Tag: طبی عملے

  • اقتصادی سروے رپورٹ: طب کے شعبے سے متعلق حوصلہ افزا خبر

    اقتصادی سروے رپورٹ: طب کے شعبے سے متعلق حوصلہ افزا خبر

    اسلام آباد: اقتصادی سروے رپورٹ میں طب کے شعبے سے متعلق حوصلہ افزا خبر سامنے آئی ہے۔

    اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق سال دو ہزار بائیس کے دوران ملک میں طبی عملے کی تعداد میں 28 ہزار 249 افراد کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک بھر میں رجسٹرڈ طبی عملےکی تعداد 5لاکھ 13 ہزار 526 تک جاپہنچی۔

    رپورٹ کے مطابق ان 28 ہزار 249 افراد میں ڈاکٹرز کی تعداد 15953 رہی ، اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ڈاکٹرزکی تعداد 2 لاکھ82 ہزار 383 ہے۔

    اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں ڈینٹسٹ کی تعداد میں 2655کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ ڈینٹسٹ کی تعداد33ہزار 156 ہوگئی ہے۔

    اسی طرح ایک سال میں نرسزکی تعداد میں 6610 کااضافہ ریکارڈ ہوا اور ملک میں رجسٹرڈ نرسزکی تعدادایک لاکھ 27ہزار855ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران ملک میں دائیوں کی تعداد میں 1417کا اضافہ ہوا، ملک میں رجسٹرڈ دائیوں کی تعداد 46110 ہوگئی ہے جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد میں 1614 کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ لیڈی ہیلتھ ویزیٹرز کی تعداد 24022 ہے۔

    سروے رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں شعبہ صحت کا ترقیاتی بجٹ 207129ملین جبکہ غیرترقیاتی بجٹ 712289ملین تھا
    گزشتہ ایک سال کےدوران ملک میں مراکزصحت کی تعداد برقراررہی، ملک میں اسپتالوں کی کل تعداد 1276، ڈسپنسریاں 5832 ہیں۔

    ملکی اسپتالوں میں دستیاب بیڈزکی کل تعداد 146053ہے، بنیادی مراکزصحت کی تعداد 5559، زچہ بچہ سینٹرز 781 ، دیہی مراکز صحت کی تعداد 736، ٹی بی سینٹرز 416 ہیں۔

  • کراچی کے مختلف اسپتالوں کے طبی عملے اور سیکریٹری صحت کے مذاکرات کامیاب

    کراچی کے مختلف اسپتالوں کے طبی عملے اور سیکریٹری صحت کے مذاکرات کامیاب

    کراچی : سیکریٹری صحت نے گرینڈ ہیلتھ الاؤنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو رسک الاؤنس دینے کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف اسپتالوں کے طبی عملے اور سیکریٹری صحت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

    مذاکرات میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان کی صدربشریٰ آرائیں بھی شریک تھیں۔

    مذاکرات میں ایک سے 16 گریڈ کے ملازمین کو 17 ہزار جبکہ اس سے اوپر کے گریڈ کے ملازمین 30 ہزار رسک الاوٴنس دینے کا وعدہ کیا گیا۔

    لیڈی ہیلتھ ورکرز پاکستان کی صدر بشریٰ آرائیں نے بتایا کہ سیکریٹری صحت نے گرینڈ ہیلتھ الاوٴنس اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کو یقین دہانی کرادی، ہم آج سے پولیو مہم میں کام کریں گے۔

    دوسری جانب گرینڈ ہیلتھ الانس کے مطابق مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ٹوکن ہڑتال جاری رہے گی۔

    یاد رہے سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں چار روز سے ہڑتال جاری ہے، گرینڈ ہیلتھ الائنس اورمحکمہ صحت سندھ میں مذاکرات کے 2 دورناکام ہوچکے ہیں۔

    طبی عملے نے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا ، سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اب تک ہزاروں مریض اوپی ڈی سے محروم ہوچکے ہیں۔

  • محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی

    محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی

    کراچی: محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا۔محکمہ صحت سندھ نے طبی عملے کے لیے ہیلتھ رسک الاؤنس کی منظوری دے دی۔

    محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک تا 16 کو 17 ہزار ہیلتھ رسک الاونس دیا جائے گا،گریڈ 17 اور اوپر کےگریڈ ز میں 35 ہزار روپے ہیلتھ رسک الاؤنس دیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ گریجویٹ اسٹوڈنٹس کو 15 ہزار اور ہاوس آفیسرز کو 10 ہزار الاؤنس کی منظوری دی گئی ہے جبکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو ساڑھے 5 ہزار روپے الاؤنس دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا تھا۔