Tag: طالبعلم

  • جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم

    جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام کو طالبعلم کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے پر ایف آئی اے حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں امیگریشن حکام کی جانب سے طالبعلم کو جہاز سے آف لوڈ کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالتی حکم پر ڈائریکٹر ایف آئی اے امیگریشن اورایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پیش ہوئے۔

    ایف آئی اے امیگریشن نے بتایا کہ درخواست گزار محمد فرقان کوغلطی کی وجہ سےآف لوڈ کیا گیا، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ کسی کو روکنا یہ کوئی عام غلطی نہیں ہے، ذمہ داروں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

    وکیل درخواست گزار نے کہا کہ طالبعلم محمد فرقان کراچی سے وزٹ پر جاپان جارہا تھا، ایف آئی اے امیگریشن حکام نے درخواست گزار کو آف لوڈ کرنے کی وجہ بھی نہیں بتائی۔

    طالبعلم کو بیرون ملک سفر سے روکنے پر عدالت نے ایف آئی اے امیگریشن اور دیگر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلطی کی ہے تو سزا بھگتنا ہوگی۔

    عدالت نے ایف آئی اے حکام کو ٹکٹ کے پیسے ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جو ٹکٹ ضائع ہوا اس کی رقم ایف آئی اے امیگریشن درخواست گزار کو سزا کے طور پر ادا کرے۔

  • فیڈرل جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی ملک بدری روک دی

    فیڈرل جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی ملک بدری روک دی

    نیو یارک : فیڈرل جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی ملک بدری کوروک دی، طالبعلم کو اسرائیل مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے فیڈرل جج نے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کی ملک بدری کوروک دیا۔

    امریکی محکمہ خارجہ نے طالبعلم کے شہری حقوق کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈسیکیورٹی نے کہا کہ جرم کا ارتکاب کرنیوالے کا گرین کارڈ منسوخ کیا جا سکتا ہے، امیگریشن حکام صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

    کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کو اسرائیل مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ٹرمپ انتظامیہ طالبعلم کا گرین کارڈ منسوخ کرکے ملک بدرکر رہی تھی تاہم مقدمے کی اگلی سماعت آئندہ بدھ کو ہوگی۔

    مزید پڑھیں : کولمبیا یونیورسٹی میں مظاہرے کی قیادت کرنیوالا طالبعلم گرفتار

    امریکی صدرٹرمپ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حماس کے حامی غیر ملکی طالبعلم محمود خلیل کوگرفتار کرلیا گیا ہے ، یہ پہلی گرفتاری ہے، مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

    خیال رہے کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم کو اسرائیل مخالف مظاہروں کی قیادت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ٹرمپ انتظامیہ طالبعلم کا گرین کارڈمنسوخ کرکے ملک بدر کر رہی تھی۔

    فلسطینی طالبعلم محمود خلیل کو نیویارک کے امیگریشن حراستی مرکز میں رکھا گیا ہے۔

  • فیس جمع کرانے کیلئے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم لٹ گیا

    فیس جمع کرانے کیلئے اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم لٹ گیا

    کراچی: شہر قائد میں اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی وارداتیں بڑھنے لگی ہیں جرائم پیشہ عناصر سے طلبہ بھی اب غیر محفوظ ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی تھانہ گلزار ہجری کی حدود میں اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے والا طالبعلم کو 2 ڈکیت نے لٹ لیا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں لٹیروں کے چہرے واضح دیکھے جاسکتے ہیں، 2 ملزمان کی جانب سے اے ٹی ایم میں لوٹ مار کی گئی۔

    متاثرہ طالبعلم کا کہنا تھا کہ سیکنڈ ایئر کی فیس جمع کرانے کے لیے پیسے نکالنے گیا تھا، فیس کے پیسے آن لائن کام کر کے مشکل سے جمع کئے تھے۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔

  • ٹیچرز کے بہیمانہ تشدد سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

    ٹیچرز کے بہیمانہ تشدد سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم دم توڑ گیا

    بھارت میں 2 اساتذہ نے ہوم ورک نہ کرنے والے طالبعلم پر بہیمانہ تشدد  کرنے سے آٹھویں جماعت کا طالبعلم  علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

