Tag: طالبان دہشتگرد

  • کراچی سے گرفتار طالبان دہشتگردوں کے سنسنی خیزانکشافات

    کراچی سے گرفتار طالبان دہشتگردوں کے سنسنی خیزانکشافات

    کراچی : تاجروں سے بھتہ لینے کیلئے بارہ لڑکے کراچی پہنچ گئے، وزیرستان نیٹ ورک کراچی میں سرگرم ہوگیا، کالعدم تحریک طالبان کے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش اہم انکشافات کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی سے گرفتار ٹی ٹی پی کے دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ دہشت گردوں نے بتایا کہ طالبان کا وزیرستان نیٹ ورک کراچی میں سرگرم ہوگیا ہے۔

    گرفتار طالبان کمانڈر نے انکشاف کیا کہ وہ خودکش بمبار تیار کرنے کا ماہر ہے دو مرتبہ تربیت بھی حاصل کی ہے۔ کراچی میں آصف اور اکبر سہولت کاری فراہم کرتے تھے۔

    دہشت گرد نے دوران تفتیش بتایا کہ تاجروں سے بھتہ لینے کیلئے بارہ لڑکے کراچی پہنچ گئے ہیں۔ آپریشن ضرب عضب کی وجہ سے متعدد کالعدم تنظیمیں مالی بحران کا شکار ہیں۔

     کراچی میں بھتہ وصولی اور دہشت گردی کیلیے نئی منصوبہ بندی کررہے تھے کہ پکڑے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد گروپ کے پانچ کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں جبکہ باقی سات دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے مختلف مقامات پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز مواد کے اک سو بیس ڈبے برآمد کر لئے۔ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو سپرہائی وے سے گرفتار کر کے دھماکہ خیز کیمیکل کے ایک سو بیس ڈبے برآمد کئے گئے ہیں ۔

    گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام نوید سواتی، اشفاق، اور تصور ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے نوری آباد سے چھینا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے اہم مرکز حیدرآباد سائٹ میں واقع گودام کو بھی چھاپہ مار کر اس پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