Tag: طبیعت

  • امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    امیتابھ بچن کا اپنی طبیعت کے متعلق خبروں پر بیان سامنے آ گیا

    بالی ووڈ کے شہنشاہ و لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل ہونے اور سرجری سے متعلق گردشی خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

    گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کی طبعیت اچانک ناساز ہوگئی ہے، جس کے باعث انہیں ممبئی کے کوکیلابین اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

    لیکن گزشتہ شب لیجینڈ اداکار امیتابھ بچن کو انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ (آئی ایس پی ایل) کے فائنل میچ کے دوران دیکھا گیا، انہوں نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی۔

    بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن اسپتال میں داخل

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر امیتابھ بچن نے لکھا کہ ’’آج شام آئی ایس پی ایل کے فائنلز کے دوران عظیم کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے ساتھ وقت گزارنا اور ان سے کرکٹ کے بارے میں سیکھنا اور ان کے کرکٹ کے حوالے سے ناقابل یقین تجربات کو جاننا قابل تعریف ہے‘‘۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    اسی میچ کے بعد امیتابھ بچن نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی جس کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، ویڈیو میں امیتابھ بچن کو اسٹیڈیم سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس دوران صحافی نے اداکار سے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ آپ کی اینجیو پلاسٹی کیسی رہی؟

    صحافی کے سوال امیتابھ نے پہلے تو اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا کہ سب ٹھیک ہے ، پھر بتایا کہ یہ ’جعلی خبر‘ ہے اور پھر وہ مسکراتے ہوئے وہاں سے چلے گئے۔

  • ہتھنی کی طبیعت بدستور خراب، فور پاز ٹیم کی ہفتے تک آمد متوقع

    ہتھنی کی طبیعت بدستور خراب، فور پاز ٹیم کی ہفتے تک آمد متوقع

    کراچی چڑیا گھر میں موجود بیمار ہتھنی نور جہاں کی طبیعت بدستور خراب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نورجہاں کا علاج جاری ہے لیکن تاحال حالت سنبھل نہیں سکی۔

    ڈائریکٹر زو کا کہنا ہے کہ ہتھنی کی حالت میں اتار چڑھاؤ ہے لیکن گذشتہ چند دنوں سے بہت تیز بہتری کی صورت نہیں آئی، ہتھنی کی پوزیشن بھی تبدیل کروائی جاتی ہے۔

    ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ہتھنی کو ملٹی وٹامنز ڈرپس اور اینٹی بائیٹکس ادویات دی جارہی ہیں، نورجہاں کو صحتمند کرنے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    ڈائریکٹر زو نے بتایا کہ ڈاکٹرز نورجہاں کی صحت کے حوالے سے فورپاز سے مسلسل رابطہ میں ہیں اور ہتھنی کے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں،  فور پاز ٹیم کی 23 اپریل تک آمد متوقع ہے۔

  • آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی، اسپتال ذرائع

    آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی، اسپتال ذرائع

    اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت سنبھل نہ سکی، سابق صدر کے لیے نجی میڈیکل بورڈ کے قیام کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پمز کے میڈیکل بورڈ نے سابق صدرآصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا، ان کے بلڈ پریشر، شوگر لیول میں بدستور اتار چڑھاؤ ہے، شوگر کنٹرول کرنے کے لیے انسولین کی مقدار بڑھا دی گئی ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے ڈاکٹرز کو گردن، کمرمیں شدید تکلیف، اعصابی دباؤ، کپکپاہٹ اور جسمانی کمزوری کی شکایت کی۔ ذرائع کے مطابق نیند کی کمی کے باعث سابق صدر اعصابی دباؤ کا شکار ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کو اعصابی دباؤ میں کمی کے لیے سکون کی دواؤں کے استعمال پرغور کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ نے گردن اور کمر کے مہروں کے تفصیلی معائنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، آصف زرداری کی سروائیکل ولمبر اسپائن ایم آر آئی کی جائے گی، ان کی فزیو تھراپی، معمول کے ٹیسٹ جاری ہیں۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ 2 اکتوبرکو ڈاکٹرز نے آصف زرداری کو اسپتال شفٹ کرنے کی تجویز دی، 22 اکتوبرتک انہیں کوئی میڈیکل سہولت نہیں دی گئی، 22 اکتوبرکے بعد عدالتی حکم پر آصف زرداری کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم بار بار حکومت کو یاد دہانی کرا رہے ہیں مگرتوجہ نہیں دی جا رہی، کل وزارت خارجہ نے کہا کہ رپورٹ متعلقہ فارم پر بھیجی جائے، ہمیں کسی کی ہمدردی کی ضرورت نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے مزید کہا کہ آصف زرداری کو ذاتی معالج تک رسائی دی جائے۔

  • دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    دوران پرواز سعودی بچی کی طبیعت خراب، ڈاکٹرز نے مردہ قرار دے دیا

    کوالامپور/ریاض : نیپال سے آسٹریلیا کا سفیر اختیار کرنے والی سعودی جوڑے کی کمسن بچی دوران پرواز اچانک انتقال کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا جوڑا اپنی دو ماہ کی بچی کے ہمراہ ایئر ایشیاء کے طیارے ڈی 7236 کے ذریعے نیپالی دارالحکومت کوالالمپور سے آسٹریلیا جارہے تھے کہ اچانک بچی کی طبیعت بگڑ گئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسڑیلیا کے شہر پرتھ پہنچے کے بعد ایئرپورٹ پر ہی ڈاکٹر نے بچی کے طبی معائنے کے بعد فرح کو مردہ قرار دے دیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کہنا تھا کہ دوران پرواز بھی عملے نے بچی کو بچانے کی بہت کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکی، پولیس نے والدین سمیت اسٹاف کے بیانات بھی قلمبند کرلیے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے دوران پرواز بچی کی ہلاکت کی تحقیقات کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ طیارے میں سوار ہونے پہلے بچی کی طبیعت بلکل ٹھیک تھی۔ دوسری جانب مذکورہ ہوائی کمپنی نے تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ایسا ہی واقعہ تین سال قبل بھارتی جورے کے ساتھ پیش آیا تھا کہ دوران بحرین جاتے ہوئے دوران پرواز ایک سالہ بچی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ہلاک ہوگئی تھی۔

    واضح رہے کہ عالمی ہوائی اڈوں کی ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق جہاز میں کسی کی ہلاکت کی صورت میں اسے خالی سیٹ یا چند مسافروں کے ساتھ والی سیٹ پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے پہلے بھی دوران پرواز متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

  • والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی شکایت رہی: مریم نواز

    والد کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی شکایت رہی: مریم نواز

    لاہور: مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ان کے والد میاں‌ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، رات بھر انجائنا کی شکایت رہی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹ لکھپت جیل میں اپنے والد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. مریم نواز نے کہا کہ میاں صاحب کے ذاتی معالج کو ساتھ لے کر آئی تھی، ان کی طبیعت بہتر نہیں.

    انھوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا بلڈ پریشر ذہنی دباؤکی وجہ سے ٹھیک نہیں، کل رات بھر دوبارہ انجائنا کی شکایت رہی، ڈاکٹر نے ان کی دوائیاں میں تبدیلی کی ہے، جمعرات کو نوازشریف خرابی صحت کے باعث ملاقاتیں نہیں کریں گے.

    بلاول بھٹو سے متعلق پوچھے جانے والے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ کل بھی بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا، آج بھی کرتی ہوں.

    مزید پڑھیں: بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے ملاقات

    مریم نواز نے کہا کہ بلاول نوازشریف کی عیادت کے لئے آئے تھے، بیماری ہی پربات ہوئی، البتہ بلاول بھٹو کے ساتھ میاں صاحب کی سیاسی گفتگو بھی ہوئی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ دونوں کی ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا مجھے زیادہ علم نہیں.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوٹ لکھپت جیل میں‌ میاں نواز شریف سے ملاقات کی تھی.

  • سابق صدر پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی

    سابق صدر پرویزمشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی

    کراچی : سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی. ڈاکٹروں کی ٹیم نے گھر میں جاکر ان کا معائنہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی ہے۔

    پرویزمشرف کا معائنہ ڈاکٹروں نے ان کے گھر پر کیا، سابق صدر پرویز مشرف کو کمر اور پاؤں کی تکلیف میں اضافے کے بعد ڈاکٹرز نے چہل قدمی سے روک دیا۔

    گزشتہ روز ایک تقریب میں شرکت کی وجہ سے سیڑھیاں چڑھنے سے پرویزمشرف کی طبیعت خراب ہوئی، ڈاکٹروں نے سابق صدر پرویز مشرف کو مکمل آرام کا مشورہ دے دیا۔

    واضح رہے کہ 11 فروری کو پرویز مشرف کا پی این ایس شفاءہسپتال میں میڈیکل چیک اپ ہوا تھا جس میں ان کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف سامنے آئی تھی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