Tag: طالبان

  • کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی :گلشن بونیرمیں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں جاری دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں گلشن بونیر میں کالٰعدم تنظیم کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پولیس نے علاقے سے سے بم بنانے کی فیکٹری برآمدکرلی کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی کاروائیاں بلا تعطل جاری ہیں۔پولیس اور حساس اداروں نے ٹارگٹڈ کارروائی میں گھیراتنگ کیاگلشن بونیرمیں چھپے دہشتگردوں کے گرد۔سیکیورٹی اداروں کی اچانک کارروائی پر علاقےمیں روپوش شرپسندوں فائر کھول دیا۔

    جوابی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کاکمانڈرجواد محسودپانچ ساتھیوں سمیت ماراگیا۔ایس ایس پی راؤانوارکے مطابق مارےجانے والےملزمان پولیس،رینجرز،لیڈی ہیلتھ ورکرز پرحملوں میں ملوث تھے۔ٹارگٹڈ کارروائی میں پولیس کے چارسو جوانوں سمیت دیگر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ آپریشن کے دوران بم بنانےکی فیکٹری اور موٹرسائیکل کی سیٹیں برآمد کر لیں ۔پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ وقفے وقفے سےہوتارہا۔پولیس نے علاقے کے داخلی و خارجی راستے مکمل بندکرکےمتعددمشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا

  • جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو: تین طالبان دہشتگرد گرفتار،دھماکہ خیزمواد برآمد

    جامشورو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کےدھماکہ خیز مواد کے اک سو بیس ڈبے برآمد کر لئے۔ایس ایس پی جامشورو وصی حیدر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزمان کو سپرہائی وے سے گرفتار کر کے دھماکہ خیز کیمیکل کے ایک سو بیس ڈبے برآمد کئے گئے ہیں ۔

    گرفتار کئے گئے دہشتگردوں کے نام نوید سواتی، اشفاق، اور تصور ہے جن کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے ،ملزمان کے قبضے سے ایک ٹرک بھی برآمد کیا گیا ہے جو کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے نوری آباد سے چھینا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے اہم مرکز حیدرآباد سائٹ میں واقع گودام کو بھی چھاپہ مار کر اس پر پہرہ بٹھا دیا ہے۔

  • افغانی عدالت نے صحافی فیض اللہ کو چارسال قید کی سزا سنا دی

    افغانی عدالت نے صحافی فیض اللہ کو چارسال قید کی سزا سنا دی

    افغانستان کی عدالت نے غلطی سے سرحد پار کرنے پر اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ خان کو چار سال قید کی سزا سنا دی۔اے آر وائی نیوز کے صحافی فیض اللہ رواں سال اپریل میں پاک افغان سرحد پر صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان چلے گئے تھے۔ جہاں انہیں گرفتارکرلیا گیا۔ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کی عدالت نے فیض اللہ کو بغیر دستاویزات افغانستان آنے پر چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔

    افغانستان میں پاکستانی سفارت خانے کے حکام نے فیض اللہ کو سزا سنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ تین رکنی عدالت نے فیض اللہ پر لگائے گئے جاسوسی کے الزامات مسترد کر دئیے۔ ساؤتھ ایشین فری میڈیا ایسوسی ایشن یعنی سافما کے افغانستان چیپٹر سے بھی فیض اللہ کی رہائی پر بات کی گئی ہے۔ سافما افغانستان چیپٹر نے اس معاملے پر پاکستان میں سافما کے عہدیداروں کو تحریری طور صورتحال سے آگاہ کرنے کا تقاضہ کیا۔ فیض اللہ کو سزا کے خلاف افغان ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

    اے آر وائی کے پریزیڈنٹ سلمان اقبال پاکستانی حکام کے ساتھ مختلف سطح پر رابطے میں رہے۔ اور سلمان اقبال نے جلال آباد میں پاکستانی قونصلر جنرل حبیب الرحمان چوہدری سےبھی رابطے کیے۔ سلمان اقبال کے رابطوں کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے فیض اللہ کیلئے وکیل کی خدمات بھی حاصل کیں۔

  • شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان:دودہشت گردوں نے خود کودھماکے سے اڑالیا

    شمالی وزیرستان :پاک فوج کےنرغے میں آنے والےدودہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں خودکودھماکے سے اڑالیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج نےضرب عضب آپریشن میں دہشت گردوں کےگرد گھیرا تنگ کردیا۔دہشت گرد پکڑے جانے کے خوف سے خودکودھماکوں سے اڑانے لگے۔

    آئی ایس پی آر کےمطابق دیگان میں مسلح افواج نے خودکش حملہ آوروں کو گھیرے میں لیا تو دو دہشت گردوں نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا۔سیکیورٹی فورسز نے میرعلی میں کارروائی کرکے تیرہ دہشت گردوں کوہلاک کردیا جن میں سےاکثریت غیرملکیوں کی ہے،اس دوران دھماکاخیزمواد سے بھری دوگاڑیاں بھی سیکیورٹی فورسز نے تحویل میں لیں اور ایک ازبک سمیت تین دہشت گردوں کوگرفتارکرلیاگیا۔ مسلح افواج کے فضائی حملوں میں شدت پسندوں کی سات کمین گاہیں تباہ کردی گئیں۔