Tag: طالبہ

  • سوشل میڈیا نے طالبہ کی جان لے لی

    سوشل میڈیا نے طالبہ کی جان لے لی

    ہمارے معاشرے میں سوشل میڈیا کا منفی استعمال اتنا عام ہو گیا ہے کہ اس کے باعث انسانی جانیں داؤ پر لگنے لگی ہیں ایک طالبہ نے خودکشی کر لی۔

    یہ افسوسناک واقعہ سندھ کے ایک چھوٹے شہر ٹنڈو آدم میں پیش آیا جہاں 13 سال طالبہ نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کیے جانے کے بعد خودکشی کر لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 13 سالہ عروج کی کمرے میں پھندہ لگی لاش ملی ہے اور اس نے مبینہ طور پر خودکشی کی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دیا گیا ہے۔

    دوسری جانب متوفی طالبہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ محلے کا ایک اوباش نوجوان عمران کھوسو ان کی بیٹی کو بلیک میل کرتا تھا۔ ملزم نے میری بیٹی کائنات کو کہا کہ تمہاری بہن کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی ہے۔

    والدہ کا کہنا تھا کہ اس بلیک میلنگ سے دلبرداشتہ ہو کر ان کی بیٹی عروج نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    غم سے نڈھال والدہ اور دیگر ورثا نے مطالبہ کیا ہے کہ بلیک میل کرنے والے ملزم عمران کھوسو کو گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔

    https://urdu.arynews.tv/bride-shot-dead-while-making-video/

  • بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

    بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی

    شیخوپورہ : بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں بی ایڈ کا امتحان دینے کیلئے آنے والی طالبہ امتحانی سینٹر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئی۔

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ طالبہ صلہ کنول پیربہارشاہ کالج سینٹرمیں امتحان دینےآئی تھی، متوفیہ کی لاش اے سی سٹی کی موجودگی میں لواحقین کو دے دی گئی۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں فیصل آباد میں فون کال پر بات کرتے ہوئے طالبہ ہوسٹل کی چھت سے گرِ کر جاں بحق ہو گئی۔

    پولیس کے مطابق واقعہ دھوبی گھاٹ میں واقع نجی ہوسٹل میں پیش آیا تھا، تاندلیانوالہ کی رہائشی 24 سالہ سنینہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں زیرتعلیم تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر سنینہ فون کال سنتے ہوئے چوتھے فلور سے نیچےگری، واقعہ خود کشی یا قتل کے پہلوؤں پربھی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • طالبہ سے مبینہ زیادتی: راولپنڈی میں طلبا نے نجی کالج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

    طالبہ سے مبینہ زیادتی: راولپنڈی میں طلبا نے نجی کالج کی اینٹ سے اینٹ بجا دی

    راولپنڈی : طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر راولپنڈی میں مشتعل طلبا نے نجی کالج پر دھاوا بول دیا ، عمارت کے شیشے توڑ ڈالے اور فرنیچر کو آگ لگادی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی وضاحت اور تردید کے باوجود پنجاب کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کو بنیاد بنا کر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    راولپنڈی میں مشتعل طلبہ نے نجی کالج پردھاوا بول دیا اور اینٹ سے اینٹ بجادی ، طلبہ کی بڑی تعداد نے نجی کالج میں گھس کر بسوں کے شیشے توڑ دیئے، عمارت ، دفاتر اور کینٹین میں توڑ پھوڑ کی اور پولیس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔

    طلبا نے کالج کا قیمتی سامان سڑک کے بیچ میں رکھ کے نظرآتش کر دیا، مرکزی گیٹ توڑا اور پتھراو بھی کیا۔

    ڈھوک گنگال میں کالج کے باہر طلبا نے آگ لگاکر سڑک بلاک کردی، جس کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے شیل برسادیے، شدیدشیلنگ کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات پیش آئیں۔

    احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے باعث سکستھ روڈ سے صدیقی چوک جانے والی سڑک بند ہوگئی تاہم  راولپنڈی اور اسلام اباد پولیس نے نجی کالج میں پھنسے 80 سے زائد کالج کے سٹاف کو باحفاظت نکال لیا۔

    گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے پنجاب کالج  میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی سختی سے تردید کی تھی۔

