Tag: طاہر القادری

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی: ڈاکٹر طاہر القادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی: ڈاکٹر طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ تا حال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر طاہر القادری نے مرکزی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کسی قاتل کو سزا نہیں ملی، ہم فیصلہ چیلنج کریں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ قاتل آزاد ہیں، فیصلہ چیلنج کر کے کارکنوں کو انصاف دلوائیں گے۔

    سربراہ پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث افسروں کو محکمانہ انکوائری کی تکلیف سے بھی بچایا گیا، ظلم کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو نظام نے قیدی بنا دیا ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ شہدا کے ورثا کو 5 سال سے غیر جانب دار تفتیش کا حق نہیں ملا، تا حال کسی قاتل کو سزا نہیں ملی، فیصلہ چیلنج کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں:  طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، طاہر القادری

    یاد رہے کہ طاہر القادری گزشتہ سال ستمبر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

    26 ستمبر 2018 کو لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز شریف اور شہباز شریف سمیت 9 سیاست دانوں اور تین بیورو کریٹس کی طلبی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے نام ملزمان کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

    واضح رہے کہ 17 جون 2014 میں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں جامع منہاج القرآن کے دفاتر اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری کی رہایش گاہ کے باہر بیرئیر ہٹانے کے لیے خونی آپریشن کیا گیا، جس میں خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق جب کہ 90 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

  • سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کےچہروں پرخوشیاں لوٹادیں،طاہرالقادری

    سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کےمتاثرین کےچہروں پرخوشیاں لوٹادیں،طاہرالقادری

    اسلام آباد : پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نےآج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے چہروں پر خوشیاں لوٹا دیں،  آج انصاف کا بول بالا ہوا ہے اور ثابت ہوگیا عدلیہ کا کوئی دروازہ کھٹکٹائے تو انصاف میسر آسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیشی کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ کا شکر ادا کرتاہوں،آج انصاف کا بول بالاہوا ہے ، سپریم کورٹ نے آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کے چہروں پرخوشیاں لوٹادیں۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج انصاف کا بول بالاکردیاہے، چیف جسٹس سمیت لارجربینچ کامشکورہوں، آج ثابت ہوگیا ہے عدلیہ کا کوئی دروازہ کھٹکٹائے تو انصاف میسر آسکتا ہے۔

    [bs-quote quote=”امیدر کھتےہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوانصاف ملے گا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا لارجربینچ نے اطمینان سے ہمارا کیس سنا، عدلیہ کامشکورہوں، نئی جےآئی ٹی کی تشکیل سےمتعلق حکومت نےیقین دہانی کرائی ہے، امید ہے نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کے بعد کیس کی شفاف تحقیقات ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیدر کھتےہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کوانصاف ملے گا،عدلیہ کےفیصلے پر حکومت پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کے بھی مشکور ہیں کہ انہوں نے عدلیہ کو یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں حکومت کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی کرانے پر سپریم کورٹ نے درخواست نمٹادی، چیف جسٹس نے طاہر القادری سے مکالمے میں کہا دھرنا دینے سے پہلے آپ کو عدالت میں آنا چاہیے تھا، جن لوگوں کے پاس آپ جاتے تھے، وہ عدلیہ سےبڑےنہیں۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس ، حکومت کی عدالت کو نئی جےآئی ٹی تشکیل دینے کی یقین دہانی

    عدالت میں طاہرالقادری نے دلائل دیتے ہوئے کہا میرےدروازےپردونوں خواتین کوگولیاں ماری گئیں، 4سال ہمارےملزم اقتدارمیں تھے، شہدا کے لواحقین کو تسلیاں دیتے ہوئے ساڑھے 4سال ہوگئے، کیا ہم فلسطینی تھے جو ہم پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، 4سال سے مظلوموں کے سر پر ہاتھ رکھ رہا ہوں، واقعے سے پہلے کےحالات کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔

  • کرپشن غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی: طاہر القادری

    کرپشن غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی: طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کرپشن غریب تک صحت کا بجٹ نہیں پہنچنے دیتی، ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں۔

    ان خیالات ک اظہار انہوں نے لاہور میں تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام موبائل میڈیکل یونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں جن کا سیاست اور اداروں پر قبضہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام بڑے خاندان کرپشن میں ملوث ہیں جنہوں نے انسانی ترقی کے آگے کنٹینرز کھڑے کر رکھے ہیں۔

    طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، طاہر القادری

    تحریک منہاج القرآن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں نے صحت کے نام پر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں منہاج القرآن موبائل میڈیکل یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا تھا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، منصوبہ بنانےوالے طلب نہیں ہوں گے تو انصاف کیسے ہوگا؟

