Tag: طالب علموں

  • یو اے ای کا طالب علموں کے لیے اہم اعلان

    یو اے ای کا طالب علموں کے لیے اہم اعلان

    متحدہ عرب امارات میں شدید بارشوں کے باعث طالب علموں کے لیے آن لائن کلاسز کا اعلان کردیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق دبئی، راس الخیمہ، اجمان میں بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوگئی، مختلف شہروں میں یلو اور اورنج الرٹ جاری کر دیا گیا ساتھ ہی لوگوں کو بارش میں احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    راس الخیمہ میں حکام نے مسلسل بارش کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کو جمعہ 17 نومبر کو آن لائن کلاسز کی ہدایت کی ہے۔

    امارات کی ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیم نے کہا کہ ’موسم کی خراب صورتحال کے باعث طلباء اس دن اپنے گھروں میں رہتے ہوئے تعلیم حاصل کریں گے۔

     تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ آیا پرائیویٹ اسکول بھی اس کی پیروی کریں گے۔

  • کراچی میں میٹرک کے امتحانات : طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ کے عوض رشوت لینے والا  شخص  گرفتار

    کراچی میں میٹرک کے امتحانات : طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ کے عوض رشوت لینے والا شخص گرفتار

    کراچی : میٹرک کے طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ کے عوض رشوت لینے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، آج میٹرک بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈ وصول کرنے كا آخری دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے میٹرک بورڈ آفس میں ایڈمٹ کارڈ وصول کرنے كا آخری دن ہے ، میٹرک بورڈ آفس میں طالب علموں سے ایڈمٹ کارڈ کے عوض رشوت لئے جانے کا انکشاف ہوا۔

    مذکورہ شخص طالب علموں سے چھ چھ سو روپے طلب کر رہا تھا ، جس پر طالب علموں نے احتجاج کیا، طالب علموں کے احتجاج پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر رشوت لینے والے شخص کو حراست میں لے لیا۔

    خیال رہے کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 8 مئی سے ہونے جارہا ہے، انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تاخیر سے امتحانی فارم جمع کرانے والے طلبہ کوآج ایڈمٹ کارڈ جاری ہوں گے۔

    والدین نے شکایت کی تھی کہ ایڈمٹ کارڈ کے آن لائن اجرا میں بعض امیدوار کے امتحانی مراکز واضح نہیں ہو رہے ۔

  • دوہری شہریت رکھنے والے طالب علموں  کیلئے بڑی خبر آگئی

    دوہری شہریت رکھنے والے طالب علموں کیلئے بڑی خبر آگئی

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے دوہری شہریت کے حامل طلبا کو میڈیکل کالجز میں داخلےکا اہل قرار دیتے ہوئے پی ایم ڈی سی آرڈیننس برائے سال 2019 کالعدم قرار دے دیا، اس سے قبل عدالتی حکم امتناعی پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ لسٹ بھی روک لی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی نے دوہری شہریت رکھنے والے طالبعلموں کو میڈیکل کالجز میں داخلہ نہ دینے کے خلاف درخواستوں کا فیصلہ سنا دیا، فیصلے میں عدالت نے پاکستان سے اے لیول کرنے والے دوہری شہریت کے حامل طالبعلموں کومیڈیکل کالجز میں داخلے کا اہل قرار دے دیا۔

    عدالت نے دوہری شہریت کے حامل طالبعلموں کومیڈیکل کالجز ایڈمیشن رولز 2018 کے تحت میڈیکل کالجز میں داخلے دینے اور 2018کے داخلہ رولز کے تحت نئی میرٹ لسٹ جاری کرنے کا بھی حکم دیا۔

    درخواست گزاروں کے وکیل میاں اسلم نے دلائل دیتے ہوئے کہا پاکستان سے اے لیول کرنے والے دوہری شہریت کے حامل طلبا کو داخلے سے روکا جانا آئین کے تحت بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، آئین کے تحت دوہری شہریت کے حامل طلبا کے حقوق سلب نہیں کئے جاسکتے۔

    اس سے قبل عدالتی حکم امتناعی پر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے میرٹ لسٹ بھی روک لی تھی۔

    یاد رہے گذشتہ سال دسمبر میں سپریم کورٹ نے دوران ملازمت غیرملکی شہریت لینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا غیرملکی شہریت والے سرکاری ملازمین ریاست پاکستان کے مفاد کے لئے خطرہ ہیں، ایسے ملازمین کا نام منفی فہرست میں ڈالیں۔

    سپریم کورٹ نے فیصلہ میں کہا تھا غیر پاکستانیوں کو پاکستان میں عہدے دینے پر مکمل پابندی ہونی چاہیئے، غیرپاکستانیوں کو عہدے دینے پر مکمل پابندی کے بارے پارلیمنٹ پالیسی وضع کرے جبکہ ضروری حالات میں کسی غیرپاکستانی کو عہدہ دینے سے قبل متعلقہ کابینہ سے منظوری لی جائے۔

  • موبائل ایپ نے طالب علموں کے لئے نقل کرنا انتہائی آسان بنا دیا

    موبائل ایپ نے طالب علموں کے لئے نقل کرنا انتہائی آسان بنا دیا

    لندن: اگر آپ بھی ان لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں ریاضی کے مشکل سوالات دیکھ کر پسینہ آجاتا ہے تو یہ خوش خبری آپ کے لئے ہی ہے ۔

    کروشیا کی ایک کمپنی نے ‘ نامی ایک موبائل فون ایپ تیار کر لی ہے جسے انسٹال کرنے کے بعد فون کا کیمرہ سوال کو دیکھتے ہی لمحوں میں فون کی اسکرین پر اس کا مکمل حل دکھا دے گا۔

    مائیکرو بلنک نامی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ایپ طلباء کو ریاضی آسانی سے سمجھانے کیلئے بنائی گئی ہے لیکن ریاضی کے اساتذہ پریشان ہیں کہ ان کے طلباء کلاس میں اور ہوم ورک کیلئے اسے استعمال کر تے ہوئے ہر سوال کو اپنا دماغ استعمال کئے بغیر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    یہ ایپ ونڈوز اور آپریٹنگ سسٹم کیلئے دستیاب ہیں اور عنقریب ا ےنڈرائیڈ کیلئے بھی فراہم کر دی جائے گی ۔اس کی مدد سے جمع، تفریق،ضرب، تقسیم، فریکشن، پاور، سکوئیر روٹ اور مساواتوں پر مبنی سوالات حل کیے جا سکیں گے۔