    سوشل میڈیا پر کالج طالبہ سے مبینہ زیادتی کی پوسٹ شیئر کرنے پر شہری کیخلاف مقدمہ درج 

  • انٹر کی طالبہ کی کالج کے ہاسٹل میں موت، دردناک انکشاف

    انٹر کی طالبہ کی کالج کے ہاسٹل میں موت، دردناک انکشاف

    حیدرآباد: بھارت کے تلنگانہ کے ضلع ہنمکنڈہ میں جونیر کالج کی انٹرمیڈیٹ ایم پی سی سال اول کی طالبہ بھوانی نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ کی جانب سے مبینہ طور پر انتہائی قدم اُٹھانے کے بعد طلبہ و طالبات کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مُلگ ضلع کے کملاپورگاوں سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی نعش ایم جی ایم اسپتال ورنگل کے مردہ خانہ منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    طالبہ کے گھر والوں اور رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ طلبہ تنظیموں کی جانب سے بھی کالج انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ جب طالبہ کی صحت ٹھیک نہیں تھی تو رشتہ داروں کو کیوں نہیں بتایا گیا۔

    لڑکی کے والدین نے اپنی بیٹی کی موت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا اور کہا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں تھی کہ ہماری بیٹی اپنی زندگی کا خاتمہ کرے، معاملہ کچھ اور ہے، متاثرہ لڑکی کے والدین کی جانب سے کالج میں توڑ پھوڑ بھی کی گئی۔

    اس سے قبل فلموں میں کام دلانے کا جھانسہ دیکر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔

    بھارتی حیدرآباد میں فلموں کے اسسٹنٹ کو خاتون سافٹ ویر انجینئر کے ساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا۔

    شادی کے 15 دن بعد دلہن کا قتل، حقائق سامنے آگئے

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت سدھارتھ ورما کے نام سے ہوئی ہے، اسے حیدرآباد کی گچی باؤلی پولیس نے گرفتار کرکے ریمانڈ پر بھیج دیا۔

  • بی ایس سی کی طالبہ اسکوٹی حادثے میں جاں بحق

    بی ایس سی کی طالبہ اسکوٹی حادثے میں جاں بحق

    بھارت کے صنعت نگر تھانے کے علاقے میں پیش آئے ایک دلخراش حادثے میں ایک لڑکی جان کی بازی ہار گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک اسکوٹی حادثے میں رائے پور کے رہنے والے راجیندر پرساد کی بیٹی رانو راٹھور اپنے دوست کی سالگرہ سے اسکوٹی پر گھر واپس لوٹ رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    لاش کا پوسٹ مارٹم صنعت نگر پولیس اسٹیشن نے کرایا اور اسے لواحقین کے حوالے کردیا۔ مقتولہ تین بہن بھائیوں میں سب سے بڑی تھی اور بی ایس سی کے امتحان کی تیاری کررہی تھی۔

    اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھرت نگر فلائی اوور سے ایک لڑکی اسکوٹی پر اپنے گھر جارہی تھی کہ آر ٹی سی بس نے اسے روند دیا۔

    لڑکی اسکوٹی سے گر پڑی اور وہاں سے گزرنے والی آر ٹی سی بس کے نیچے آگئی، جس کے باعث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی۔

    اسکوٹی پر جانے والی لڑکی بس کی زد میں آگئی

    حادثے کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت 26 سالہ سنیتا کے طور پر ہوئی ہے، لڑکی کوکٹ پلی ہاؤزنگ بورڈ کی رہائشی ہے جبکہ ایک خانگی ادارے میں کام کر رہی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

  • انٹر میڈیٹ کی طالبہ کو بس  نے روند ڈالا

    انٹر میڈیٹ کی طالبہ کو بس نے روند ڈالا

    بھارتی حیدرآباد میں افسوسناک حادثہ رونما ہوا، آرٹی سی بس نے انٹر میڈیٹ کی طالبہ 15 سالہ مسیرا مہوین کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں 15سالہ طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبہ گزشتہ روز یوسف گوڑہ روڈ پرآر ٹی سی بس سے اترتے ہوئے توازن کھو بیٹھی جس کے نتیجے میں لڑکی بس کے ٹائروں کی نیچے آ کر حادثے کا شکار ہوگئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچی کا موقع پر ہی انتقال ہوگیا تھا، جس کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، متوفی خانگی جونیئر کالج یوسف گوڑہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    بھارت میں پیش آئے ایک اور حادثے میں اپنی شادی کی شاپنگ کرنے کے بعد گھر لوٹنے والا دلہا خوفناک ٹریفک حادثے میں فیملی کے 6 افراد سمیت جاں بحق ہوگیا۔

