Tag: طالب علم کی موت

  • آٹھویں جماعت کے طالب علم کی دردناک موت، اہل خانہ سکتے میں آگئے

    آٹھویں جماعت کے طالب علم کی دردناک موت، اہل خانہ سکتے میں آگئے

    نئی دہلی : بھارت میں اسکول جانے کی تیاری کرنے والا طالب علم اچانک موت کی وادی میں چلا گیا، اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر سجن پور میں آٹھویں جماعت کا طالب علم اپنے کپڑے استری کر رہا تھا، اچانک کرنٹ لگنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    کشور نامی لڑکا اپنے گھر پر کپڑے استری کر رہا تھا، اس دوران یہ حادثہ پیش آیا، کشور کے اہل خانہ اسے بے ہوشی کی حالت میں سول اسپتال سوجان پور لائے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کردی، یہ سن کر اہل خانہ سکتے میں آگئے۔

    علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کرکے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی اسپتال روانہ کردیا تاہم پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

     

  • اسلام آباد :  ٹریل فائیو پر طالب علم  کی موت، طحہ کے 5 ساتھیوں کے بیانات سامنے آگئے

    اسلام آباد : ٹریل فائیو پر طالب علم کی موت، طحہ کے 5 ساتھیوں کے بیانات سامنے آگئے

    اسلام آباد: ٹریل فائیو پر طالب علم کی ہلاکت کے معاملے پر طحہ کے 5 ساتھیوں کے بیانات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ٹریل فائیو پر طالب علم کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہے۔ طحہ کے پانچ ساتھی تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے اور تمام دوستوں کے بیانات قلمبند کر لئے۔

    دوستوں نے بتایا کہ ہائیکنگ کرتے ہوئے ہم کافی اوپر جاچکے تھے اور طحہ تھک گیا تھا، ہم تھوڑا اوپر ایک پتھر پر چڑھ گئے لیکن طحہ پیچھے رہ گیا۔

    ساتھیوں نے کہا کہ پتھر پر چڑھتے وقت ایک دوست محمد بن جواد کو چوٹ آئی تو وہ بھی بیٹھ گیا، رینجرز چوکی کے قریب رینجرز سے مدد طلب کی، ایک اہلکار آیا، اس دوران طحہ کو آوازیں دیں گئیں لیکن اس کی طرف سے جواب آیا کہ وہ اوپر نہیں آسکتا۔

    اہلکار ہمیں منال کی طرف لے گیا اور زخمی ساتھی کی مرہم پٹی کی گئی، اہلکاروں نے ہماری تصاویر بنائیں اور ہم گاڑی بک کرا کر واپس آگئے۔

    گھر والوں کو بتایا جس پر طحہ کے گھر سے طحہ کا پوچھا گیا، پولیس نے ہمیں دو بار بلایا، ہم پولیس کے ساتھ طحہ کو ڈھونڈتے رہے ، تلاشی کے باوجود طحہ کے بارے میں کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ طحہ کا موبائل مسلسل آن رہا، بیٹری ختم ہونے پر بند ہوا تام اس کے سیمپل آج رات لاہور بھجوائے جائیں گے۔

    گذشتہ روز اسلام آباد پر بچے کی لاش ملنے کے واقعے کے مقدمے میں قتل کی دفعہ شامل کی گئی تھی اور تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے محمد طحہ کی گمشدگی کا مقدمہ قتل میں تبدیل کردیا تھا۔

    پولیس نے طحہ جانیوالے 5دوستوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا، اس سےقبل طحہ کی والدہ کی درخواست پراغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

  • کراچی :کال سینٹر میں ویڈیو بناتے ہوئے طالب علم کی موت کیسے ہوئی؟سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی :کال سینٹر میں ویڈیو بناتے ہوئے طالب علم کی موت کیسے ہوئی؟سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی : کال سینٹر میں ویڈیو بناتے ہوئے میٹرک کے طالب علم عبداللہ کی موت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد کال سینٹرمیں فائرنگ سے نوجوان کی موت کے واقعے میں کال سینٹرکے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج فائرنگ سےپہلےاوربعد کی ہے۔

    ٕجس میں دیکھا جاسکتا ہے نوجوان عبداللہ کال سینٹر میں اپنے دوست کے ہمراہ داخل ہوا ، دونوں کال سینٹرمیں جانے کے لیے پیدل پہنچے۔

