Tag: طاہر القادری بیمار ہو گئے

  • ڈاکٹر طاہرالقادری کی بھکر میں طبیعت ناساز ہوگئی

    ڈاکٹر طاہرالقادری کی بھکر میں طبیعت ناساز ہوگئی

    بھکر: ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہوگئی، ماہر امراض قلب نے ان کا معائنہ اور ای سی جی بھی کیا۔

    پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کے لئے دورہ بکھر اچھا ثابت نہ ہوا، ڈاکٹر طاہرلقادری نے بھکر میں شہدا کے گھروں پر لواحقین سے ملاقات کی، واپسی پر طاہر القادری کی گاڑی پنکچر ہو گئی، پھر ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی، ڈاکٹرز نے طاہر القادری کا تفصیلی معائنہ کیا اور ای سی جی بھی ہوا۔

    اس سے پہلے ڈاکٹر طاہرالقادری سے چلا بھی نہ جا رہا تھا، وہ کارکنان کا ہاتھ تھامے گاڑی تک پہنچے اور مشکل سے گاڑی میں بیٹھے، بجھے بجھے طاہر لقادری کہتے ہیں کہ انیس سو بیاسی سے دل کی تکلیف میں مبتلا ہوں۔

    ڈاکٹر طاہرالقاری کاکہنا تھا کہ امریکا میں ڈاکٹرز نے وطن واپس آنے سے منع کیا تھااگر پاکستان نہ آتا تو ،لوگ دل کی تکلیف کو، نہ آنے کا بہانہ قرار دیتے، بھکر میں جامعہ مسجد نورسلطان القادری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری بہت بیمار دکھائی دیئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے کے سبب ان کے صاحبزادے ڈاکٹر حسن شیڈول کے بقیہ پروگرامز میں شرکت کریں گے۔

  • وعدہ پورے کرنے آیا ہوں ورنہ دل کی تکلیف کے باعث چل بھی نہیں سکتا، طاہرالقادری

    وعدہ پورے کرنے آیا ہوں ورنہ دل کی تکلیف کے باعث چل بھی نہیں سکتا، طاہرالقادری

    بھکر: ڈاکٹر طاہرالقادری کہتے ہیں کہ دل کی تکلیف کے باعث چلا بھی نہیں جا رہا بھکر صرف وعدہ پورا کرنے کیلئے شہدا کے گھر آیا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ اپنے جوش خطابت سے ہزاروں کے مجمے میں جان ڈالنے والے ڈاکٹر طاہرالقادری دل کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ بھکر میں جامعِ مسجد نورسلطان القادری کے افتتاح کے موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری بہت بیمار دکھائی دے رہے تھے۔

    اس موقع پر ڈاکٹر طاہرالقادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دل کی تکلیف ہے جس کے باعث چل بھی نہیں پا رہا ہوں۔انھوں نے بتایا کہ انھیں دل کی تکلیف انیس سو بیاسی سے ہے اور ڈاکٹرز نے دل کے عارضے کی ادویات تبدیل کی ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ صحت زیادہ اچھی نہیں ہے، اللہ کرم کرے گا۔
    بھکر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ موجود اُن کے ڈاکٹر زبیر اے خان نے اے آروائی نیوز سے خصوصی بات کرتےہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہے اور وہ دل کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ طاہر القادری کا کہنا تھا کہ انھیں آرام کی سخت ضرورت ہے۔

    بعد ازاں عوامی تحریک کےسربراہ علامہ طاہرالقادری نے آج بھکر میں مصروف ترین دن گزارا ہے انھوں نے سینےمیں شدید تکلیف کےباوجود جامعہ مسجد نورسلطان القادری کاافتتاح کیا اور وعدے کے مطابق شہداء کےلواحقین سے تعزیت کےلئے ان کے گھر پہنچےاور ان کی دلجوئی کی۔ طاہر القادری چار جوڑوں کی اجتماعی شادی میں شریک ہوئے جبکہ علاقہ معززین کی جانب سےان کی اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں بھی شرکت کی۔