Tag: طالب علم

  • نجی اسکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    نجی اسکول ٹیچر کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد

    لاہور: نجی اسکول کے استاد کا چھٹی جماعت کے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کا مقدمہ درج کرکے ٹیچر ثمر عباس کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس سی کے علاقے میں نجی اسکول کے ٹیچر نے طالب علم پر بہیمانہ تشدد کیا، تشدد کا نشانہ بننے والا فہد چھٹی جماعت کا طالبعلم ہے۔

    طالب علم فہد کے جسم پر تشدد کے نشانات واضح دیکھےجاسکتے ہیں تاہم طالبعلم کے والد کی جانب سے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دی گئی۔

    والد کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے مطابق تشدد سے بچے کے نازک حصوں پر نشانات پڑ گئے اور اسے بخار ہوگیا جب کہ پرنسپل سے شکایت کی تو انہوں نے ایک نہ سنی۔

    جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ٹیچر ثمر عباس کو گرفتار کر لیا، ایس پی کینٹ قاضی علی نے کہا بچےکےوالد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاجارہاہے

  • طالب علم نے اسکول میں ٹیچر کو گولی ماردی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

    طالب علم نے اسکول میں ٹیچر کو گولی ماردی، حیران کُن وجہ سامنے آگئی

    بھارت کے کاشی پور میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ رونما ہوا، اسکول کے طالب علم نے ٹیچر گگن سنگھ کو گولی مار دی۔ طالب علم اپنے ٹفن میں پستول چھپا کر اسکول پہنچا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالب علم نے گولی چلائی تو اسکول میں خوف و ہراس پھیل گیا، زخمی ٹیچر گگن دیپ سنگھ کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے زخمی ٹیچر کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ٹیچر اپنی کلاس سے جانے ہی والے تھے کہ ایک طالب علم نے ٹفن باکس سے بندوق نکالی اور ان پر فائرنگ کر دی۔ طالب علم نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن اساتذہ نے اسے پکڑ لیا۔

    زخمی ٹیچر کو نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اے ایس پی ابھے سنگھ کا کہنا ہے کہ ٹیچر کی جانب سے نابالغ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    پوچھ گچھ کے دوران طالب علم نے بتایا کہ پستول گھر کی الماری میں رکھا ہوا تھا۔ میں نے الماری سے پستول نکال کر ٹفن میں رکھا اور اسکول پہنچ گیا۔

    واقعے کے بعد ملزم طالب علم کا والد بھی روپوش ہوگیا، تاہم بعد میں منظر عام پر آگیا، پولیس ملزم کے والد سے بھی پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ گھر میں پستول کیسے آئی۔

    عہدیداروں نے واضح کیا کہ ہر پہلو کی تہہ تک جانے کی کوشش کی جائے گی کہ طالب علم نے کن حالات اور ذہنی دباؤ میں اتنا بڑا قدم اٹھایا۔

    اس سنسنی خیز واقعے کے بعد فرانزک ٹیم نے اسکول پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔ اس دوران کرائم سین بھی بنا۔ پولیس ٹیم کو 315 بور پستول اور کارتوس برآمد ہوا۔

    خاتون کی ڈانس کے دوران روح قبض ہوگئی، ویڈیو وائرل

    پولیس کو دوران تفتیش پتہ چلا کہ فزکس کی کلاس میں استاد نے طالب علم سے ایک سوال پوچھا تھا۔ جواب دینے کے باوجود استاد نے اسے تھپڑ مار دیا۔ اس نے کلاس میں تھپڑ مارے جانے کو اپنی توہین سمجھا۔ اس کا بدلہ لینے کے لیے طالب علم نے استاد کو گولی مار دی۔

  • 12 سالہ امین مدرسے کا طالب علم، 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، افسوسناک حادثے پر ویڈیو رپورٹ

    12 سالہ امین مدرسے کا طالب علم، 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، افسوسناک حادثے پر ویڈیو رپورٹ

    لانڈھی میں دو بہنوں کا بارہ سالہ اکلوتا بھائی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گیا، ورثا کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات کے وقت امین گھر کھانا کھا رہا تھا، فائرنگ کی آواز سن کر باہر آیا، اس دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک گولی لگی اور موقع پر جاں بحق ہو گیا۔

    مقتول امین مدرسے کا طالب علم اور دو بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، ورثا نے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف فراہم کیا جائے اور واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔


    13 سالہ مجیب الرحمٰن جسے زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو رپورٹ


    فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والی ناصرہ نامی خاتون کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


    ویڈیو رپورٹ: باپ کی بوری بند لاش موٹر سائیکل پر لے جانے کا دل دہلا دینے والا واقعہ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں


  • طالب علم  گاڑی میں بیٹھ کر نویں جماعت کا پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا

    طالب علم گاڑی میں بیٹھ کر نویں جماعت کا پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا

    لاہور: امتحانی سنٹر میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے پی ایس او کا بیٹا گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کرتے ہوئے پکڑا گیا، سنٹر کاعملہ بھی طالب علم کی سرپرستی میں ملوث نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے رائیونڈ روڈ کے مختلف امتحانی سنٹرز میں چھاپہ مارا۔

    اس دوران وزیر تعلیم نے گورنمٹ بوائزہائی اسکول علی رضا آباد میں بوٹی مافیا نیٹ ورک پکڑلیا اور بتایا کہ امتحانی سنٹر میں طالب علم ابوبکرہاشمی گاڑی میں بیٹھ کر پرچہ حل کررہا تھا اور سنٹرکاعملہ بھی امیدوارکی سرپرستی میں ملوث نکلا۔

    انھوں نے کہا کہ امیدوار نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مالک کے پی ایس او عمران ہاشمی کا بیٹا ہے جس کی گاڑی سنٹر کے اندر آ کر بچے کو پیپر حل کرواتی تھی۔

    وزیر تعلیم پنجاب نے پرنسپل سمیت سنٹر کا پورا عملہ گرفتار و تبدیل کروا دیا اور ملوث عملے کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیا۔

    رانا سکندر حیات نے پیڈا ایکٹ اور ملازمت سے برخاست کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے مخبری کرنے والے ٹیچر کو 4 بیسک تنخواہ اور تعریفی سند دینے کا اعلان کیا۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شخصیت طاقتور ہو یا کمزور، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالیرنس ہے، اس ضمن میں کسی طالبعلم کو کسی کا حق مارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نقل مافیا کا آخر تک پیچھا کریں گے۔

  • طالب علم نے امتحان گاہ پہنچنے کا نیا طریقہ اختیار کرکے حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    طالب علم نے امتحان گاہ پہنچنے کا نیا طریقہ اختیار کرکے حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    طلباء و طالبات امتحانات کے ایام میں اکثر اس بات پر زیادہ فکر مند دکھائی دیتے ہیں کہ کیا وہ ٹریفک کے موجودہ نظام میں رہتے ہوئے بروقت کمرہ امتحان میں پہنچ پائیں گے، اس حوالے سے بھارتی طالب علم  نے سب کو حیران کردیا۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے کہ جس میں ایک بھارتی طالب علم  نے اس کا بہترین حل پیش کردیا ہے، طالب علم کے اس عمل کو قابل تعریف قرار دیا جارہا ہے۔

    مہاراشٹر کے ایک ضلع کے نوجوان سمرتھ مہانگاڈے نے امتحانات کے دوران ٹریفک جام سے بچنے کے لیے ایسا زبردست حل نکالا کہ جس نے سب کو حیران کردیا۔

    بھارتی طالب علم سمرتھ مہانگاڈے جو اپنے امتحان کے دن کسی کام کے سلسلے میں دوسرے ضلع میں موجود تھا، جب اس نے دیکھا کہ پرچہ شروع ہونے میں صرف 15-20 منٹ کا وقت باقی رہ گیا ہے اور سڑکوں پر بد ترین ٹریفک جام ہے۔

    نوجوان نے اس کا متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے زمین کے بجائے آسمان سے اپنی امتحان گاہ جانے کا فیصلہ کیا۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سمرتھ اپنے کالج بیگ کے ساتھ آسمان میں پرواز کرتے ہوئے پیرا گلائیڈنگ کے ذریعے حیران کن انداز میں امتحانی مرکز پہنچ رہا ہے۔

    یہ سب ایک معروف ایڈونچر اسپورٹس انسٹرکٹر گووند ییوالے کی مدد سے ممکن ہوا، جنہوں نے نہ صرف پیراگلائیڈنگ کا انتظام کیا بلکہ سمرتھ کو بالکل صحیح وقت پر امتحانی مرکز کے قریب اُتار بھی دیا۔

    انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے پوسٹ کی جانے والی اس ویڈیو نے صارفین کی کافی توجہ حاصل کی ہے، کچھ لوگوں نے سمرتھ کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے جبکہ کچھ لوگوں نے اسے ٹام کروز قرار دیتے ہوئے اس کا مذاق اڑایا۔

    https://urdu.arynews.tv/paragliding-dies-fall-in-colombia-video/

  • چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    چھٹی جماعت کا طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جاں بحق