    مبینہ طور پر یہ واقعہ بھارت کے شہر پریم نگر میں 12 جولائی بدھ کو پیش آیا، اسکول کے 2 اساتذہ کے تشدد کے بعد بچے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں بدترین تشدد کے بعد طالبعلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے طالبعلم کی شناخت کرشنا چوہان کے نام سے ہوئی ہے جو گوالیار کے فورٹ ویو اسکول کا طالب علم تھا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ  دو ملزم اساتذہ کی شناخت سونو شریواستو اور اکبر خان کے نام سے ہوئی ہے، ان کے خلاف آئی پی سی سیکشن 304 اور جوینائل جسٹس ایکٹ سیکشن 75 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    گوالیار کے سی ایس پی نے کے مطابق  لڑکے کی علاج کے دوران موت ہو گئی جس کے بعد اس کے والدین نے اسکول کے دو اساتذہ کے خلاف شکایت درج کرائی، والدین کے بیانات درج کر لیے گئے ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

  • یونیورسٹی میں طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    یونیورسٹی میں طالبعلم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خودکشی کرلی

    اتر پردیش: بھارت میں یونیورسٹی میں نوجوان طالب علم نے ساتھی طالبہ کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شیو نادر یونیورسٹی میں بی اے تھرڈ ایئر سوشیولوجی میں پڑھنے والے ایک طالب علم نے اپنی ساتھی طالبہ کا گولی مار کر قتل کر دیا، اس کے بعد ملزم طالب علم نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی طالبہ کانپور کی رہنے والی تھی اور طالب علم انوج امروہہ کا باشندہ تھا، طالب علم انوج اور اس کے ساتھ پڑھنے والی طالبہ دونوں نے تقریباً 1.30 سے 2 بجے کے درمیان ڈائننگ ہال کے سامنے کچھ وقت بات کی اور گلے ملے۔

    دلہن کی عجیب حرکت پر بارات واپس لوٹ گئی

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات کے بعد انوج نے پستول سے لڑکی کو گولی مار دی، جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ اس کے بعد انوج نے وہاں سے بھاگ کر بوائز ہاسٹل میں جا کر خود کو گولی مار لی، جس کی موت جائے وقوع پر ہی ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انوج اور ساتھی طالبہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کے اچھے دوست تھے، جن کا کچھ وقت سے آپس میں تنازعہ چل رہا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ یہ پورا واقعہ کالج کیمپس کے اندر پیش آیا ہے، جس کی پولیس ہر طریقے سے تفتیش کررہی ہے۔

  • دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    دہشت گردوں کے لیے فنڈنگ: کراچی میں یونیورسٹی کا طالبعلم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی کے طالبعلم کو دہشت گردوں کی فنڈنگ کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا، ملزم شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیم کی فنڈنگ میں ملوث مرکزی ملزم عمر بن خالد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم کراچی کی معروف انجینیئرنگ یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھا۔

    ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی کو عمر بن خالد کے موبائل فونز سے اہم شواہد ملے تھے، ملزمان شام اور پاکستان میں داعش کے دہشت گردوں اور ان کے اہلخانہ سے رابطے میں تھا جبکہ مختلف ذرائع سے داعش کی فنڈنگ کرتا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز فرانزک رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کیا جس کے بعد آج ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کے ساتھیوں جنید، ضیا اور اویس کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عمر بن خالد کو اس سے قبل گزشتہ برس طارق روڈ سے حراست میں لیا گیا تھا تاہم ملزم کے خلاف ثبوت نہ ہونے پر ذاتی مچلکے پر اسے رہا کر دیا گیا تھا۔

    سی ٹی ڈی نے ملزم سے 2 موبائل فونز قبضے میں لے کر فارنزک کے لیے بھیجے تھے جہاں سے رپورٹ موصول ہوجانے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

  • 19 سالہ طالبعلم آپے سے باہر، کالج پرنسپل سے بدتمیزی اور تشدد

    19 سالہ طالبعلم آپے سے باہر، کالج پرنسپل سے بدتمیزی اور تشدد

    بھارتی ریاست گجرات میں ایک طالبعلم نے خاتون لیکچرر کے ساتھ بدزبانی کے بعد، پرنسپل کو شکایت پر پرنسپل پر بھی حملہ کر کے زخمی کردیا۔