    نوجوان کی شناخت 28 سالہ شیخ فیروز کے نام سے ہوئی جس کی عنقریب شادی ہونے والی تھی۔ حیدر آباد میں شاپنگ کرنے گیا اور واپسی پر ریاست آندھرا پردیش کے شہر اننت پور میں ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    مالی میں سونے کی کان گرنے سے 70 افراد لقمہ اجل بن گئے

    جاں بحق ہونے والوں میں شیخ فیروز کے علاوہ 58 سالہ علی، 38 سالہ زاہدہ، 40 سالہ ریحانہ اور دو بچے شامل ہیں۔ فیملی کی کار قومی شاہرہ نمبر 44 پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر بڑی گاڑی کی زد میں آگئی۔

  • نرسنگ کی طالبہ کی خودکشی، حیران کُن انکشاف

    نرسنگ کی طالبہ کی خودکشی، حیران کُن انکشاف

    بھارت کے ضلع آگرہ میں نرسنگ کی طالبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، خودکشی کیس میں بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والی نرسنگ کی طالبہ کے ایک شادی شدہ ڈاکٹر سے تعلقات تھے۔ جس کا اس کے گھر آنا جانا رہتا تھا، جبکہ ڈاکٹر کی شادی بھی ایک سال قبل ہوچکی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر شادی شدہ ہونے کے باوجود طالبہ سے رابطے میں تھا، اس بات کو لے کر طالبہ اور ڈاکٹر کے درمیان تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے اور طالبہ ڈپریشن کا شکار تھی۔

    نرسنگ طالبہ کے اہل خانہ نے ملزم ڈاکٹر کے خلاف پولیس میں رپورٹ درج کرائی ہے، اہل خانہ نے پولیس کو اس حوالے سے بتایا ہے کہ ڈاکٹر کافی عرصے سے بیٹی کو ہراساں کر رہا تھا۔ اس نے بیٹی کے کمرے میں آکر اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔

    ملزم ڈاکٹر کی حرکتوں سے بیٹی ایک ماہ سے شدید ڈپریشن میں مبتلا تھی، خاندان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو اس گھر میں رہنے والی دیگر کرایہ دار لڑکیوں نے بھی درست قرار دیا جہاں لڑکی کرائے پر رہتی تھی۔

    طالبہ کی خودکشی کے بعد پولیس نے اہل خانہ کے الزامات پر تحقیقات شروع کردی ہیں، نرسنگ کی طالبہ کی کال کی تفصیلات چیک کی گئیں تو اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ اس نے ڈاکٹر سے بات کی ہے۔

    طالبہ دو سال سے آگرہ میں رہائش پذیر تھی، ایک سال سے ایک ہی گھر میں کرائے پر رہ رہی تھی۔ ملزم کے وہاں آنے اور جانے کی شکایت پر مالک مکان نے اسے کمرہ خالی کرنے کا کہہ دیا تھا۔

    شوہر نے بیوی کا سر قلم کر کے لاش کی کھال اتار دی

    نیو آگرہ تھانے کے ایس آئی اجے کمار کے مطابق پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ طالبہ کی لاش کو اپنے گاؤں لے گئے ہیں۔ اہل خانہ نے شکایت درج کرائی ہے۔ جس کی بنیاد پر تحقیقات کرکے رپورٹ درج کی جائے گی۔

  • کراچی: دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

    کراچی: دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا

    کراچی میں نیپا چورنگی کے قریب دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر دوستی سے انکار پر ٹیچر نے طالبہ پر تیزاب پھینک دیا، تیزاب سے جھلس کر طالبہ زخمی ہوگئی۔

    عزیز بھٹی تھانے میں تیزاب گردی کا مقدمہ طالبہ کے زخمی ماموں نعمان کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، ایف آئی آرکے مطابق مدعی کی بھانجی آئی ٹی کورس کا سرٹیفکیٹ لینے سینٹر گئی تھی۔

