Tag: طالبان کمانڈر

  • افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، طالبان کماندڑ ہلاک

    افغان فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ، طالبان کماندڑ ہلاک

    کابل : افغانستان کے شمال مشرقی صوبے میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں طالبان کمانڈر دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا، ہلاک کمانڈر  فورسز کے خلاف کئی حملوں میں ملوث تھا۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے بدخشاں کے شمال مشرقی حصّے میں گذشتہ روز طالبان اور افغان فورسز کے درمیان جھڑپوں کے دوران طالبان کا مقامی کمانڈر دو ساتھیوں سمیت افراد ہلاک ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان بدخشاں صوبے کے شہودا ڈسٹرکٹ میں جھڑپ ہوئی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں طالبان کمانڈر ہلاک ہوا ہے جس کی شناخت محمد سنگریار کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ دیگر دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔

    بدخشاں صوبے کے پولیس چیف صبر آریان کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان ہونے والی جھڑپیں ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس کے بعد افغان فورسز نے طالبان کے ہلاک کمانڈر کی نعش ساتھیوں اور اسلحہ سمیت برآمد کی تھی۔

    افغانستان کے سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طالبان دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں افغان فورسز کا کوئی بھی فوجی زخمی نہیں ہوا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان حکام کی جانب سے بدخشاں صوبے میں ہونے والی جھڑپ کی مزید تفصیلات تاحال فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ افغان فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا دہشت گرد محمد سنگر یار شہودا ڈسٹرکٹ کا رہائشی اور طالبان کا مقامی کمانڈر تھا اور افغان فورسز کے خلاف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔

  • کراچی تباہی سے بچ گیا، طالبان کمانڈرکے کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی تباہی سے بچ گیا، طالبان کمانڈرکے کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : رمضان المبارک میں شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے طالبان کمانڈر احسان اللہ محسود کے کمپاؤنڈ پر کارروائی کرکے بڑی کامیابی حاصل کی، تاہم اصل ملزمان فرار ہوگئے۔

    چھاپے میں کوئی دہشت گرد گرفتار نہ ہوسکا البتہ اسلحہ اور بارود کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ مذکورہ خطرناک اسلحہ اگر شہرمیں پھیل جاتا تو بڑی تباہی مچ جاتی۔

    بوریوں سے نکلنے والے اسلحے میں راکٹ لانچر، آوان بم، ایس ایم جیز، پستول، چار ہزار گولیاں اور کئی کلو نٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

    اسلحےکی بھاری کھیپ منگھوپیر سے پکڑی گئی جوکالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر احسان اللہ محسود کے کمپاؤنڈ میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کی اطلاع پر اصل ملزم فرار ہوگئے تھے۔ علاقے سے تیس سے پینتیس مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔

  • افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    افغانستان میں ڈرون حملہ آپریشن، 8 طالبان ہلاک

    ننگرہار: افغانستان کے صوبے ننگرہارمیں ڈرون حملے اورفورسزکی کارروائی میں آٹھ طالبان ہلاک ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دواہم طالبان کمانڈربھی شامل ہیں، ننگرہارکے گورنرکے ترجمان کے نے کہا کہ ڈرون حملے میں ایک گاڑی کونشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں چھ طالبان ہلاک ہوگئے اوران کا اسلحہ تباہ ہوگیا۔فورسز کی کارروائی میں دوطالبان ہلاک ہوئے۔

    افغان حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

  • افغانستان : صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ طالبان کمانڈر ہلاک

    افغانستان : صوبہ ہلمند میں فضائی حملہ طالبان کمانڈر ہلاک

    کابل : افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملہ،طالبان کمانڈر ملامنان ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے صوبے ہلمند میں فضائی حملے میں طالبان کمانڈر ملامنان ماراگیا،حملے میں طالبان کو مالی معاونت فراہم کرنے والا بھی مارا گیا.

    دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے افغانستان میں کاروائیاں جاری رہیں گی.

    افغان طالبان کےمطابق ملامنصور کی موت سے کاروائیاں متاثر نہیں ہوں گی.

    واضح رہے کہ دودن قبل افغان طالبان کے امیر ملامنصور اختر کو پاک افغان سرحدی علاقے میں فضائی حملےمیں نشانہ بنایا گیا تھا.