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے یہ بھی کہا تھا کہ طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لیے حکومتی سنجیدگی پیر تک پتا چل جائے گی، طاہر القادری

    سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لیے حکومتی سنجیدگی پیر تک پتا چل جائے گی، طاہر القادری

    لاہور: سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے لیے حکومتی سنجیدگی پیر تک پتا چل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کہا کہ عدالت نے جے آئی ٹی کا حکم دے کر حکومتی کندھے سے ذمہ داری اٹھالی۔

    [bs-quote quote=”جسٹس باقر نجفی رپورٹ کہیں بھی بہ حیثیتِ ثبوت استعمال نہیں ہو سکتی: طاہر القادری” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اب جے آئی ٹی تشکیل سے متعلق عدالت کو آگاہ کرنا ہے، پیر تک معلوم ہو جائے گا کہ حکومت کتنی سنجیدہ ہے۔

    طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کہیں بھی بہ حیثیتِ ثبوت استعمال نہیں ہو سکتی۔ سربراہ عوامی تحریک پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت نے باقر نجفی کمیشن رپورٹ میں تبدیلی کی ہے۔

    ڈاکٹر طاہر القادری نے مزید کہا ’شہباز شریف کی گرفتاری کا بہ غور جائزہ لے رہا ہوں، شہباز شریف کے نیب سے کلیئر ہونے سے متعلق خدشات ہیں۔‘


    یہ بھی پڑھیں:  طاقتور آج بھی طاقتور اور انصاف کمزور ہے، طاہر القادری


    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی لیکن ان سے امید نہیں لگائی، حکومت کو عوام کے لیے کام کرنا ہوگا ورنہ قوم ماضی کے ڈاکوؤں کو بہتر سمجھے گی۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقت ور آج بھی طاقت ور اور انصاف کم زور ہے۔

  • نئی حکومت نے اپنے عزم پر عمل کیا، تو پاکستان میں خوش حالی آئے گی: طاہر القادری

    نئی حکومت نے اپنے عزم پر عمل کیا، تو پاکستان میں خوش حالی آئے گی: طاہر القادری

    لاہو: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ نئی حکومت نےجس عزم کااظہار کیا، اس پرعمل کیا، تو پاکستان میں خوش حالی آئے گی۔

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے یوم آزادی پر جاری پیغام میں کیا۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اہل پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک دی۔

    [bs-quote quote=”عظیم ملک کے لئےہمیں قائدکےاصولوں پر عمل پیرا ہوناہوگا۔” style=”style-2″ align=”left” author_name=”ڈاکٹر طاہر القادری”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ معاشی بحرانوں کی بڑی وجہ نااہل اوربے ایمان قیادت ہے، قوم نمائندےمنتخب کرےگی توکوئی ملک کونقصان نہیں پہنچاسکےگا۔ْ

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آزادی کے پہلے سال پاکستانی ریاست کے پاس تنخواہوں کے بھی پیسےنہ تھے۔ اس کے باوجود اہل اورایمان دار قیادت نے دوسرابجٹ سرپلس دیا۔

    انھوں نے کہا کہ قیادت کرپٹ ہوتوکرنسی ڈی ویلیو ہوجاتی ہے، لیکن اگر  ایمان دارہو تو  کرنسی مضبوط ہوتی ہے اور ملک ترقی کرتا ہے۔ 

    ڈاکٹر طاہر القادری نے زور دیا کہ عظیم ملک کے لئےہمیں قائدکےاصولوں پر عمل پیرا ہوناہوگا۔


    خواہش ہے عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں، طاہر القادری

    یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے یہ  خواہش ظاہر کی تھی کہ عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں۔

    انھوں نے  عمران خان اور ان کی جماعت کو شان دارکامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے کی شکست پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

  • خواہش ہے عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں،  طاہر القادری

    خواہش ہے عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں، طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ خواہش ہے کہ عمران خان وفاق، کے پی کے ساتھ پنجاب میں بھی حکومت بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، تاریخ کے کرپٹ ترین ٹولے کی شکست پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔

    طاہر القادری نے کہا ہے کہ شہداء ماڈل ٹاؤن کو انصاف کی ذمہ داری عمران خان کے کندھوں پر ہے، نواز، شہباز شریف انتخابی نتائج قبول کرکے ووٹ کو عزت دیں، دعا ہے نظام بدلے، تبدیلی کے ثمرات غریب آدمی تک پہنچیں۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی نے مرکز، کے پی اور پنجاب میں حکومتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی کو ہم خیال جماعتوں سے رابطوں کا ہدف دے دیا گیا ہے، شیخ رشید کی جانب سے بھی پنجاب میں رابطوں کی پیش کش کی گئی جسے عمران خان نے قبول کرتے ہوئے گرین سگنل دے دیا ہے، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید آزاد امیدواروں سے رابطہ کریں گے۔

