Tag: طبیعت ناساز

  • سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو اتوار کو نئی دلی کے گنگارام اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    کانگریس پارٹی کے مطابق کانگریس کی چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ کانگریس کی چیئرپرسن رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔

    اس سے قبل بھی رواں سال فروری میں بھارت کی سیاستدان اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما کی طبیعت بگڑ گئی تھی، جس کے باعث انہیں بھارت کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔

    دہلی مسلم کش فسادات، سونیا گاندھی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں اور فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

    کانگریس کی سینئر رہنما نے دسمبر 2024 میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔

  • پوپ فرانسس کی طبیعت انتہائی ناساز، دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

    پوپ فرانسس کی طبیعت انتہائی ناساز، دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل

    ویٹیکن سٹی : مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی طبعیت دوبارہ خراب ہوگئی، گزشتہ روز ان کی طبیعت مستحکم تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے ان کو سانس لینے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

    اس حوالے سے ویٹی کِن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیر کے روز پوپ کو دو مرتبہ سانس کی کمی کا سامنا رہا جس کے سبب ان کو دوبارہ وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

     Pope John Paul

    واضح رہے کہ نمونیا میں مبتلا 88 سالہ پوپ فرانسس 14 فروری سے اٹلی کے اسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ان کی طبیعت میں واضح طور پر بہتری نہیں آسکی ہے۔

    دنیا بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے اپنے پوپ کی مکمل صحت یابی کے لیے مسلسل دعائیں مانگی جارہی ہیں اور گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ویٹی کِن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کی حالت گزشتہ روز مستحکم رہی انہیں بخار بھی نہیں ہوا جبکہ انہیں وینٹی لیٹر کی بھی ضرورت نہیں پڑی۔

    اتوار کو وینٹی لیٹر سے ہٹائے جانے کے بعد پیر کو انہیں دوبارہ مکینیکل وینٹی لیشن پر ڈال دیا گیا۔ انہیں جمعہ کے روز سانس لینے میں مدد دینے والی مشین سے منسلک گیا تھا، پوپ کو ٹیوب کے ذریعے وینٹی لیٹر پر نہیں ڈالا گیا بلکہ وہ مستقل ماسک استعمال کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/pope-francis-health-condition-stable/

  • پوپ فرانسس کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

    پوپ فرانسس کی صحت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی

    عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کو طبیعت ناساز ہونے پر روم کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویٹی کن سے حکام نے بتایا کہ طبیعت ناساز ہونے پر پوپ فرانسس کے آئندہ تین دن کی مصروفیات کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

    ویٹی کن سے جاری بیان کے مطابق پوپ کو برونکائٹس کے باعث جمعہ کی صبح لوگوں سے ملاقات ختم ہونے کے بعد روم کے پولی کلینیکو آگسٹینو جیمیلی میں چند ضروری تشخیصی ٹیسٹ کیلیے داخل کرا دیا گیا ہے، جہاں انکا برونکائٹس کے حوالے سے علاج کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 88 سالہ پاپائے اعظم کا گزشتہ دو برسوں کے دوران مختلف بیماریوں کا علاج کیا گیا جس میں باؤٹس، انفلوئنزا اور دیگر صحت کے مسائل شامل ہیں جبکہ2021 اور 2023 میں دو بار انکی سرجریز بھی کی گئیں۔

    واضح رہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ پر عمل درآمد کے پہلے دن پاپائے اعظم نے اپنے رد عمل میں خوشی کا اظہار کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ فریقین معاہدہ کا احترام کریں۔

    مسیحی کیتھولک فرقے کے سربراہ نے مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر فوری طور پر عمل کرتے ہوئے اس کا احترام کیا جائے۔

    پوپ فرانسس کو نئی الیکٹرک گاڑی فراہم کردی گئی

    پوپ نے فریقین اور ثالثین پر زور دیا کہ وہ انسانی بنیادوں پر غزہ میں امداد کی ترسیل کو بڑھائیں۔ نیز اسرائیلی قیدیوں کو رہائی دلا کر ان کے گھروں میں بھجوائیں۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

  • پرویز الٰہی کی  پھر طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    پرویز الٰہی کی پھر طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو طبیعت ناساز ہونے پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا، پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کی طبیعت پھر ناساز ہوگئی ، جس کے بعد انھیں اڈیالہ سے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔

    وکیل سردار عبدالرازق نے بتایا کہ پرویزالٰہی کے کچھ ضروری ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    اڈیالہ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو سینے میں انفیکشن کی تشخیص ہوئی ، گزشتہ ہفتےپرویزالٰہی کا آر آئی سی میں تھیلیم ٹیسٹ کلیئر آیا تھا تاہم ان کے مزید کچھ ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔

    ذرائع نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کا طبی معائنہ جیل اسپتال میں بھی معمول کے مطابق کیا گیا،پرویز الٰہی کا آر آئی سی میں مکمل طبی معائنہ کیا جائے گا۔

