Tag: طبی سہولتیں

  • پنجاب کے عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، چودھری پرویزالٰہی

    پنجاب کے عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، چودھری پرویزالٰہی

    گجرات : قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پورے پنجاب میں ہیلتھ پروگرام کو اَپ ڈیٹ کردیا گیا ہے، عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

    یہ بات انہوں نے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات ٹراما سنٹر کے دورے کے موقع پر آئی سی یو بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل بھی سنے اور انہیں حل کرانے کی یقین دہانی کروائی۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میری شروع سے یہی کوشش رہی ہے کہ پنجاب کے عوام باالخصوص اہل گجرات کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ہم نے صوبے بھر کے اضلاع میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائے جن میں وزیرآباد، ملتان اور فیصل آباد شامل ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جلد ہی گجرات کے عوام کو مزید بہترین ہیلتھ کی سہولیات میسر ہوں گی، گجرات کی ترقی کیلئے ہم سب کو مل کام کرنا ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ عزیز بھٹی شہید ہسپتال کے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو جو مشکلات درپیش ہیں،ان کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے بات کر کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

    اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، ڈی سی ڈاکٹر خرم شہزاد، ڈاکٹر عابد غوری ایم ایس، چودھری ندیم اختر ملہی اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔

  • نوازشریف کیلئے جیل میں وی وی آئی پی سہولیات، 21 ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری

    نوازشریف کیلئے جیل میں وی وی آئی پی سہولیات، 21 ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری

    لاہور : سابق وزیراعظم کے لئے کوٹ لکھپت جیل میں طبی سہولتیں بڑھا دی گئیں، نوازشریف کے چیک اپ کیلئے اکیس ڈاکٹروں کا روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جو صبح، دوپہر اور شام ان کا چیک اپ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کرپشن مقدمات میں سزایافتہ نوازشریف کوجیل میں بھی وی وی آئی پی سہولیات فراہم کردی گئیں، کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کے چیک اپ کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے اکیس ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا گیا۔

    نوازشریف کا صبح،دوپہراورشام چیک اپ کیاجائےگا۔

    پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹر تین شفٹوں میں نواز شریف کاچیک اپ کریں گے، ڈیوٹی روسٹرمیں ڈاکٹروں کے ہمراہ تین ای سی جی ٹیکنیشنز بھی ڈیوٹی پرموجود رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں اب سائیکل چلائیں گے

    گذشتہ روز کوٹ لکھپت جیل میں ماہر امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر ندیم ملک اور پروفیسر ڈاکٹر ثاقب شفیع نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا ، معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے نوازشریف کو سائیکل پر ایکسرسائز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

    جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کو ایکسرسائز کیلئے سائیکل مہیا کرنے کے احکامات جاری کر دیئے تھے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نےنوازشریف کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوازشریف کے لیے طبی سہولتیں یقینی بنانے اور ان کی مرضی کے مطابق علاج کرنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا نوازشریف جہاں چاہیں صحت کی سہولتیں دی جائیں۔

    یاد رہے ہفتے کے روز وزیراعظم کی ہدایت پر دو روز پہلےکوٹ لکھپت جیل میں ایمبولنس بھجوائی گئی تھی، جس میں تین کارڈیک ڈاکٹر اور تین ٹیکنیشن کو تعینات کیا گیا تھا۔

    اس سے قبل نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکاکہنا تھا کہ نوازشریف کو صحت کی سہولتیں ملنی چاہئیں، ان کی زندگی بچانےکےیونٹ کاانتظام کیا جائے۔