Tag: طالب علم جاں بحق

  • سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں طالب علم جاں بحق

    سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں طالب علم جاں بحق

    کراچی: سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں طالب علم جاں بحق پوگیا، ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار لڑکے کو ٹکر ماری۔

    تفصیلات کے مطابق سرجانی ناردرن بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والا 15سالہ اویس نویں جماعت کا طالب علم تھا، پولیس نے بتایا کہ ٹریلر نے موٹرسائیکل سوار اویس کو ٹکر ماری، ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

    لواحقین نے بتایا کہ نویں جماعت کا طالبعلم اویس 5 بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا، اویس نویں جماعت کا پریکٹیکل دے کر گھر واپس آرہا تھا۔

    دریں اثنا کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں فائرنگ سے 14 سالہ عبداللہ کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق عبداللہ گلی میں اپنے گھر کے پاس بیٹھا ہواتھا۔

    واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ 2 موٹرسائیکل سوار آئے اور اپنی طرف بلایا، عبداللہ جانے کے بجائے بھاگنے لگا۔

    پولیس نے بتایا کہ بھاگنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے گولی عبداللہ کے بازو پر لگی، زخمی بچے کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش اور مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • اسمگلنگ کے شبہ میں فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

    اسمگلنگ کے شبہ میں فائرنگ سے نوجوان طالب علم جاں بحق

    نئی دہلی: گائے اسمگلنگ کے شبہ میں ایک طالب علم کو فائرنگ کرکے قتل کردینے کے معاملہ میں پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست ہریانہ میں پیش آیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار کئے گئے ملزمان کی شناخت انیل کوشک، ورون، کرشنا، سورو اور آدیش کے طور پر کی گئی ہے۔

    گرفتار کئے گئے افراد گائے رکھشک گروپ کے ارکان ہیں، جنہوں نے گائے کا اسمگلر سمجھ کر آرین مشرااور کار میں سوار اس کے مالک مکان کا ہائی وے پر تقریباً 20 کلومیٹر تک تعاقب کیا اور گولی مار دی۔

    23 اگست کی رات گائے رکھشکوں کو شبہ ہوگیا تھا کہ گاڑیوں میں گائے کے اسمگلر اسمگلنگ کی غرض سے گھوم رہے ہیں۔جس پر انہوں نے گاڑیوں کا تعاقب کرکے گولیاں چلائیں۔

    ملزمان نے دیکھا کہ گاڑی میں لڑکوں کے ساتھ دو خواتین بھی موجود ہیں تو انہیں احساس ہوا کہ غلط فہمی میں کسی اور کو گولی مار دی ہے، جس پر وہ موقع سے فرار ہو گئے تھے۔

    فائرنگ میں زخمی ہونے والا نوجوان طالب علم مشرا دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس نے اس معاملہ کی چھان بین کرکے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔

    ٹرینی ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس، مرکزی ملزم کی فرمائش نے سب کو حیران کردیا؟

    خیال رہے کہ 19 سالہ آرین مشرا 12 ویں جماعت کا طالب علم تھا۔ وہ اپنے خاندان کے ساتھ این آئی ٹی پانچ نمبر میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا۔

  • کویت، استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

    کویت، استاد کے تشدد سے طالب علم جاں بحق

    کویت سٹی : استاد کے وحشیانہ تشدد سے نو سالہ طالب علم کی موت واقع ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق افسوسناک واقعہ 12 فروری کو مقامی اسکول ’’ الآس ‘‘ میں پیش آیا جہاں ایلیمینٹری جماعت کے طالب علم عیسیٰ تھامیر البلوشی اپنے ٹیچر کے تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔

    طالب علم کی ہلاکت کی خبر کی اطلاع ملنے کے بعد کویتی وزیر برائے تعلیم اور ہائیر ایجوکیشن نے دلخراش واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کردیا ہے، وزیر تعلیم نے جاں بحق ہونے والے طالب علم کے والدین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دردناک واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیر تعلیم حامد الاعزمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین ایماندار افسران پر مشتمل آزاد اور خود مختار کمیشن قائم کردیا ہے جس میں وزارت صحت اور محکمہ فتوی و آئین سازی کی مدد اور معاونت بھی شامل رہے گی۔

    طالب علم کی لاش کی پوسٹ مارٹم کرنے والے میڈیکیو لیگل ڈاکٹر کے مطابق بچے کی موت اسکول ہی میں ہو گئی تھی جو سینے پر بھاری ضرب لگنے کی وجہ سے واقع ہوئی تھی جب کہ طالب علم کے جسم پر کئی ضربیں لگنے کے نشانات بھی واضح تھے۔

    اسکول کے دیگر بچوں کا کہنا تھا کہ استاد نے بچے پر وحشیانہ تشدد کر کے اسے کمرے میں بند کردیا تاکہ وہ اپنے والدین کو واقعے کی اطلاع نہ دیں، بچے کی والدہ طالب علم کو لے کر اسپتال پہنچیں جہاں انہیں بچے کے انتقال کرجانے کی خبر دی گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فیصل آباد میں بسیں جلانے پرطلبا کےخلاف مقدمات درج

    فیصل آباد میں بسیں جلانے پرطلبا کےخلاف مقدمات درج

    فیصل آباد: صوبہ پنجاب کےشہر فیصل آباد میں بس کی ٹکر سے طالب علم کی ہلاکت پربسیں جلانے پر پولیس نے 4 مقدمات درج کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر طالب علم کی ہلاکت کے بعد بسیں جلانے پر پولیس نے 450 طلبا کے خلاف 2 تھانوں میں 4 مقدمات درج کرلیے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمات میں انسداد دہشت گردی، سرکاری املاک کو نقصان اور جلاؤ گھیراؤ کی دفعات شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی، بسیں جلانےمیں ملوث 3 طلبا کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ فوٹیج کی مدد سے طلبا کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    دوسری جانب گورنمنٹ اسلامیہ کالج غیرمعینہ مدت کے لیے بند ہے، کالج کو نا خوشگوارصورت حال سےبچنےکے لیے بند کیا گیا۔

    ادھرٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے صدرمحمداسلم نے بسیں جلانےکےخلاف ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کا ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نقصان پورا ہونے اور ایسےواقعات روکنےتک بسیں بند رکھیں گے۔

    ٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا ہے کہ طلبانے6 بسیں جلادیں،3 کوجزوی نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنی غلطی سےجان سے گیا۔


    فیصل آباد: سرگودھا روڈ پرطالب علم بس کی زد میں آکرجاں بحق


    واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں بس کی زد میں آکرکالج کا طالب علم جاں بحق ہوگیا جس کے بعد مشتعل طلبا نے بسوں کو آگ لگا دی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • کراچی میں‌ فائرنگ : طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں‌ فائرنگ : طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی: شہر قائد میں ایک گھنٹے کے اندر فائرنگ کے تین مختلف واقعات میں طالب علم اور پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، وزیر اعلیٰ نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔


    Two including cop killed in Karachi by arynews

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک 4 میں دارالصحت اسپتال کے قریب ایک موٹر سائیکل پر  گھر واپس جاتے ہوئے تین طالب علموں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں مرتضیٰ نامی طالب علم جاں بحق جبکہ اُس کے 2 دوست شاہد اور احسان زخمی ہوئے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور تفتیش کا آغاز کیا ابتدائی معلومات کے مطابق تینوں کا تعلق شیعہ مسلک سے ہے تاہم ایس ایس پی گلشن کے مطابق فائرنگ کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

    ابتدائی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ متاثرہ طالب علم کراچی یونیورسٹی اور ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تعلیم حاصل کر رہے تھے اور کوچنگ سینٹر سے واپس گھر جارہے تھے۔

    دوسری واقعہ اورنگی ٹاؤن پیر آباد تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر 30 سالہ رشید پر گولیاں بربرسائیں گئی جبکہ تیسرا واقعہ نیو کراچی سلیم سینٹر کے قریب پیش آیا جس میں دو افراد زخمی ہوئے۔

    فائرنگ کا تیسرا واقعہ سرسید تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں مسلح افراد پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا نشانہ بننے والے زخمی اہلکار کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، اہلکار کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی جو کرائم برانچ میں تعینات تھا۔

    شیعہ مذہبی تنظیم وحدت المسلمین نے گلستان جوہر میں طالب علموں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ نے فائرنگ کے واقعات اور اس میں ہونے والی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے۔

  • لودھراں میں ٹریفک حادثہ،1طالبعلم جاں بحق

    لودھراں میں ٹریفک حادثہ،1طالبعلم جاں بحق

    لودھراں: صوبہ پنجاب کے شہر لودھراں میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر طالب علم جاں بحق اور ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لودھراں کے تھانہ دھنوٹ کی حدود میں اسکول جاتے ہوئے پانچویں جماعت کےطالب علم خضر کو تیز رفتار ٹرالی نے کچل دیا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک طالب زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا اور حادثے کے فوراََبعد ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم گرفتاری کےلیے ٹیمیں روانہ کردی ہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ روز صوبہ پنجاب کےعلاقےرحیم یارخان میں سہجہ کے قریب دو مسافر بسیں آپس میں ٹکراگئی تھیں جس کے نتیجے میں29افراد جاں بحق اور72 زخمی ہوگئے تھے۔

    مزید پڑھیں: رحیم یارخان: دوبسوں میں تصادم،29افرادجاں بحق

    واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف نےحادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کرتے ہوئے زخمیوں کوبہترین طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