    فائرنگ کےبعد عبداللہ کے دوست کو باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، پولیس کے مطابق زیرحراست مبینہ ملزم نے بیان میں کہا کال سینٹرمیں پستول سے ویڈیو بنا رہے تھے، ویڈیو بناتے ہوئے اچانک گولی چل گئی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ سے ملنے والا پستول کال سینٹر کے مالک کا ہے ،پستول کال سینٹر میں موجود ٹیبل کی دراز میں رکھا رہتا تھا۔

  • کانچ لگنے سے طالب علم کی موت : نجی اسکولوں پر بڑی پابندی عائد

    کانچ لگنے سے طالب علم کی موت : نجی اسکولوں پر بڑی پابندی عائد

    کراچی : کانچ لگنے سے طالب علم کی موت کے بعد نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈاڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی گئی۔
    تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی اسکول میں لیمکا ڈرنک سے بھری شیشے کی بوتل پھٹنے سے طلبا کے دم توڑنے  کے معاملے پر سندھ حکومت نے نجی اسکولوں کے احاطے میں لیمکا/سوڈا ڈرنک کی فروخت پرپابندی عائد کردی۔
    سندھ حکومت نے صوبے کی 6 ڈویژنوں کے نجی اسکولوں  میں پابندی عائد کی،  پابندی کراچی، حیدرآباد، سکھر، میرپور خاص ، شہید بینظیر آباد اورلاڑکانہ ڈویژنوں میں عائد کی گئی۔
    محکمہ تعلیم کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ نجی طور پر زیر انتظام تمام اسکولوں کے پرنسپلز/منتظمین لمکا سوڈا ڈرنک کواسکولوں کے احاطے میں فروخت نہ ہونے دیں۔
    مراسلہ میں کہنا تھا کہ شیشے کی بوتلوں میں موجود سافٹ ڈرنک/مشروبات کو اسکول میں نہ رکھا جائے اور نہ ہی فروخت کیا جائے۔
    محکمہ تعلیم  نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس جو پلاسٹک کی بوتلوں یا کین میں ہیں وہ اسکولوں میں فروخت کیے جاسکتے ہیں،  یہ اقدامات بچوں کی حفاظت کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ مستقبل میں کوئی دردناک واقعہ پیش نہ آئے۔
  • لاہور: اساتذہ کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالب علم کی موت،  مقدمہ درج

    لاہور: اساتذہ کے مبینہ تشدد سے 14 سالہ طالب علم کی موت، مقدمہ درج

    لاہور : مدرسے میں ساتذہ کے مبینہ تشدد سے چودہ سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بادامی باغ صدیقیہ کالونی میں مدرسے کا 14سالہ طالب علم اساتذہ کے مبینہ تشدد اور ڈینگی بخار سے جاں بحق ہو گیا۔

    14سالہ حمزہ واجد مدرسہ جامع مسجد حیات میں پہلے درجے میں تعلیم حاصل کر رہا تھا، متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ماجد نامی ٹیچر نے تین روز قبل بچے پر تشدد کیا اور اسکو مرغا بنایا۔

    والد نے الزام عائد کیا کہ بچے کا وزن 150کلو قریب تھا اوت حمزہ اکثر اساتذہ کے تشدد کی شکایت مجھ سے کرتا تھا ، بچہ تین روز قبل گھر آیا تو شدید بخار میں مبتلا ہو گیا ، رپورٹ سے معلوم ہوا ڈینگی مرض کی شکایت ہو گئی ہے۔

    ۔پولیس کے مطابق ورثا نے حمزہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے تاہم انتظامیہ کے افراد موقع سے فرار ہے۔

    پولیس نے تھانہ بادامی باغ میں چودہ سالہ حمزہ کے والد واجد حسین کی مدعیت میں مدرسہ کی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں محمد ماجد سمیت دیگر اساتذہ کو بھی نامزد کیا گیا ہے، مدعی کے مطابق بیٹے کو کھانا دینے مدرسہ گیا تو دیکھا محمد ماجد اور دیگر اساتذہ اس پر تشدد کر رہے ہیں۔

    والد کا کہنا تھا کہ بیہوشی کی حالت میں بچے کو چھڑا کر میو اسپتال لے گیا جہاں وہ دو روز بعد دم توڑ گیا، پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