Tag: طاہرالقادری

  • کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    کارکن شہرشہریوم شہداءمنائیں، طاہرالقادری کی ہدایت

    لاہور: طاہر القادری نے کارکنوں کوشہر شہریوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، یوم شہدا کی مرکزی تقریب ماڈل ٹاؤن میں ہی ہوگی،انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹرطاہرالقادری نےکارکنوں کو لاہور آنے سے روکتے ہوئے شہر شہر یوم شہدا منانے کی ہدایت کردی، انہوں نےکہا حکومت نےملک میں نئی خونچگاں رقم کردی شہباز شریف نے کارکنوں پر براہ راست گولی چلانے کا حکم دے رکھاہے،طاہر القادری نے کہا یوم شہدا کی مرکزی تقریب کل ادارہ منہاج القرآن میں ہوگی،جس میں آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کریں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا پندرہ سے بیس ہزار کارکن گرفتار کرلئے گئے، سیکڑوں زخمی کارکنوں کو طبی امدادکےلئے نہیں جانے دیاجارہا،علامہ طاہر القادری نے کہا شریف برادران ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں، ملک میں انسانیت کا جنازہ نکل گیا،اتناظلم ہونے پرادارے خاموش کیوں ہیں؟۔

  • پنجاب پولیس نےبھکرمیں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرادی، طاہرالقادری

    پنجاب پولیس نےبھکرمیں ماڈل ٹاؤن کی تاریخ دہرادی، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ پولیس نے دہشتگردی کی انتہا کردی ہے،فائرنگ کرکے ایک کارکن کو شہید کردیا ہے انہوں نے شہباز شریف کو پندرہ شہیدوں کا قاتل قرار دے دیا۔

    لاہور ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے تحریک کا ایک کارکن شہید ہوگیا پانچ زخمی ہوئے ساٹ: علامہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وزیر اعلی پنجاب کو پندرہ شہیدوں کا قاتل قرار دے دیا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کارکنوں کومحصور کرکے بھوکا پیاسا مارناچاہتے تھے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے حکمرانوں کے حکم پر ماڈل ٹاؤن کو سیل کردیا وہاں نہ کھانا ہے نا پانی ہے اور جو یہ چیزیں خریدنے جاتا ہے پولیس ان کو حراست میں لیتی ہے، لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں اب وہ کنٹینرز نہ ہٹائیں تو کیا کریں، ڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاکہ پنجاب حکومت اور پولیس انہیں اوران کےاہلِ خانہ کوقتل کرکےمنہاج القرآن سیکریٹریٹ پر قبضہ کرناچاہتی ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائےگا،یومِ شہداء پرامن ہوگا۔

  • طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنائیں گے، رانا مشہود

    لاہور: حکومت پنجاب نے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کریک ڈاؤں کا اعلان کر دیا، وزیر قانون پنجاب رانا مشہود کہتے ہیں آج رات سے گرفتاریاں شروع کر دی جائیں گی، علامہ طاہر القادری کا مقدر جیل کی سلاخیں ہیں، طاہر القادری کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہوگا۔

    لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ طاہر القادری پاکستان کا آئین اور قانون لپیٹنا چاہتے ہیں، ان کی سیاست لاشوں کی سیاست ہے، ان کا ایجنڈا تشدد ہے کیونکہ وہ اپنے کارکنان کو دنگا فساد اور قتل کرنے پر اکسا رہے ہیں اور اپنی تقریر میں کہہ رہے ہیں ڈنڈوں میں کیلیں لگالو تاہم کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم نے آخری حد تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

    رانا مشہود کا کہنا تھا کہ طاہر القادری نے انقلاب مارچ کی آڑ میں عوام کی توجہ آپریشن ضرب عضب اور یوم آزادی سے ہٹانے کی کوشش کی، پاکستان عوامی تحریک نے 10 اگست کو پنجاب کے7 شہروں پر حملوں کا منصوبہ بنایا تھا اور آج ان کے کارکنوں نے حد پار کرتے ہوئے پولیس پر تشدد کیا جس میں 7 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ انہوں نے ایک تھانہ بھی جلایا مگر پولیس امن کے لئے خاموش رہی تاہم اس غیر قانونی حرکت پر طاہر القادری کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کا مقدمہ ہوگا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری کا عمل آج رات سے ہی شروع کردیا جائے گا۔

  • حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا، طاہرالقادری

    حکومت نے ماڈل ٹاؤن کو غزہ بنا دیا، طاہرالقادری

    لاہور: علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں حکمرانوں نےماڈل ٹاؤن کوغزہ میں تبدیل کردیا،شہری محصورین ماڈل ٹاؤن کوکھانے پینےکی اشیافراہم کریں۔

    علامہ طاہرالقادری کہتے ہیں کہ و قت کے یزیدحکمرانوں نے یوم شہدا میں شرکت کیلئے آنے والے کارکنوں کومحصور کرکے ماڈل ٹاؤن کوغزہ میں تبدیل کردیا، یہ حکومت نہیں بلکہ دہشت گرد ہے، علامہ طاہرالقادری نےبتایاپہلے ایک پھردوسری سیکیورٹی کمپنی کولائسنس منسوخی کی دھمکی دے کرکوائف کے بہانے گارڈز کوواپس بلایاجارہاہے،سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے لاہور کے عوام سے محصورین ماڈل ٹاؤن کوخوراک پہنچانے کی اپیل کی،علامہ طاہرالقادری نےبتایابھکرسے آنے والے والے قافلے پرفائرنگ کرکے دو کارکنوں کوزخمی کیاگیالیکن ہمارےکارکن بہادری سے آگے بڑھتے رہیں گے۔

  • انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے شکست تسلیم کر لی ہے اس لیے انہوں نے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے لیکن انقلاب کے بعد میں انکے نام ای سی ایل میں ڈالوں گا۔

    ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حقیقی عوامی شراکتی جمہوریت کےقیام کیلیےآیاہوں ای سی ایل میں میرا نام ڈالنےکاکوئی فائدہ نہیں، انکا کہناتھاکہ حکمران ملک سےبھاگنےکی تیاری کررہےہیں، شریف فیملی کو اب سعودی عرب نے بھی پناہ دینے سے معذرت کر لی ہے،امریکا میں پناہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو عبرت انگیز سزا سے بچانے کے لیے بغاوت کے مقدمے قائم کر رہے ہیں، حکمرانوں کے محاسبے کا وقت آچکا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور حکمرانوں کے فرارکا راستہ مسدود کر دیں ۔

  • یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہونگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس اگست کو یوم شہدا سانحہ ماڈال ٹاؤن کے مقتولین کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کے لیے بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کی تو دس اگست کو ہم پرامن طریقے سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرینگے ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نطام کیخلاف ہیں اور اس نظام کی حقیقت بتانا چاہتے ہیں، آئین کو لیپٹنے کا الزام غلط ہے، ہم آئین و قانون کو آزاد کروانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ مقتولوں کے ورثاء کو ایف آئی آر درج کرانے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے،اس موقع پر چوہدری برادران اور اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

  • کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے، رانا مشہود

    کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے، رانا مشہود

    لاہور: صوبائی وزیر قانون رانا مشہود نے کہا ہے کہ کینیڈا پلٹ مولوی غیر ملکی دشمنوں کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی کو روک رہا ہے جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو ن لیگ کے کارکن بھی سڑکوں پر ہوں گے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکمت عملی تیار کرلی ہے تین دن میں عمل شروع ہوجائے گا، کسی کو جمہوریت ڈی ریل نہیں کرنے دینگے اور نہ ہی آئین توڑنے دینگے، سانحہ ماڈل ٹاون پر جوائنٹ انسوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ ایک دو دن میں سامنے آجائے گی، رانا مشہود احمد کا کہنا تھا کہ احتجاج کا یہ وقت ٹھیک نہیں، دہشتگردی کا خطرہ ہے، حساس تنصیبات کی حفاظت کے لیے آرمی اور ریجنرز کو تعینات کیا جارہا ہے، اگر ان کے احتجاج میں دہشتگردی کا واقعہ ہوگیا تو ذمہ دار یہ خود ہونگے۔

    صوبائی وزیر قانون نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ملک دشمنوں کا ایجنٹ ہیں جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کےلیے سازش کررہے ہیں، اسطرح کی سازش مصر ، شام، اردن اور یمن میں کی گئی، فوج پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے کینیڈین پلٹ مولوی پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، منہاج القرآن کے ورکرز احتجاج کے دوران قرآن پاک ساتھ نہ لیکر آئیں ، اس سے بے حرمتی ہوسکتی ہے۔

  • حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرطاہرالقادری کیخلاف منفی پروپیگنڈا شروع کردیا

    حکومت نے ڈاکٹرز طاہرالقادری کے خلاف عوام کی رائے تبدیل کرنے کےلئے منفی پراپیگنڈا شروع کردیا۔انقلابی مارچ کیسے روکا جائے؟عوام کےذہنوں سےڈاکٹرطاہرالقادری کی انقلابی سوچ کو کیسے نکالا جائے۔ حکومت نے طاہر القادری کے خلاف منفی پروپیگنڈہ شروع کردیا۔لیگی ارکان طاہرالقادری کی تقاریرکوتوڑ مڑوڑ کے پیش کرکےان کا سیاق و سباق تبدیل کرنے میں مشغول ہوگئے۔

    سانحہ ماڈل ٹاؤن میں سولہ شہادتوں پر نم آنکھوں کے ساتھ غم سے بھرے دل کے ساتھ طاپرالقادری مقدمہ اندراج کا مطالبہ کررہے ہیں۔ طاہرالقادری صوبائی وزیرپنجاب رانا مشہودنےسفیدجھوٹ کہاکہ طاہرالقادری کو جاں بحق کارکنان سے ہمدردی نہیں، طاہرالقادری نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ یوم شہداپر قانون کا احترام کرنے والے پولیس اہلکاروں کو سلام کریں۔

    رانا مشہود کاکہناہے طاہر القادری نےکارکنوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہدایت کی ۔ عام پاکستانی کی حالت زارپر افسوس کرتے ہوئےطاہرالقادری نے کہا کہ مغربی ممالک میں کتے کو پاکستانی شہری سے زیادہ حقوق حاصل ہیں ، مسلم لیگ ن کے طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ طاہر القادری نےمغربی کتے کو پاکستانی سے بہتر قرار دیا  طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ درج نہ ہونے پرتنقیدکی ۔ صوبائی وزیر پنجاب رانا مشہود کا کہنا ہے طاہر القادری جمہوری اور آئینی نظام کے خلاف تقریر کرتے ہیں

  • حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

    حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

     گوجرانوالہ: ڈاکٹر طاہر القادری نے دس اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کردیا ،کہتے ہیں حکومت رواں ماہ کےآخر تک نہیں رہے گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کارکنان امن کو چوڑیاں نہ پہنائیں، انقلاب آکے رہے گا، علامہ طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک ادارہ ہےاور اس ادارے کے کپڑے خون سے لت پت ہیں، طاہر القادری نے کہا کہ کارکنان معصوم لوگوں پر گولیاں برسانے والے اہلکاروں کی فہرستیں بنانا شروع کر دیں، ان کاکہنا تھا کہ انقلاب کے بعد اچھے پولیس اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی ،طاہر القادری نےکہا کہ یوم شہدا پر قرآن خوانی کرائیں گے ۔

    لاہورمیں کارکنوں سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے ملک کے حکمران نہیں رہیں گے، شریف برداران اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر لیں کہ پہلے وزیراعظم نواز شریف جائیں گے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والوں پر اگر کریک ڈاؤن کیا گیا تو یوم شہدا رائے ونڈ میں منایا جائے گا ، طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں ۔

  • دس اگست کو یوم شہداء منایاجائیگا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    دس اگست کو یوم شہداء منایاجائیگا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دس اگست کو یوم شہداءمنایاجائیگا ،کارکنان اپنے ساتھ جائے نماز اور تسبیح  لے کرآئیں ،انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ سے پہلے حکمرانوں کو شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا،یوم شہدا منہاج القرآن میں منا یاجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کارکنان کو یوم شہدا ء میں آنے سے روکا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور یوم شہداء جاتی امراء میں منایا جائیگا،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانوں کی زندگی مغربی دنیا کے کتوں سے بھی بد تر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا، لیکن اس سانحے کی ایف آئی آر آج بھی درج نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی وردیاں شہداء کے خون سے رنگی ہوئی ہیں،

    طاہر القادری نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت اگست میں ختم ہو جائیگی،انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیغام دیا کہ وہ پہلے جانا چاہتے ہیں یا اپنے بھائی شہباز شریف کو بھیجیں گے؟