدا ہوتی ہے۔ یہ ایک کالے رنگ کا چپچپا اور ٹار نما مادہ ہے جو بلند پہاڑوں کے پتھروں سے آتا ہے۔

    اس کے کیا فوائد ہیں اور اس کو استعمال کرنے کے کیا طریقے ہیں اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں حکیم نذیر نے تفصیلات بیان کیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سلاجیت ایک ایسی بوٹی ہے جو جادوئی فوائد رکھتی ہے جنوبی ایشیا میں اس حیرت انگیز جڑی بوٹی کا استعمال ہزاروں سال سے کیا جا رہا ہے۔

    یہ چیز مردوں اور خواتین کی جسمانی صحت کو مضبوط بنا کر انہیں مختلف بیماریوں سے دور رکھنے میں بہترین معاون ثابت ہوسکتی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY News (@arynewstv)

    حکیم نذیر نے بتایا کہ سلاجیت میں 85 سے زائد مختلف قسم کے معدنیات کے ساتھ فولک ایسڈ اور ہیمک ایسڈ بھی بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے سائیڈ افیکٹس نہ ہونے کے برابر ہیں۔

    اس کے استعمال سے متعلق انہوں نے بتایا کہ آپ نے ایک ماش کی دال کے دانے سے زیادہ اسے استعمال نہیں کرنا اسے ایک گلاس دودھ میں دال کر پینا ہے اور وہ بھی 24 گھنٹے میں ایک صرف ایک مرتبہ۔

    بلڈ پریشر کے مریض اس کا استعمال بالکل بھی نہ کریں، کیونکہ جب 85 معدنیات پیٹ کے اندر جاتے ہیں تو وہ ویسے بھی بلڈ پریشر تھوڑا بڑھ جاتا ہے۔

    اس لیے جن کا بلڈ پریشر پہلے سے زیادہ ہو تو وہ بالکل بھی استعمال نہ کریں۔ ان کے مطابق اس کے علاوہ دل کے امراض میں مبتلا لوگ بھی اس کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

  • اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، طاقت کا خزانہ جو غذا بھی ہے اور دوا بھی ہے

    اخروٹ، غذائی حراروں کے سبب موسم سرما میں جسم میں طاقت اور حرارت کا احساس دلاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ غذا اور دوا کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔

    اخروٹ موسم سرما میں استعمال ہونے والے خشک میوہ جات میں اپنی غذائی افادیت کے لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل ہے، سرد برفانی علاقوں کے لوگ موسم کی شدتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اس کا بکثرت استعمال کرتے ہیں اور میدانی علاقوں کے لوگوں میں بھی یہ رغبت سے استعمال ہوتا ہے۔

    اس میں لحمیات، روغنیات ، فاسفورس، فولاد، پوٹاشیم، حیاتین اور کیلوریز جیسے اجزاء شامل ہوتے ہیں، عام طور پر اخروٹ کا مغز ہی استعمال ہوتا ہے مگر حکیم اخروٹ کا چھلکا، پتے اور جڑ وغیرہ بھی مختلف امراض کے لیے دوا کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