Tag: طالب علم ہلاک

  • امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 15 سالہ طالب علم ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ، 15 سالہ طالب علم ہلاک

    امریکا میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں پندرہ سالہ طالب علم کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری لینڈ ہائی اسکول میں حملہ آور نے اسکول کے باتھ روم میں طالب علم کو نشانہ بنایا، پولیس نے قریبی محلے سے سولہ سالہ مشتبہ لڑکے کو حراست میں لے لیا، ملزم سے کوئی ہتھیار نہیں ملا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مشتبہ لڑکے پر بالغ کی حیثیت سے مقدمہ چالایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل جارجیا کے اسکول میں بھی 14 سالہ لڑکے کی فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرنے کے بعد اس کے والد کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

  • چین: اسکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک

    چین: اسکول ہاسٹل میں آگ لگنے سے 13 طالب علم ہلاک

    چین کے ایک اسکول ہاسٹل میں افسوسناک حادثہ پیش آیا، آگ لگنے سے 13طالبعلم زندگی کی بازی ہار گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعے میں تیسری جماعت کے طالبعلم ہلاک ہوئے۔ آگ لگنے کا واقعہ صوبے ہینان کے گاؤں میں گزشتہ رات پیش آیا۔

    رپورٹس سے معلوم ہوا ہے کہ فائر فائٹرز نے آگ پر فوری قابو پالیا تھا، ایلیمنٹری اسکول کے سربراہ کو حراست میں لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی ریاست گجرات میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب اسکول کے بچوں کی کشتی ڈوب گئی۔ کرب ناک حادثے میں 14 بچے اور دو ٹیچر زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 11 لاپتا بچوں کی تلاش کا عمل جاری ہے، جبکہ 10بچوں کو بچا لیا گیا ہے۔کشتی میں 27 افراد سوار تھے جبکہ اس میں بیٹھنے کی گنجائش صرف 16 افراد کی تھی۔

    عالمی ادارہ صحت نے غزہ میں وبائیں پھیلنے کا انتباہ جاری کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثہ ریاست گجرات کے شہر ودودرہ کے مضافات میں موجود ہارنی جھیل میں پیش آیا۔ جہاں گجرات کے شہر پانی گیٹ میں واقع اسکول کے بچے پکنک منانے ہارنی جھیل پہنچے تھے۔

  • ہائی اسکول میں فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا، 5 زخمی

    ہائی اسکول میں فائرنگ سے کمسن طالب علم مارا گیا، 5 زخمی

    امریکی ریاست آئیووا کے ہائی اسکول میں طالب علم نے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک طالب علم جان سے گیا جبکہ اسکول ایڈمنسٹریٹر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرسمس اور نیو ایئر کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھلنے کے روز پیش آیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث نوجوان کی عمر 17 سال ہے، ملزم نے فائرنگ کے بعد اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے فائرنگ کی وجہ کے حوالے سے جاننے کی کوشش کررہے ہیں، مذکورہ اسکول میں 8 میں ہزار طلباء زیر تعلیم ہیں۔

    امریکی ڈرون حملہ: عراقی ملیشیا کے کمانڈر 4 ساتھیوں سمیت جاں بحق

    سیکیورٹی اہلکاروں کے مطابق فائرنگ میں ہلاک ہونے والا طالبعلم چھٹی کلاس کا اسٹوڈنٹ تھا، فائرنگ کے واقعے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اسکول میں تھپڑ مارنے کا کھیل، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    اسکول میں تھپڑ مارنے کا کھیل، طالب علم جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

    میاں چنوں: سرکاری اسکول میں تھپڑوں کے کھیل نے طالب علم کی جان لے لی، بلال اپنے ساتھی کے تھپڑ کھاتے کھاتے گرا اور موت کے منہ میں چلا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محسن وال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں دو بچے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے کا مقابلہ کر رہے تھے اور باقی لڑکے ان کے گرد کھڑے انھیں جوش دلا رہے تھے کہ بلال، عامر نامی طالب علم کا تھپڑ کھا کر گرا اور بے ہوش ہوگیا۔

    تھپڑوں کا مقابلہ کرنے والے دونوں لڑکے محسن وال کے سرکاری اسکول میں چھٹی جماعت کے طالب علم تھے۔ واضح رہے محسن وال ضلع خانیوال اور تحصیل میاں چنوں میں واقع ہے۔

    معلوم ہوا ہے کہ بلال بے ہوشی کے بعد بدقسمتی سے دوبارہ نہیں اٹھ سکا تھا۔ اسکول انتظامیہ نے واقعے کو چھپا کر اسے ہارٹ اٹیک بتایا لیکن دس دن بعد ویڈیو سامنے آنے پر اصل واقعے کا پتا چلا۔

    میاں چنوں : نوزائیدہ بچہ حوالگی کے لیے قرعہ اندازی

    بدقسمت طالب علم بلال کے والدین کو جب اصل واقعے کا علم ہوا تو انھوں نے عامر کو معاف کردیا۔ افسوس ناک واقعے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں ایسے کھیلوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں ایک دوسرے پر تشدد کیا جاتا ہو۔

    واضح رہے کہ محسن وال کے سرکاری اسکول میں رواں ماہ چھٹی جماعت ہی کا ایک طالب علم کبڈی کھیلتے ہوئے گر کر بے ہوش ہوگیا تھا جس نے اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی

    امریکہ: ہائی اسکول میں فائرنگ‘1 طالب علم ہلاک‘ 3 زخمی

    لاس اینجلس: امریکی ریاست واشنگٹن میں ہائی اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست واشنگٹن کے علاقے اسپوکین میں واقع فری مین ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک طالب علم ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    امریکی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اسپوکین کے شیرف کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے کے دیگر اسکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔


    امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ‘ 8 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ تین روز قبل امریکی ریاست ٹیکساس کے شمالی علاقے پلانوں میں واقع مکان میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 2 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 2 جولائی کو امریکی ریاست آرکنساس کے نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    امریکی شہراورلینڈو کےنائٹ کلب میں فائرنگ، 49 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ یاد رہےکہ گزشتہ سال 12 جون کو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں فائرنگ سے 49 افراد ہلاک اور 53 سے زخمی ہوگئےتھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں