Tag: طبی آلات

  • فواد چوہدری نے ڈائیلسز اور ایکسرے مشین پاکستان میں بننے کی خوشخبری سنادی

    فواد چوہدری نے ڈائیلسز اور ایکسرے مشین پاکستان میں بننے کی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا جہاں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا بنائے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل زون میں 200 ایکڑ پر طبی آلات بنانے کا زون قائم کردیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ طبی آلات کی 1.4 ارب ڈالر کی درآمدات بہت کم ہوجائیں گی۔ ہم پاکستان میں سرنج، سوئیاں، ڈائیلسز مشین، اسٹنٹس، ایکسرے مشین اور کینولا پاکستان میں بنیں گے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ طبی آلات بنانے کا اگلا زون سیالکوٹ ہوگا۔

    گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وینٹی لیٹرز پاکستان میں بننے شروع ہو گئے ہیں، آج پاکستان ہر ماہ 11 سو وینٹی لیٹرز بنا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے ماسک، سینی ٹائزر اور حفاظتی کٹس بنائیں، بہت جلد لیتھیم آئن بیٹریز بھی بنانا شروع کریں گے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فیصل آباد میں میڈیکل انڈسٹری کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سیالکوٹ میں سمبڑیال کے مقام پر تکنیکی سینٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔

  • امریکا نے 51 ممالک سے طبی آلات منگوا لیے

    امریکا نے 51 ممالک سے طبی آلات منگوا لیے

    واشنگٹن: امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ اور روک تھام کے لیے 51 ممالک سے طبی آلات منگوا لیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی نائب صدر مائیک پنس کرونا ٹاسک فورس کی پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، انھوں نے بتایا کہ ہم 51 ممالک سے طبی آلات منگوا رہے ہیں، پورے ملک میں وینٹی لیٹرز کی کمی کو پورا کیا جا رہا ہے۔

    مائیک پنس نے کہا امریکیوں سے درخواست ہے ہمیں 30 روز اور دیں، ہم لوگوں نے ہمت نہیں ہارنی، تمام امریکی صدارتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کریں، امریکا میں اب تک1.1 ملین کرونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں، نجی لیبارٹری نے 15 منٹ میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی مشین بنائی ہے۔ انھوں نے طبی آلات کی ترسیل کے لیے نیشنل گارڈز کے استعمال کا عندیہ بھی دیا۔

    آئندہ 2 ہفتے امریکا کے لیے بہت دردناک ہوں گے: ٹرمپ

    پریس کانفرنس سے ٹاسک فورس کے رکن ڈاکٹر برکس نے خطاب میں کہا کہ احتیاط کے علاوہ کرونا سے اس وقت بچاؤ کا کوئی طریقہ نہیں، ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، منہ پر نہ لگائیں، 30 روز تک گھر سے باہر نہ نکلیں۔

    ڈائریکٹر نیشنل الرجی سینٹر نے کہا کہ ہم کرونا وائرس کی ویکسین بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کہا کہ اگر حالات کنٹرول نہ کیے گئے تو امریکا میں وائرس سے 2 لاکھ افراد تک ہلاک ہو سکتے ہیں، تاہم امید ہے کہ اس تعداد کو کم کرنے میں ہم کامیاب ہو جائیں گے، اس بات سے کسی کو اختلاف نہیں کہ ہم بد ترین وقت سے گزر رہے ہیں۔

    پریس کانفرس سے ایک اور رکن ڈاکٹر ڈیبورا نے کہا کہ امریکا میں آیندہ چند ہفتوں میں اموات کی تعداد بڑھ سکتی ہے، ہمیں بڑی تعداد میں اموات کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

  • حکومت نے پارے والے طبی آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

    حکومت نے پارے والے طبی آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد: حکومت نے صحت کے میدان میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا، پاکستان پارہ والے آلات پر پابندی لگانے والے ممالک میں شامل ہونے جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے پارہ والے طبی آلات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے، دنیا کے صرف چند ممالک میں پارہ والے طبی آلات کے استعمال پر پابندی ہے۔

    [bs-quote quote=”چھ ماہ بعد تھرمامیٹر اور بی پی اپریٹس کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ صحت نے پارے پر پابندی کے لیے حکمتِ عملی تیار کر لی، وزیرِ صحت نے پارے پر پابندی کا فیصلہ ماہرینِ صحت کی سفارش پر کیا ہے۔

    کہا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے مرکری والے آلات کے استعمال پر پابندی بہ تدریج لگائی جائے گی، اور 6 ماہ بعد مرکری والے طبی آلات پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

    ذرائع نے کہا کہ پارہ والے تھرمامیٹر اور بی پی اپریٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی، دانتوں میں بھرائی کے لیے پارے کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔


    یہ بھی پڑھیں:  حکومت کا سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ


    طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ مرکری اور اس سے تیار شدہ طبی آلات نہ صرف صحت بلکہ ماحول کے لیے بھی دشمن ہیں، پارہ بچوں اور حاملہ خواتین کی صحت کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارتِ صحت مرکری پر پابندی سے متعلق صوبوں کو بھی ایک مراسلہ جلد ارسال کرے گی، جس میں صوبوں کو پابندی پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کی جائے گی۔

    طبی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکری کے متبادل ذرائع والے طبی آلات اب مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ خیال رہے کہ ملک میں بچوں کے دانتوں میں پارہ کی بھرائی پر پہلے ہی پابندی عائد ہے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل حکومت پاکستان نے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کے لیے سگریٹ پینے والوں پر گناہ ٹیکس متعارف کرا دیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے  صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ کاربونیٹڈ ڈرنکس پر بھی گناہ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ

    اسلام آباد: رواں مالی سال کے چوتھے ماہ (ستمبر 2014ء) کے دوران طبی آلات کی ملکی برآمدات میں 5.3 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں ستمبر 2014ءکے دوران 30.7 ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات برآمد کئے گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں ستمبر 2013ءکے دوران طبی آلات کی برآمدات سے 25.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا، اس طرح رواں سال گزشتہ سال کے ماہ ستمبر کے مقابلہ میں پچاس لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا۔