Tag: طالبہ اغوا

  • سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغوا

    سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ اغوا

    جامشورو : سندھ یونیورسٹی کی طالبہ کو اغوا کرلیا گیا، والد کا کہنا ہے کہ میری بیٹی کو فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کےباہرسے اغوا کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ یونیورسٹی فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ کے باہر سے طالبہ کو اغوا کرلیا گیا۔

    طالبہ کےوالد کی مدعیت میں جامشورو تھانے میں مقدمہ درج کرادیا ہے، جس میں کہاہے کہ چند روزقبل بیٹی سے شادی کیلئے نوجوان علی رضاسولنگی نے پوچھا تھا، شادی سےانکار پر نوجوان علی رضا طیش میں آگیاتھا۔

    والد کا کہنا تھا کہ میری بیٹی کوفزیولوجی دیپارٹمنٹ کےباہرسےاغواکیاگیا۔

  • نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا

    نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا

    اوکاڑہ : نویں کلاس کی طالبہ کو امتحانی سینٹر کے باہر سے اغوا کرلیا گیا،موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اغوا کے بعد طالبہ سے زیادتی بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں نویں کلاس کی طالبہ امتحانی سینٹر کے باہر سے دو موٹرسائیکل سواروں نے اغوا کرلیا۔

    اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ موٹرسائیکل سوارملزمان نے اغوا کے بعد زیادتی کی اور ملزمان موبائل فون پرویڈیو بھی بناتے رہے۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کی ملزمان کی طرف سے جان سے مار دینےاور ویڈیو وائرل کرنےکی دھمکی بھی دی گئی تاہم طالبہ کی چیخ و پکار پرعلاقہ مکینوں کے آنے پر ملزمان فرار ہوگئے۔

    لڑکی کے والد کی مدعیت میں ابوسفیان،مبشرحسن کیخلاف تھانہ ستگھرہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن تاحال کوئی ملزم گرفتار نہیں ہو سکا ہے، پولیس کا کہنا ہے لڑکی کا میڈیکل کرالیا، رپورٹ آنا باقی ہے۔

    لڑکی کی والدہ نے وزیراعلیٰ اورآئی جی پنجاب سےانصاف فراہم کرنےکی اپیل کی ہے۔

  • فیصل آباد میں شادی سے انکار پر طالبہ اغوا

    فیصل آباد میں شادی سے انکار پر طالبہ اغوا

    فیصل آباد میں شادی سےانکارپرطالبہ کو اغواکرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے یونیورسٹی ٹاون سے ملزمان خدیجہ کو اغوا کر کے گھر لے گئے اور بہیمانہ تشدد کرکے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے طالبہ پر بہیمانہ تشدد کیا اور بال بھی کاٹ دیئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزمان طالبہ پر انسانیت سوزتشددکی ویڈیو بھی بناتے رہے۔

    واقعے کا مقدمہ تھانہ ویمن میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

    متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمے میں 10دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان میں 2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ تمام ملزمان فرارہیں۔

    متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ ملزم دانش نے شادی سے انکار پر مجھےاور بھائی حسن کو اغوا کیا اور دانش جنسی ہراساں کرتے ہوئے ویڈیو بناتا رہا۔

    طالبہ کے مطابق ملزم نے10لاکھ روپےنہ دینےپر ویڈیو وائرل کی دھمکی دی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کر کے متاثرہ طالبہ کو انصاف فراہم کیا جایے گا۔

  • کراچی: 15 سال کی میٹرک طالبہ دعا لاپتا، 24 گھنٹے میں بازیاب کرایا جائے، فاروق ستار

    کراچی: 15 سال کی میٹرک طالبہ دعا لاپتا، 24 گھنٹے میں بازیاب کرایا جائے، فاروق ستار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے پی آئی بی کالونی سے 15 سال کی میٹرک کی طالبہ دعا لاپتا ہو گئی، ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دعا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی کی رہائشی پندرہ سال کی میٹرک طالبہ دعا صبح اسکول کے لیے گئی تھی جس کے بعد وہ لا پتا ہوگئی۔

    [bs-quote quote=”اسکول دیر سے پہنچنے پر انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    دعا کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ صبح سے اس کا کچھ پتا نہیں، اسکول انتظامیہ کے پاس گئے تو وہاں رجسٹر میں غیر حاضر لکھا تھا، اسکول دیر سے پہنچنے پر انتظامیہ نے دعا کو واپس لوٹا دیا تھا۔

    پندرہ سالہ طالبہ دعا کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو بچی کے لاپتا ہونے کی اطلاع دے دی گئی ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہوا کہ دعا کی گم شدگی اغوا ہے یا کوئی اور معاملہ ہے۔

    دوسری طرف متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میٹرک طالبہ دعا کو 24 گھنٹے میں بازیاب کرائے۔


    یہ بھی پڑھیں: کراچی: فائزہ کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے اپنی مرضی سے بچی رشتے داروں‌ کوسونپی تھی


    فاروق ستار نے کہا کہ بچی صحیح سلامت بازیاب نہ ہوئی تو حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، ملزمان کو بچے اغوا کرنے کے لیے کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ لا پتا ہونے والی طالبہ دعا میرے محلے کی بیٹی ہے، بازیابی تک احتجاج نہیں رکے گا۔

    خیال رہے کہ کراچی میں بچوں کے اغوا اور لاپتا ہونے کی وارداتیں تواتر کے ساتھ سامنے آ رہی ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی کراچی دورے کے موقع پر اس مسئلے کو خصوصی توجہ دی۔