    واضح رہے کہ سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کا نواز شریف کو سزا ملنے پر کہنا تھا کہ کرپشن کا گاڈ فادر انجام کو پہنچ گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن پرجوکہا اس پرعدالت کی مہرلگ گئی، جسے28سال پہلےجیل میں ہوناچاہیےتھاوہ وزیراعظم بنارہا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کرپشن کا گاڈ فادر اپنے انجام کو پہنچ گیا، طاہر القادری

    کرپشن کا گاڈ فادر اپنے انجام کو پہنچ گیا، طاہر القادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے نواز شریف کو دس سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کا گاڈفادرانجام کوپہنچ گیا، سرکس کےشیرکوفیصلےکاعلم تھا اس لیےبھاگ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سامنے آنے کے بعد پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی سزائیں اچھی روایت ہے مگر اصل چیلنج غریب پاکستانیوں کی لوٹی دولت ملک واپس لانا ہے۔

    طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی کرپشن پرجوکہا اس پرعدالت کی مہرلگ گئی، جسے28سال پہلےجیل میں ہوناچاہیےتھاوہ وزیراعظم بنارہا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ فیصلہ آئین وقانون کی بالادستی کی طرف اہم پیشرفت ہے، جج اورنیب پراسیکیوٹرزمبارکبادکے مستحق ہیں۔

    واضح رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف کو دس سال قید جبکہ مریم نواز کو سات سال کے ساتھ کیپٹن صفدر کو بھی ایک سال قیدکی سزا سنائی۔

    نیب نے فیصلےمیں مزید لکھا کہنواز شریف کو آٹھ ملین پاؤنڈ جرمانہ جبکہ مریم نواز کو دو ملین پاؤنڈ جرمانے کا حکم سنایا ہے، ایون فیلڈز فلیٹ  کی قرقی کا بھی حکم صادر کیا گیا ہے۔

    عدالت نے مانسہرہ میں موجود نوازشریف کے داماد کپٹن (ر) صفدر کو فوری حراست میں لے کر جیل منتقل کرنے کا حکم جاری کی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • طاہر القادری کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    طاہر القادری کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کا انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ، ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ یہ نظام دھاندلی زدہ اورظلم زدہ ہے، عوامی حقوق کوکچلنے والے نظام کا نہ حصہ تھے نہ ہیں اور نہ بنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے گی، یہ نظام دھاندلی زدہ اورظلم زدہ ہے، کرپٹ کو تحفظ دیتا ہے، عوامی حقوق کو کچلنے والے نظام کا نہ حصہ تھے نہ ہیں اور نہ بنیں گے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ایسےانتخابات پریقین رکھتے ہیں، جس میں آئین بالادست ہو، موجودہ انتخابی عمل کو جمہوریت نہیں سمجھتے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیا جمہوریت ہے؟

    سربراہ پی اے ٹی نے کہا کہ نظام کی اصلاح کی بات کرنے والوں نے کہا الیکٹیبلز مجبوری ہیں، الیکٹیبلز آپ کی مجبوری ہیں تو اتنا ہنگامہ کیوں کیا گیا، ہر ایک کے قریب عوام کی اہمیت مچھر سے بھی کم ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ 1985میں 53فیصد سے زیادہ لوگوں نے ووٹ نہیں ڈالے اور 2013 میں 59 فیصد لوگوں نے بھی ووٹ نہیں ڈالےتھے، جنوری2012میں نظام میں اصلاحات کیلئے پہلا دھرنا دیا، دھرنے میں آرٹیکل 62 ،63 سے متعلق قوم کو آگاہی دی۔

    طاہر القادری نے کہا کہ 2014 میں احتساب اور انقلابی اصلاحات کے لئے دھرنا دیا، جدوجہد کے دوران ماڈل ٹاؤن میں 14 لوگوں کی قربانی دی، ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں انتخابی اصلاحات تھا، انتخابی اصلاحات کیلئے کمیٹی بنی، جس میں تمام جماعتیں شامل تھیں، انتخابی اصلاحات کے حقائق کھلے تو وہ اور بھی ناقص تھے۔

    سربراہ پاکستان عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ ختم نبوتﷺ کے اقرار سمیت آرٹیکل 62،63 کوبھی نکال دیا گیا، آرٹیکل 62،63 کی ترمیمات انتخابی اصلاحات سےہی نکال دی گئیں، احتساب کے نام پر ڈھائی سال میں کیا کیا نہیں ہوا، کرپشن ہوائی جہاز پر ہورہی ہے، احتساب بیل گاڑی پر سفرکررہا ہے، کرپشن کے کیسوں میں آج تک کسی ایک شخص کو بھی سزا نہیں ہوئی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 ہزار درخواستیں جمع کرائی گئیں، متعدد درخواست گزاروں پر اغوا، کرپشن کے مقدمات ہیں، یہ لوگ الیکشن لڑنے کے لئے کوالیفائی کرکے جارہے ہیں، ایسے کاغذات منظور کرنے تھے تو چندسال شور کیوں برپا کیا گیا، الیکشن کے بعد پھر جرائم پیشہ افراد پارلیمنٹ میں بیٹھے نظر آئیں گے۔

    طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آئین سےآئین کی روح نکال لی گئی ہے، پھر ان لوگوں کو لایا جارہا ہے، جنہیں ڈھائی سال تک برا بھلا کہا گیا، چیف جسٹس نے کہا تھا ماڈل ٹاؤن واقعے کا 15دن میں فیصلہ سنایا جائے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی ابھی تک تاریخ بھی نہیں لگی، اصغرخان کیس کا کیا بنا،سب قانون کے شکنجے سے باہر ہیں۔

    پی اے ٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہماری جدوجہد اصولوں کے لئے جاری رہےگی، الیکشن کے بعد ملک میں مایوسی پھیلے گی قوم کو آگاہ کر رہا ہوں، کسی سیاستدان پر اثر ہو نہ ہو لوگوں کے دل کی آواز ہوں ، سیاست میں ہر رہنما کی اپنی ترجیحات ہوتی ہیں، جب بائیکاٹ کا لفظ استعمال کرتے ہیں تو اس کا غلط مقصد لیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے نام پر جو ظلم ہونے جارہا ہے، اس کا حصہ نہیں، پاکستان عوامی تحریک نظریاتی سیاسی جماعت ہے، ہم سیاست برائےعوام کرتے ہیں لیکن یہ الیکٹیبلز ہوگئی ، سب کو اعتماد میں لے کر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا نتیجہ وہی ہوگا، جو پہلے نکلتا آیا ہے: طاہر القادری

    احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا نتیجہ وہی ہوگا، جو پہلے نکلتا آیا ہے: طاہر القادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ احتساب اور اصلاحات کے بغیر انتخابات کا نتیجہ وہی ہوگا، جو پہلے نکلتا آیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے لاہور میں‌ پاکستان عوامی لائرزموومنٹ کے عہدیداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    طاہر القادری ک کہنا تھا کہ پاکستان ایک وکیل نے بنایا،اب اسے وکیل ہی بچائیں گے، وکلابرادری سے مل کر فرسودہ نظام کے خلاف جدوجہد میں تیزی لائیں گے.

    علامہ طاہرالقادری نے کہا کہ کرپٹ سیاسی ایلیٹ سے نجات کے لئے عوام مؤثر سیاسی، قانونی کردار چاہتے ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس پراپیلیں15 دن میں نمٹائی جائیں، اس معاملے میں‌ وکلا کو کردار ادا کرنا ہوگا.

    انھوں نے کہا کہ ایمان داربیوروکریٹس، سیاستدان انتخابی اصلاحات کے لئے وکلا کےشانہ بشانہ ہیں، احتساب، اصلاحات کے بغیر انتخابات بے نتیجہ رہیں‌ گے.

    یاد رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی برسی کے موقع پر طاہر القادری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ساری گندگی اور غلاظت دوبارہ اسمبلی میں جانے والی ہے، ایسے الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، جو بددیانت افراد کو اسمبلی جانے سے نہ روکے. الیکشن نظام کی گندگی کا حصہ بننا ممکن نہیں.


    ایسے الیکشن کا حصہ نہیں بن سکتے، جو بددیانت افراد کو اسمبلیوں میں جانے سے نہ روک سکے: طاہر القادری


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے‘ طاہرالقادری

    عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے‘ طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے عید الفطر کے موقع پرقوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید پرمحروموں اورمسکینوں کوخوشیوں میں شریک کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے لاہور میں نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ، پاکستانی قوم کے لیے سعادت والا دن ہے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ دعا ہے آج کا دن پاکستان کے لیے باعث برکت ہو، دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کومشکلات سے نکالے اورامن دے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے آپریشنزکیے جبکہ سیاسی، نظریاتی سطح پردہشت گردی کے خاتمے کے لیے کام نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ آپریشنزسے عارضی طورپردہشت گردی ختم ہوتی ہے، انتہا پسندی، دہشت گردی کے خلاف قوم مؤثر کردار ادا کرے۔

    ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ حکومتی سطح پرملک سے دہشت گردی ختم کرنے کے لیے کوئی کام نہیں ہوا، امن پرمشتمل نصاب رائج دینےکی ضرورت تھی۔

    ملک بھرمیں آج عید الفطرمذہبی جوش وجذبےسےمنائی جارہی ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں عیدالفطرمذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کےلیے خصوصی دعائیں مانگی جارہی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں