Tag: طالب علم قتل

  • کراچی: میٹرک کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    کراچی: میٹرک کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج

    کراچی: لیاقت آباد میں کال سینٹر میں فائرنگ سے قتل ہونے والے میٹرک کے طالب علم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عبداللہ کے والد کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ سپر مارکیٹ میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

    مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹا میٹرک کا پیپر دے کر دن ساڑھے 12 بجے گھر آیا تھا، عبداللہ گھر کے کام کرکے نماز پڑھنے گیا پھر واپس گھر نہیں آیا۔

    والد کا مزید کہنا تھا کہ کوچنگ سینٹر سے معلوم کیا تو پتہ چلا عبداللہ وہاں نہیں گیا تھا، کال سینٹر پہنچے تو پولیس موجود تھی، پتہ چلا بیٹا گولی لگنے سے مرگیا ہے۔

    عائشہ منزل پل پر بریک فیل ہونے سے کنٹینر اُلٹ گیا

    مقتول عبد اللہ کے والد کے مطابق میرے بیٹے کو کسی نے گولی مار کر قتل کیا ہے، آئی جی سندھ قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔

  • کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز درندے بن گئے، طالب علم گھر کی دہلیز پر قتل

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں شہری اپنی قیمتی جانوں سے محروم ہونے لگے، گزشتہ روز ڈکیتی مزاحمت پر طالب علم کو گھر کی دہلیز پر قتل کردیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں گزشتہ رات ڈکیتوں کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کا مقدمہ سرسید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

    مقتول جہانگیر سہیل شادی کی تقریب سے فوٹو گرافی کرکے گھر واپس آرہا تھا ڈکیت تعاقب کرکے گھر پہنچ گئے اور مقتول کا کیمرا، نقدی، موبائل بھی لے گئے۔

     مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جہانگیر کو پہلے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں مناسب علاج نہ ہونے پر اسے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

    پولیس کے مطابق  نوجوان جہانگیر کو اسٹریٹ کرائم کی واردات کے دوران قتل کیا گیا، مقتول جہانگیر نجی یونیورسٹی سے بی بی اے کر رہا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  جہانگیرر نجی پروگرام میں ویڈیو گرافر کے طور پر کام کرتا تھا شوٹنگ کے بعد گھر لوٹا تو ڈکیت بھی آ گئے جہانگیر کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتول نے ڈکیتوں کے پر پتھراؤ کیا تھا۔

    تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے 30 بور اور نائن ایم ایم گولیوں کے خول برآمد کیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان مقتول سے کچھ چھین کر فرار نہیں ہوئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیت اناڑی معلوم ہورہے تھے کیونکہ جائے وقوعہ سے 9 سے زائد ایسے راؤنڈ ملے ہیں جو وہ چلا ہی نہیں سکے۔

    واضح رہے کہ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں 105 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

     گزشتہ دنوں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آے آئی جی) جاویدعالم اوڈھو نے شہریوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ڈاکوؤں سے مزاحمت نہ کریں۔

  • چوتھی جماعت کا طالب علم قتل، سگی بہن سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    چوتھی جماعت کا طالب علم قتل، سگی بہن سے زیادتی کا ملزم گرفتار

    گوجرانوالہ / راولپنڈی: گوجرانوالہ میں چوتھی جماعت کے طالب علم کو اغواء اور زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، راولپنڈی میں نوجوان لڑکی سے زیادتی کے الزام میں سگے بھائی سمیت دو ملزمان پکڑے گئے جبکہ عمرکوٹ میں گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کا ملزم پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں ظلم و زیادتی کے واقعات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں زیادتی کے بعد چوتھی جماعت کا طالب علم قتل کردیا گیا۔

    مغوی کی لاش دو دن بعد سیم نالے سے ملی، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے اشتیاق نامی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، مقتول بچے کی نمازجنازہ میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

    دوسری جانب راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں چودہ سالہ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں پولیس نے اس کے سگے بھائی سمیت دو ملزمان گرفتار کر لیے۔

    متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزمان دو ماہ سے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے۔ نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھجوا دئیے گئے۔

    علاوہ ازیں عمرکوٹ کے علاقے نبی سر میں پندرہ برس کی گونگی بہری لڑکی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں والدین کی شکایت پر پولیس نے لکھمن نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

    اس کے علاوہ ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے باہرخواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے زیادتی اور کاروکاری کے بڑھتے ہوئے واقعات روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے، اس موقع پر انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