    بھارت کے حیدرآباد مضافاتی علاقہ شکر پلی میں کم عمر طالب علم سوئمنگ پول میں ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا، افسوسناک واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرانا شہر کے شاہ علی بنڈہ میں واقع ایک ہائی اسکول کے 60 طلبہ اور اساتذہ، وائلڈ وائرس ریسارٹ آئے ہوئے تھے کہ اس دوران چھٹیجماعت میں زیر تعلیم 11 سالہ فیضان انصاری حادثاتی طور پر سوئمنگ پول میں گر کر اپنی جان گنوا بیٹھا۔

    رپورٹس کے مطابق موقع پر موجود افراد نے بچے کو اسپتال منتقل کیا مگر راستے میں ہی میں اس نے دم توڑ دیا، پولیس کے مطابق اس معاملہ میں اسکول انتظامیہ اور وائلڈ وائرس کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    اس سے قبل مصر میں دوستوں کے گھناؤنے مذاق کے باعث طالب علم اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    مصر کی الجیزہ کمشنری میں تین دوست سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے کے لیے ایک غیرآباد و متروکہ سٹور میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھی کریم کو ایک کرسی سے باندھ دیا تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ وہ رسی کی قید سے خود کو کس طرح چھڑاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کریم کو اس کے دوستوں نے تقریباً 3گھنٹے تک کرسی سے باندھے رکھا، اس دوران وہ رسی کو کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ اسی کوشش کے دوران کرسی عقب کی جانب گر گئی اور ایک نوکیلی لکڑی اس کے سر کے عقبی حصہ میں گھسنے سے طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔

    کریم کے دوستوں نے جب یہ دیکھا تو وہ اس کی جانب دوڑے اور کرسی کو سیدھا کیا، لڑکوں نے مدد کے لیے اہل محلہ کو طلب کیا، جنہوں نے کریم کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو مرچکا ہے۔

    نویں جماعت کے طالب علم کی اسکول میں پر اسرار موت

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر طالب علم کی لاش کو تحویل میں لے کر اس کے دونوں دوستوں کو حراست میں لے لیا۔

  • اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج کے طالب علم کی والدہ کا بڑا انکشاف

    اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج کے طالب علم کی والدہ کا بڑا انکشاف

    پشاور : پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والے اسلامیہ کالج پشاور کے طالب علم کی والدہ نے بڑا انکشاف کیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے ساتویں سمسٹر کے طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار ہے جبکہ دوستوں سے بھی تفتیش جاری ہے اور جو خط لکھا تھا اسکابھی فرانزک جاری ہے۔

    والدہ کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے، والدہ کے انکشاف کیا بیٹا کئی دنوں سےڈپریشن کاشکارلگ رہاتھا اور مجھے کسی طالب علم کی خودکشی کی ویڈیو بھی دکھائی تھی۔.

    مزید پڑھیں : پشاور واقعہ: طالب علم کا والد کے نام لکھا گیا خط سامنے آگیا

    یاد رہے 2 روز قبل پشاور میں اسلامیہ کالج کے طالبعلم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی، ضیا الدین کی لاش اسپتال میں پنکھے کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمد ہوئی۔

    مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے طالبعلم نے والد کے نام خط بھی لکھا تھا جبکہ ضیا الدین کے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ نیو ایئر نائٹٓ پر کھانا پکایا اور خوب گپ شپ لگائی مگر معلوم نہیں تھا کہ اگلے دن ان کا دوست بچھڑ جائے گا۔

  • دوستوں کا مذاق، 17 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا

    دوستوں کا مذاق، 17 سالہ طالب علم جان کی بازی ہار گیا

    مصر میں دوستوں کے گھناؤنے مذاق کے باعث طالب علم اپنی قیمتی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

    عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مصر کی الجیزہ کمشنری میں تین دوست سوشل میڈیا کے لیے وڈیو بنانے کے لیے ایک غیرآباد و متروکہ سٹور میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے اپنے ساتھی کریم کو ایک کرسی سے باندھ دیا تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ وہ رسی کی قید سے خود کو کس طرح چھڑاتا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کریم کو اس کے دوستوں نے تقریباً 3گھنٹے تک کرسی سے باندھے رکھا، اس دوران وہ رسی کو کھولنے کی کوشش کرتا رہا۔ اسی کوشش کے دوران کرسی عقب کی جانب گر گئی اور ایک نوکیلی لکڑی اس کے سر کے عقبی حصہ میں گھسنے سے طالب علم کی موت واقع ہوگئی۔

