Tag: طاہر القادری کے انقلاب مارچ

  • ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    ملک کے مختلف شہروں میں اے آر وائی نیوزکی نشریات بند

    کراچی:  ملک کے متعدد شہروں میں ڈاکٹر طاہر القادری کےانقلاب مارچ اور عمران خان کے آزادی مارچ کی براہ راست کوریج کرنے کی پاداش میں اے آروائی نیوزکی نشریات بند کرادی گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سند ھ کے متعدد شہروں بشمول کراچی، حیدر آباد اور نواب شاہ میں اے آر وائی نیوز کی نشریات کو بند کرایا گیا ہے۔

    گزشتہ رات ڈاکٹر طاہر القادری جب انقلاب مارچ کے شرکاء سے حکومت کی دی گئی ڈیڈلائن ختم ہونے پر خطاب کر رہے تھے اس وقت بھی لاہور، اسلام آباد، راولپنڈٰی سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں اے آروائی نیوز کی نشریات بند کرادی گئی تھیں۔

    dtweet
    ناظرین نے اے آر وائی نیوز کےسوشل میڈیا صفحات پر نشریات کی بندش کے خلاف تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٗ اظہارِ رائے پر حملہ قرار دے دیا۔

    اےآر وائی نیوزکے ناظرین براہ راست نشریات www.arynews.tvپر دیکھ سکتے ہیں۔

    fb

  • تحریک صو بہ ہزارہ نے بھی انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

    تحریک صو بہ ہزارہ نے بھی انقلاب مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا

    ایبٹ آباد: تحریک صو بہ ہزارہ نے بھی ڈاکٹر طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کر دیا، تحریک صوبہ ہزارہ کے قائد بابا حیدر زمان کہتے ہیں ان کی جماعت انقلاب مارچ میں شرکت کیلئے بڑی تعداد میں اسلام آباد جائے گی۔

    ایبٹ آباد میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں بابا حیدر زمان کا کہنا تھا کہ ملک میں حقیقی معنوں میں تبدیلی اب انقلاب سے ہی ممکن ہے،حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، تحریک صو بہ ہزارہ آزادی مارچ کی نہیں بلکہ انقلاب مارچ کی کال پر باہر نکل رہی ہے، اور انقلاب کو روکنے کیلئے حکومت کوئی رکاوٹ نہ ڈالے، ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے ہزارے وال قوم کو کال دے دی ہے کہ وہ انقلاب کیلئے میدان میں نکل آئیں، انھوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے گھر کا محاصرہ فوری ختم کیاجائے ۔