Tag: طاہر محمود اشرفی

  • پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

    پاکستان کو نقصان پہنچانے والے ہاتھ کو کاٹ دیا جائے گا: طاہر اشرفی

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے جو ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بڑھے گا اُسے کاٹ دیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز کا دفاع، سلامتی اور استحکام مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    چیئرمین علما کونسل طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے ثابت کردیا جو ہاتھ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے بڑھے گا اُسے کاٹ دیا جائے گا۔

    چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کے نوافل ادا کرے۔

    حافظ طاہر اشرفی نے کہا کہ ، اللّٰہ تعالی نے پاکستان، افواج پاکستان اور مسلم امہ کو عظیم کامیابی دی، پوری دنیا کو بتا دیا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    واضح رہے کہ پاکستان کی بھارتی جارحیت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے، پاکستان کی جانب سے نماز فجر کے وقت آپریشن ’بُنۡیَانٌ مَّرْصُوْص‘ کا آغاز کیا گیا، آپریشن میں پاک فوج نے بھارت کے علاقے بیاس میں براہموس میزائل اسٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا ہے۔

    پاک فوج نے ادھم پور ایئربیس اور پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو ملیامیٹ کر دیا، اس کے علاوہ اڑی سیکٹر میں بھارت کے سپلائی ڈپو کو نیست و نابود کر دیا، جوابی حملے میں بھارت کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کے جی ٹاپ کو بھی تباہ کر دیا گیا، آدم پور کی ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، جہاں سے بھارت نے امرتسر میں سکھوں، پاکستان اور افغاستان پر میزائل داغے گئے تھے۔

  • امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل

    امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے: طاہر اشرفی کا رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل

    چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کا نومنتخب امریکی صدر کے نامزد مشیر برائے اسپیشل مشن رچرڈ گرینل کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کو گوانتاناموبے میں قیدی نظر کیوں نہیں آتے، امریکا کو عافیہ صدیقی کی قید نظر نہیں آتی، انسانی حقوق نظر نہیں آتے۔

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے رہا کیا جانا چاہئے: ٹرمپ کے مشیر رچرڈ گرینل

    طاہر اشرفی نے کہا کہ فوجی عدالتیں بانی پی ٹی آئی کے دور سے چلی آرہی ہیں اور پاکستان آزاد اور خود مختار ملک ہے اگر کوئی سمجھتا ہے پاکستان کو بلیک میل کرے گا تو ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔

    طاہراشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عدالتیں آزاد اور خود مختار ہیں، سول عدالتوں سے زیادہ فوجی عدالتیں آزاد فیصلےکرتی ہیں، وزارت خارجہ مؤثر طریقے سے امریکی بیان کو عالمی فورم پر ایڈریس کرے۔

    علامہ طاہر اشرفی نے مزید کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے معاملہ حل ہو جائے گا، اگلے ہفتے کل جماعتی کانفرنس کرینگے اس میں مولانا فضل الرحمان کو مدعو کریں گے۔

  • طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن، ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن، ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    لاہور  : چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کاانکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھجوادیا۔

    تفصیلات کے مطابق  ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے معروف مذہبی اسکالر اور چیئرمین علماء کونسل پاکستان حافظ طاہر محمود اشرفی کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشنز میں انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق مغربی ممالک سے ان کے اکاؤنٹس میں رقوم منتقل کی گئیں۔

    ایف آئی اے نے حافظ طاہر محمود اشرفی کو ان کے بینک اکاؤنٹس میں مشتبہ ٹرانزکشن کے الزام میں تفتیش کیلئے طلب کرلیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کا دائرہ کار مزید کئی اور اہم شخصیات تک پھیلایا جاسکتا ہے، تحقیقات ایف آئی اےانسداد دہشت گردی ونگ کررہا ہے، جس نے مزید تحقیقات کیلئے حافظ طاہر محمود اشرفی کو 26 دسمبر کو طلبی کا نوٹس بھی جاری کردیا ہے۔

  • غزہ صورتحال پرواضع پالیسی بنائی جائے،فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ

    غزہ صورتحال پرواضع پالیسی بنائی جائے،فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ

    اسلام آباد: فلسطین امن کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ طاہر محمود اشرفی نے پڑھ کر سنایا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی فلسطین امن کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال پر واضع پالیسی بنائی جائے ۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر جنگی جرائم کا مقدمہ چلانے کے لئے اقوام متحدہ سے رابطہ کیا جائے اور چین،روس اور دیگر ممالک کی حمایت حاصل کی جائے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان مصر سے فلسطین مصر بارڈر کھولنے کا مطالبہ کرے۔اعلامیےمیں برطانوی وزیر سعیدہ وراثی کے مستعفی  ہونے کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