Tag: طالبہ کے ساتھ زیادتی

  • بھارت: اسکول انتظامیہ نے 14 سالہ طالبہ کو بچے کے ساتھ بھٹکنے کے لیے جنگل میں چھوڑ دیا

    بھارت: اسکول انتظامیہ نے 14 سالہ طالبہ کو بچے کے ساتھ بھٹکنے کے لیے جنگل میں چھوڑ دیا

    نئی دہلی: بھارت میں زیادتی کا شکار بننے کے بعد اسکول ہاسٹل میں مقیم ایک 14 سالہ طالبہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، تاہم بچہ مر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی ریاست ادیشہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی، چودہ سالہ لڑکی ایک قبائلی اسکول کے ہاسٹل میں مقیم تھی۔

    [bs-quote quote=”پولیس نے لڑکی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں اسکول سے ایک سینئر طالب علم کو حراست میں لیا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بچے کو تشویش ناک حالت میں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے بچایا نہیں جا سکا، تاہم طالبہ کی حالت نارمل بتائی گئی۔

    ٓآٹھویں جماعت کی طالبہ نے بتایا کہ اسے بچے سمیت اسکول ہاسٹل سے نکال دیا گیا تھا، جس کے بعد وہ قریبی جنگل میں کوئی محفوظ ٹھکانا تلاش کر رہی تھی۔

    طالبہ کے بیان کے بعد ادیشہ کی سرکار نے اسکول کی ہیڈ مسٹریس اور تین اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو فوری طور پر معطل کر دیا، پولیس چھ دیگر اسکول ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  انڈیا: مسلمانوں کے قتلِ عام میں ملوث 16 پولیس اہل کاروں کو 30 سال بعد سزا

    پولیس کا کہنا تھا کہ اسکول سے ایک سینئر طالب علم کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جس پر مبینہ طور پر لڑکی کے ساتھ زیادتی کا الزام ہے۔

    خیال رہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات انتہائی تشویش ناک حد تک بڑھ چکے ہیں، بالخصوص ریل گاڑیوں میں خواتین کی عزتیں لوٹنا ایک معمول بن چکا ہے۔

  • فیصل آباد: طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل، ملزمان آزاد، مظاہرین پرلاٹھی چارج

    فیصل آباد: طالبہ کے ساتھ زیادتی و قتل، ملزمان آزاد، مظاہرین پرلاٹھی چارج

    فیصل آباد : جی سی یونیورسٹی کی طالبہ عابدہ احمد کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزمان چھ روز بعد بھی گرفتار نہ ہوسکے، یونیورسٹی طلبہ نے احتجاج کیا تو پولیس نے احتجاجی کیمپ اکھاڑ دیا، عابدہ کو انصاف دوسوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    عابدہ کو درندگی کا نشانہ کس نے بنایا؟ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی ایم اے انگلش فورتھ ائیر کی طالبہ عابدہ احمد کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والے چھ ملزمان اب تک پکڑے نہ جا سکے۔

    جڑانوالا کی بیس سالہ عابدہ یونیورسٹی سے واپسی پر اغواء کی گئی اورچوتھے دن نالے سے اس کی لاش ملی، میڈیکل رپورٹ نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق بھی کردی۔

    مقتولہ کا بوڑھا والد احمد علی دہائیاں دیتا رہ گیا لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا، یونیورسٹی کے طلباء احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔

    طالبات پر ظلم ڈھانے والوں کو پکڑنے کے بجائے پولیس نے چناب چوک پرطلباء پر لاٹھی چارج کیا اور ان کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ ڈالا، دوسری جانب سوشل میڈیا پر عابدہ کو انصاف دو کے نام سے مہم بھی جاری ہے لیکن کئی دن بعد بھی طالبہ کےقاتل قانون کی گرفت سے دور ہیں۔

    اس حوالے سے سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد بروقت کارروائی نہ کرنے پر تھانہ گلبرگ کے ایس ایچ او کو معطل کیا جاچکا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