کراچی : یونیورسٹی ہاسٹل سے طالبعلم کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی، متوفی کمپیوٹر سائنس تھرڈ ایئر کا طالبعلم تھا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقہ منگھوپیر میں واقع جامعہ ہمدرد کے ہاسٹل سے طالبعلم کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔
ہاسٹل انچارج نے بتایا کہ متوفی طالبعلم کی شناخت 20 سالہ امرکمارکےنام سےہوئی، متوفی کمپیوٹر سائنس تھرڈایئر کا طالبعلم تھا اور اس کا تعلق شہدادکوٹ سےتھا
پولیس کا کہنا تھا کہ لاش ضابطےکی کارروائی کیلئےاسپتال منتقل کر دی گئی، ڈاکٹر کی ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی کی موت طبعی معلوم ہوتی ہے تاہم شواہد جمع کئے جارہے ہیں، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم کے بعد معلوم ہو سکے گی۔
ہاسٹل انچارج عابد حسین نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع سبحان نامی طالبعلم کےذریعے ملی، متوفی جامعہ ہمدردمیں کمپیوٹرسائنس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔
اہلخانہ نے کہا کہ امر کمار ہاسٹل کےروم میں اکیلا ہی رہائش پذیر تھا،3بہنوں کااکلوتابھائی تھا، متوفی ہاسٹل روم میں پہلے باسط اورذیشان کےہمراہ رہائش پذیر تھا۔
راج کمار کا مزید کہنا تھا کہ امرکمارنے 2ماہ سےاکیلےہاسٹل کے روم میں رہائش اختیارکررکھی تھی، ڈاکٹر کی ابتدائی تحقیقات کےمطابق طبی موت ہے۔