    کریم کے دوستوں نے جب یہ دیکھا تو وہ اس کی جانب دوڑے اور کرسی کو سیدھا کیا، لڑکوں نے مدد کے لیے اہل محلہ کو طلب کیا، جنہوں نے کریم کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ وہ تو مرچکا ہے۔

    پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر طالب علم کی لاش کو تحویل میں لے کر اس کے دونوں دوستوں کو حراست میں لے لیا۔

    اس سے قبل کینیڈا میں بھارتی نژاد طالب علم کو معمولی تلخ کلامی پر اس کے روم میٹ نے چاقو سے وار کرکے موت کی نیند سلادیا۔

    افسوسناک واقعہ کینیڈا کے شہر سارنیا میں پیش آیا جہاں لیمبٹن کالج میں زیر تعلیم 22 سالہ بھارتی طالب علم گوراسی سنگھ کو اس کے روم میٹ نے قتل کردیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں روم میٹس کے درمیان کچن میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی، جس پر طیش میں آتے ہوئے 36 سالہ کراسلے ہنٹر نے انڈین طالب علم کو چاقو سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    شامی باغیوں کا حمص کی حدود میں داخل ہونے کا دعویٰ

    پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو گوراسی سنگھ کو بری طرح زخمی پایا جبکہ ملزم کراسلے ہنٹر کو بھی موقع پر ہی حراست میں لیا گیا۔

  • سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون  طالب علم کی جان لے گیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا

    جیکب آباد : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون طالب علم کی جان لے گیا، طالب علم ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل گڑھی خیرو میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے طالب علم کی جان لے لی۔

    پولیس نے بتایا کہ طالب علم قادر ملغانی پستول سے سے ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا کہ گولی چل گئی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ تھانہ تاجوڈیروکی حدودگاؤں چاکرملغانی میں پیش آیا، گولی لگنے سے زخمی طالب علم کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دم توڑگیا۔

    یاد رہے چند ماہ قبل نوجوان سوشل میڈیا ویڈیو بناتے ہوئے پانی میں ڈوب کرجاں بحق ہوگیا تھام گارڈن ٹاؤن کا رہائشی احمد 12ویں کلاس کا طالب علم تھا۔

    خیال رہے کہ ملک میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان لڑکوں کی اموات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ حالیہ دنوں بھی متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں

  • یونیورسٹی طالب علم کو کتے کی طرح چلنے پر مجبور کیے جانے کی ویڈیو پر لوگ حیران

    یونیورسٹی طالب علم کو کتے کی طرح چلنے پر مجبور کیے جانے کی ویڈیو پر لوگ حیران

    قاہرہ: مصر میں ایک یونیورسٹی طالب علم کو سمر کیمپ میں کتے کی طرح چلتے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، لیکن انھیں جلد ہی پتا چل گیا کہ طالب علم کو یہ ذلت آمیز سزا کس نے دی۔

    تفصیلات کے مطابق مصر میں ایک ویڈیو نے اس وقت غم و غصے کی شدید لہر دوڑائی جب لوگوں کو معلوم ہوا کہ یونی ورسٹی کے ایک طالب کو توہین آمیز سزا دیتے ہوئے اسے کتے کی طرح چلنے پر مجبور کیا گیا، وہ بھی ایک پروفیسر کی جانب سے۔

    یہ واقعہ نیو ویلی یونیورسٹی میں پیش آیا، جس میں ایک اسسٹنٹ پروفیسر نے ایک طالب علم کو سڑک پر کتے کی طرح چلنے پر مجبور کیا، جس پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے پروفیسر کو معطل کیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی۔

    منگل کو ایک وضاحت میں میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ کئی ماہ پرانا ہے، اور یہ جولائی میں پیش آیا تھا، جس میں کالج آف فزیکل ایجوکیشن کے شعبہ ایجوکیشنل سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر نے کالج کے سیکنڈ ایئر کے طالب علم ’ایم‘ کو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جانوروں کی طرح چلنے کی غیر انسانی حرکت پر مجبور کیا۔

    انتظامیہ کو معلوم ہوا تو اس نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ یہ طرز عمل یونیورسٹی کی اقدار اور فیکلٹی ممبر کے فرائض کی سنگین خلاف ورزی ہے، یونیورسٹی طلبہ کی روح میں مثبت اقدار اور روایات کو ابھارنے کا کام کرتی ہے اور یہ عمل اس کردار کی خلاف ورزی ہے۔

    یونیورسٹی نے وضاحت کی کہ گزشتہ جولائی میں یونیورسٹی کے صدر کو اس واقعے کی اطلاع ملی تو فوراً اس نے ایکشن لیا اور پروفیسر کو اس کی ملازمت سے معطل کر دیا۔