    ایف آئی آر کے مطابق سینٹر میں ٹیچر افتخار نے طالبہ سے بدتمیزی کی، جس کی شکایت کرنے کوچنگ سینڑ پہنچے جہاں ملزم افتخار مشعل میں آکر تیزاب نکال کرپھینک دیا۔

  • اسکول جانے سے بچنے کیلئے طالبہ 33 گھنٹے تک بسں میں گھومتی رہی

    اسکول جانے سے بچنے کیلئے طالبہ 33 گھنٹے تک بسں میں گھومتی رہی

    تعطیلات کے بعد واپس اسکول جانے سے بچنے کے لیے ایک طالبہ ایک دن سے بھی زائد بسوں میں سفر کرکے وقت گزارتی رہی۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ میں آرٹی سی بسوں میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تاہم اسکول کی 12 سالہ طالبہ نے اسے انوکھے انداز میں استعمال کیا۔ بسوں میں مسلسل سفر کرتے ہوئے لڑکی تعطیلات کے بعد واپس اپنے ہاسٹل جانے سے گریزاں تھی۔

    مسلسل33 گھنٹوں تک ایک بس سے دوسری بس میں سفر کرن والی لڑکی کا نام حکام کی جانب سے لڑکی کا نام مخفی رکھا گیا ہے۔ ودیا رنیا پوری کی رہنے والی لڑکی آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے جبکہ وہ ایک خانگی اسکول میں زیر تعلیم اور ہاسٹل میں رہائش پذیر ہے۔

    کرسمس کی تعطیلات میں لڑکی اپنے دادا کے گھرآئی ہوئی تھی۔ والد کی ہدایت کے مطابق اسے چھٹی ختم ہونے کے بعد واپس ہاسٹل پہنچنا تھا۔

    دادا اسے واپس اسکول بھیجنے کے لیے بس اسٹیشن لے گئے اور 11 بجے دن اسے بس میں سوارکرایا اور اس بابت اپنے بیٹے کو بھی اطلاع دے دی۔

    لڑکی کو بظاہر ہاسٹل دوبارہ جانے میں دلچسپی نہیں تھی۔ وہ منچریال چوراہا پر اترنے کے بجائے کریم نگر کے مضافاتی علاقہ بمکل کراس روڈ پر بس سے اترگئی جبکہ اسکے والد بس اسٹاپ پر بیٹی کا انتظار کرتے رہے۔

    بعدازاں پولیس کی مدد لی گئی، سوشل میڈیا پر لڑکی کی تصاویر دیکھنے کے بعد ابھیلاش نامی شخص نے پولیس کومطلع کیا کہ یہ لڑکی‘میر ساتھ حیدر آبادسے گنگادھر تک بس میں تھی۔

    لڑکی کو جمعہ کی صبح پولیس نے ڈھونڈ لیا اور والدین کو اطلاع دی جو کہ لڑکی کو پچھلے 33 گھنٹوں سے ڈھونڈ رہے تھے۔

  • جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

    جی سی یونیورسٹی کی طالبہ کی ہاسٹل میں پُر اسرار موت

    فیصل آباد: جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ کی پراسرار طور موت ہوگئی، لاریب طبیعت خرابی پر اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں نجی ہاسٹل میں طالبہ کی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی۔

    پولیس نے بتایا کہ لاریب جی سی یونیورسٹی میں بی ایس کی طالبہ تھی، رات گئے لاریب کی طبیعت خرابی پر ریسکیو ٹیم کو بلایا گیا اور سول اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں وہ جاں بحق ہو گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لاریب حافظ آبادکی رہائشی تھی، لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

    گذشتہ روز نواب شاہ کے دارالامان میں تئیس سال کی لڑکی پراسرارطورپرہلاک ہوگئی تھی ، لڑکی نے تین روز پہلے پناہ لی تھی۔

    لڑکی کے گھر والے زہر دینے کا الزام لگارہے ہیں، گاؤں پنجو کی رہائشی شبیراں ڈاہری کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، دارالامان انتظامیہ نے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گئی تھیں۔

    بھائی ایاز ڈاہری نے الزام لگایاکہ بہن کوعدالت پیش ہونا تھا، زہر دےکر ماراگیا ہے۔