Tag: طالبانائزیشن

  • طالبان کو کسی صورت معاف نہں کیا جا سکتا ، رحمان ملک

    طالبان کو کسی صورت معاف نہں کیا جا سکتا ، رحمان ملک

    کراچی : الطاف حسین کہتےہیں کئی بر س سے کہہ رہا تھا طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی رحمان ملک کہتے ہیں طالبان ظالمان ہیں ان کو کسی صورت معاف اور برداشت نہیں کیا جاسکتا،

    تفصلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، رحمان ملک کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے جس طرح الطاف حسین کا مؤقف پیش کیاا س پر ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔

     انہوں نے کہا کہ جب تک ایک ایک دہشت گرد کو ختم نہیں کیا جاتا چین سے نہیں بیٹھنا ہوگا،۔تمام جماعتوں کا اکٹھا ہونا ملک اور قوم کیلئے خوش آئند ہے۔

    الطاف حسین نے ر حمان ملک کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ برسوں سے کہتا رہا کہ طالبانائزیشن پاکستان کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔حقیقت اب سب کے سامنے عیاں ہوگئی ہے۔

  • ایم کیوایم آج یومِ تشکر منارہی ہے

    ایم کیوایم آج یومِ تشکر منارہی ہے

    کراچی : ایم کیو ایم قائد الطاف حسین نے بھرپور مؤقف پر فاروق ستار اور فروغ نسیم کو شاباش دی ہے، ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کا طالبانائزیشن کا اعتراف کرنا الطاف حسین کے موٴقف کی سچائی کا ثبوت ہے، آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جائے گا۔

    الطاف حسین کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے بارہا یہ کہتا رہا کہ طالبانائزیشن ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے مگر میرا مذاق اڑایا گیا ہے، آج ملک کی تمام سیاسی قیادت نے طالبانائزیشن کے بارے میں میرے مؤقف کوتسلیم کرلیا ہے۔

    یہ امرخوش آئند ہے کہ اب سب ہی ملک کو بچانے کیلئے طالبانائزیشن کے خاتمہ پر متفق ہوگئے ہیں۔

    ایم کیوا یم رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ تمام جماعتوں کا طالبانائزیشن کا اعتراف کرنا الطاف حسین کے موٴقف کی سچائی کا ثبوت ہے،آج ملک بھر میں یومِ تشکر منایا جائے گا۔

    ملک بھر میں ایم کیوا یم کے زونل دفاترو ضلعی دفاتر، سیکٹرز ، یونٹس کی سطح پر شکرانے کے نوافل ادا کئے جائیں گے، نوافل شکرانہ ادا کرنے کیلئے کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں سہ پہر تین بجے مرکزی اجتماع ہوگا۔

  • دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    دہشتگردقوم کےحوصلےپست کرناچاہتے ہیں، الطاف حسین

    لندن : ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہےاندرونی و بیرونی دہشتگرد قومی سلامتی کے اداروں کو نشانہ بنا کر قوم کے حوصلے پست کرنا چاہتے ہیں۔

    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں سیکورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، الطاف حسین نے کہا کہ مسلح افواج جواں مردی سے قبائلی علاقوں میں دہشتگردوں کی کمین گاہوں کے خلاف کامیاب کا ر روائیاں کر رہے ہیں، پوری قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، الطاف حسین نے حملے میں ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس ،شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیا بی کیلئے دعابھی کی ہے ۔

  • فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالی جائے، الطاف حسین

    کراچی: الطاف حسین نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی ہے اور تمام جماعتوں کی مشترکہ ریلی نکالنے کی تجویز دی ہے۔
    ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی افسوسناک ہے ساتھ ہی اسلامی ممالک کی خاموشی بھی قابل مذمت ہے۔الطاف حسین نے تجویز دی کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں مل کر فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ ریلی نکالیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھاکہ اسرائیل کو طاقتور ممالک کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ بے خوفی سے کارروائیاں کررہا ہے اور مسلم حکمراں اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں۔