  • انگلش کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی، ٹیسٹ سریز کی ٹرافی تقریب ملتوی

    انگلش کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی، ٹیسٹ سریز کی ٹرافی تقریب ملتوی

    راولپنڈی: پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی ہونے والی رونمائی کی تقریب ملتوی ہوگئی ہے۔

    پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز کے باعث تقریب ملتوی کی گئی۔

    پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز  کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اب کل ہوگی، بین اسٹوکس اور بابراعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

    دوسری جانب انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے۔

    ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    ریاض : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبیعت ناساز ہونے پر ریاض کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    عرب خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی رائل کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان کو طبیعت ناسازی کے باعث ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    84 سالہ شاہ سلمان کو مثانے میں سوزش کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کے میڈیکل ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز 2015 سے سعودی عرب کے بادشاہ ہیں، بادشاہ بننے سے قبل ڈھائی سال سے زیادہ عرصے تک سعودی ولی عہد اور نائب وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے۔

    84 سالہ بادشاہ نے 50 سال سے زیادہ عرصہ تک ریاض کے گورنر کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں۔

    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے بتایا ہے کہ کہ عراقی وزیر اعظم مصطفی القدیمی نے شاہ سلمان کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ریاض کا اپنا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔

  • سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور : سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث ڈی ایچ اے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اچانک طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، وہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں نقاہت کے باعث گر پڑے تھے.

    ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی فوڈ پوائزننگ اور بلڈ پریشرمیں کمی کے باعث گر پڑے تھے جس کی وجہ سے اُن کی آنکھ کے قریب چوٹ آئی تھی جس پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا.

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو گرنے کے باعث آنکھ کے قریب چوٹ لگنے کی وجہ سے اسپتال لایا گیا تھا جہاں اُن کا بلڈ پریشر کم تھا جسے نارمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    یوسف رضا گیلانی کو طبی امداد دینے والے ڈاکٹرز کی ٹیم کا کہنا تھا کہ فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے اُن کا بلڈ پریشر کم ہو گیا تھا جس کے باعث انہیں نقاہت پوئی اور چکر آنے کے باعث وہ گر گئے.

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے خون نمونے لیے گئے ہیں جن کی رپورٹ آنے کا انتظار ہے ، تمام رپورٹ درست آنے کی صورت میں انہیں گھر جانے کی اجازت دے جائے گی.

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    وزیراعلیٰ پنجاب کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

    لاہور: وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث اتفاق اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،انہیں کچھ دیر کے لیے سی سی یو میں رکھا گیا اور ای سی جی بھی کی گئی۔

    ترجمان پنجاب حکومت زعیم قادری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتا یا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو سینے میں درد کی شکایت پر اتفاق اسپتال لایا گیا تھا جہاں ان کا دو مرتبہ ای سی جی کی گئی اور کچھ دیر کے لیے سی سی یو میں رکھا گیا تا ہم اب ان کی طبیعت اب بہتر ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے وزیراعلیٰ پنجاب کا معائنہ کیا ہے اور چند ضروری ٹیسٹ بھی کیے گیے تا ہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ایک اور ای سی جی کرنے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کام کے دباؤ اور بے انتہا مصروفیت کی وجہ سے آرام کرنے کا وقت نہیں مل پاتا ہے اور وہ اپنی خوارک پر بھی توجہ نہیں دے پاتے ہیں اسی لیے ڈاکٹرز نے انہیں ایک دو دن کے لیے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام کی جانب سے موصول جذبہ خیر سگالی اور دعاؤں کے پیغامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل خیریت سے ہوں اور جلد صحت یاب ہو کر گھر چلاؤں گا میری صحت یابی آپ لوگوں کی دعاؤں کا نتیجہ کا ہے جس پر عوام کا شکر گذار ہوں۔

  • طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،5دسمبرکوسرگودھاکاجلسہ ملتوی

    طاہرالقادری کی طبیعت ناساز،5دسمبرکوسرگودھاکاجلسہ ملتوی

    لاہور: ڈاکٹرطاہرالقادری کی طبیعت ناساز ہونے پر پی اے ٹی کا پانچ دسمبر کو سرگودھا اسٹیڈیم میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا گیا ہے۔

    پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ علاقائی قیادت کی ہدایت پر علاقہ بھرمیں لگائے جانے والے جلسے کے حوالے سے بورڈز اُتارنا شروع کردئیے گئے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری کو عارضہ قلب اور بولنے میں دقت کی تکلیف پر معالجین نے باہتر گھنٹے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ آج پانچ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر طاہر القادری کا معائنہ بھی کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق طاہرالقادری کواسپتال داخل ہونےکاکہا گیا لیکن اُنھوں نے مریضوں کے معمولات متاثر ہونے کے خدشے پرانکارکردیا ہے۔