    افسوسناک واقعہ گجرات کے شہر جام نگر کے آرٹس اینڈ کامرس کالج میں پیش آیا جہاں 19 سالہ طالبعلم یوگیش نے اساتذہ کے خلاف پرتشدد رویہ اپنایا۔

    بدھ کے روز یوگیش لیکچر کے دوران بغیر اجازت کلاس روم کے اندر داخل ہوا، جب کلاس میں موجود خاتون لیکچرر نے اسے روکا اور کلاس سے باہر انتظار کرنے کو کہا تو یوگیش آپے سے باہر ہوگیا اور لیکچرر کے ساتھ زبانی بدتمیزی شروع کردی۔

    بعد ازاں اس نے بدتمیزی کی انتہا کرتے ہوئے لیکچرر کو کلاس سے باہر جانے کا کہا جس کے بعد لیکچرر فوراً پرنسپل کے کمرے میں گئیں اور انہیں کلاس میں لے آئیں۔

    پرنسپل نے آ کر یوگیش سے بات کرنے کی کوشش کی تو یوگیش نے نہ صرف ان سے بھی بدتمیزی کی بلکہ ہاتھا پائی بھی شروع کردی، یوگیش کے دھکے سے پرنسپل زمین پر گر گئے اور انہیں معمولی چوٹیں بھی آئیں۔

    اس موقع پر دیگر اسٹاف ممبر اور طالبعلموں نے یوگیش کو قابو کیا، یوگیش نے جاتے ہوئے پرنسپل کو دھمکی دی کہ وہ اس کے خلاف کسی سے شکایت کر کے دکھائیں اور انہوں نے ایسا کیا تو وہ انہیں جان سے مار دے گا۔

    بعد ازاں پرنسپل نے پولیس کو بلوایا جنہوں نے آ کر کالج کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا۔

    ٹیچرز کا کہنا ہے کہ یوگیش اس سے قبل بھی کئی استادوں سے بدتمیزی کرچکا ہے جبکہ وہ امتحانات میں نقل بھی کرتا رہتا ہے۔ پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد مذکورہ طالبعلم روپوش ہوچکا ہے۔

  • چلتی بس کا ڈرائیور جاں بحق، بچے نے سب کو بچالیا

    چلتی بس کا ڈرائیور جاں بحق، بچے نے سب کو بچالیا

    ریاض: سعودی عرب کے شہر تیما میں اسکول کے طالبعلم نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی قیمتی جانوں کو بچا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیما شہر کے مقامی اسکول بس کا ڈرائیور بچوں کو گھر چھوڑنے جارہا تھا کہ اس دوران چلتی بس میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

    بس میں موجود ایک طالبعلم نے موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر نہ صرف بس کو کنٹرول کیا بلکہ بحفاظت اسے روک بھی دیا۔

    https://twitter.com/Edu_Tayma/status/1191337653779730433

    بچے کی حاضر دماغی کے باعث بس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی، اس حوالے سے مقامی تعلیم کے نگراں ادارے نے ایک پوسٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے جس میں واقعے کی تصفیل اور بس کی تصویر شامل ہے۔

    ادارے کا کہنا ہے کہ اگرچہ کہ بس کو معمولی نقصان پہنچا ہے مگر طالبعلم نے کئی جانوں کو بچا لیا ہے، ادارے نے مذکورہ طالبعلم کو حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے پر اس کی تعریف اور ستائش کی۔

    ادارے نے دوران ڈرائیورنگ جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے اہل خانہ سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے لیے صبر جمیل اور متوفی کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

  • بھارت میں پہلی صف میں بیھٹنے پر طالب علم قتل

    بھارت میں پہلی صف میں بیھٹنے پر طالب علم قتل

    نئی دہلی : بھارتی طالب علموں نے کوچنگ سینٹر کی کلاس میں پہلی صف میں بیھٹنے پر اپنے ساتھی طالب رنجیت سنگھ کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شمال میں واقع ریاست اترپردیش کے گاؤں مالوبر میں پانچ طالب علموں کے ایک گروہ نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی طالب علم کو محض اگلے صف میں تشریف فرما ہونے پر قتل کردیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالب علموں کا گروہ متاثرہ رنجیت سنگھ کو نیم برہنہ حالت فولاد کی راڈز سے مار رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان نے متاثرہ نوجوان کو زبانی نوک جھوک کے بعد کوچنگ سینٹر کی عمارت سے باہر نکال دیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت اپنے دوستوں سے ہاتھا پائی کو آمادہ ہوگیا تھا کیوں کہ وہ کوچنگ میں شرکت کے لیے اگلی صف میں بیھٹنا چاہتا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے اگلے روز متاثرہ نوجوان پر راڈز اور ڈنڈوں سے اس وقت حملہ کیا جب وہ کلاس میں شرکت کے لیے جارہا تھا، حملے کے دوران رنجیت سنگھ کو سر اور سینے پر شدید زخم آئے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ ملزمان رنجیت کو زخمی حالت میں چھوڑ کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے تھے لیکن عوام نے ایک ملزم کو پکٹر کر پولیس کے حوالے کردیا تھا جس کی مدد سے پولیس پانچوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس کا مؤقف ہے کہ رنجیت کو فوری طور پر قریب کے ضلعی اسپتال لے جایا گیا تھا اسے فوری طبی امداد فراہم کی جاسکے تاہم ڈاکٹر نے رنجیت کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رنجیت سنگھ کے والد گجرات کی ایک فیکڑی میں ملازم ہیں اور والدہ شدید علیل ہیں جو علاج کی غرض سے دہلی میں مقیم ہیں۔

    پولیس نے پانچوں ملزمان کے خلاف نوجوان طالب علم کو قتل کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ کوچنگ سینٹر کے مینیجر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں کیوں کہ مذکورہ کوچنگ سینٹر کو کلاسسز کے انعقاد کی اجازت نہیں ہے۔

  • اسکول کی فیس کیوں نہیں دی؟ استاد نے طالبعلم کے بازو پر ٹھپّا لگا دیا

    اسکول کی فیس کیوں نہیں دی؟ استاد نے طالبعلم کے بازو پر ٹھپّا لگا دیا

    نئی دہلی : لدھانیا میں نجی اسکول میں فیس کی عدم ادائیگی پر استاد کے ذلت آمیز رویّے کے بعد طالب علم نے اسکول جانے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی صوبہ پنجاب میں ایک سکول نے فیس نہ دینے پر طالب علم کے بازو پر ادائیگی نہ کرنے سے متعلق مہر لگا دی، جس کے بعد حکام نے اس واقعے پر تحقیق شروع کر دی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 13 سالہ لڑکے کے خاندان کا کہنا ہے کہ اس ’ذلت آمیز‘ واقعے کے بعد اس نے سکول جانے سے انکار کر دیا ہے۔

    لدھانیا میں اس نجی سکول کے پرنسپل نے یہ واقعہ تسلیم کیا، لیکن ان کا کہنا ہے کہ بچے کے بازو پر ٹھپہ صرف اس لیے لگایا گیا تھا کیونکہ وہ ’اپنی نوٹ بُک بھول گیا تھا۔

    انھوں نے کہا حالانکہ ٹھپہ دھویا جا سکتا ہے، استاد کا یہ عمل پھر بھی غلط تھا، سکول کا کہنا ہے کہ طالب علم کے خاندان نے متعدد بار یاد دہانی کے باوجود دو مہینے سے فیس نہیں بھری تھی۔

    دوسری جانب خاندان کے مطابق یہ واقعہ نامناسب تھا، لڑکے کے والد خود رکشا چلاتے ہیں۔ انھوں نے بی بی سی پنجابی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیس مانگنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

    ان کے مطابق انھوں نے اسکول سے فیس بھرنے کے لیے وقت بھی مانگا تھا لیکن اب ان کا پورا خاندان شرمندگی محسوس کر رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ضلع کے تعلیمی افسر سورنجیت کور نے کہا ہے کہ سکول نے بالکل غلط کیا اور انھوں نے اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا عہد کیا۔