Tag: طاہر انجم

  • طاہر انجم کو کیوں مارا؟  پی ٹی آئی ورکر نیلی پری نے بتادیا

    طاہر انجم کو کیوں مارا؟ پی ٹی آئی ورکر نیلی پری نے بتادیا

    لاہور : پی ٹی آئی ورکر انیلا ریاض عرف نیلی پری کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ، جس میں انیلا ریاض نے طاہر انجم پر تشدد کی وجہ بتائی۔

    تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس نے پی ٹی آئی ورکر انیلاریاض عرف نیلی پری کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا۔

    ملزمہ نے بیان میں کہا ہے کہ اداکارطاہرانجم بانی پی ٹی آئی کے خلاف سوشل میڈیاپرپوسٹیں شیئرکرتاتھا، ان کو دیکھتے ہی میں طیش میں آ گئی تھی۔

    انیلا ریاض کا کہنا تھا کہ طیش میں آکرمیں نےطاہرانجم کوتھپٹرمارےاورتشددکیا، طاہر انجم کو مارنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Media Guru (@media_guru_pakistan)

    یاد رہے پی ٹی آئی کی ورکر انیلہ نے ن لیگی کلچرل ونگ کے رہنما طاہرانجم کی پٹائی کردی تھی ، انیلہ نے طاہر انجم کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہرگریبان سے پکڑاتھپڑ مارے ، منہ نوچا اور کپڑے بھی پھاڑدیے تھے۔

    بعد ازاں پولیس نے ن لیگ کلچرونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی کارکن کو گرفتار کرلیا تھا۔

    طاہر انجم اور نیلی پری کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا (arynews.tv)

  • نیلی پری کا حملہ ، واقعہ کیسے پیش آیا؟ طاہر انجم نے سارا قصہ بیان کردیا

    نیلی پری کا حملہ ، واقعہ کیسے پیش آیا؟ طاہر انجم نے سارا قصہ بیان کردیا

    لاہور : مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا سارا قصہ بیان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ورکرنیلی پری نے بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہر ن لیگی کلچرل ونگ کے رہنما طاہر انجم کا گریبان سے پکڑ کر تھپڑ مارے، منہ نوچا اور کپڑے بھی پھاڑدیے۔

    واقعے کے بعد ن لیگی رہنما کا پہلا بیان سامنے آگیا ، انھوں نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ میں بچوں کیساتھ پنجاب اسمبلی کے سامنے سے گزررہاتھا، نہیں معلوم تھاپی ٹی آئی کے10،12لوگ بیٹھ کرانقلاب لارہے ہیں، رش دیکھ کرگاڑی آہستہ کی توآگےدوخواتین میری طرف نکلیں اورمارناشروع کردیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں خواتین بھوک ہڑتالی کیمپ سے میری طرف آئی، دونوں خواتین کونہیں جانتا،سوشل میڈیا پر ان کی زمان پارک پر 2 ہزار تصاویر ہیں۔

    ن لیگی عہدیدار نے کہا کہ میں نےکچھ نہیں کیا ہماری ایسی ٹریننگ نہیں ہے، مسلم لیگ ن کلچرونگ کا صدر ہوں خاتون کے احترام میں جواب نہیں دیا۔

    انھوں نے بتایا کہ پارٹی میرے ساتھ کھڑی ہوئی غصےکی لہرہے، مریم نواز سمیت پوری لیڈر شپ سے بات ہوئی ہے ، ڈی آئی جی صاحب نے ابھی بلایا ہے، قانونی کارروائی کا حق رکھتا ہوں، اس سے پہلے بھی مجھ پرقاتلانہ حملہ ہوچکا ہے۔