Tag: طبی ماہرین

  • نہارمنہ گرم پانی پینے کے فوائد

    نہارمنہ گرم پانی پینے کے فوائد

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ گرم پانی پینے کے بے شمار فوائد ہیں، جن میں وزن میں کمی، سانس لینے میں آسانی اور ہاضمہ بھی درست رہتا ہے اس کے علاوہ گرم پانی پینے سے جسم سے نقصان دہ اجزاء کا اخراج ہوتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گرم پانی پینے سے جسم کا درجہ حرارت بلند ہوگا جس سے میٹابولزم ریٹ بڑھ جائے گا اور ہم بآسانی وزن کم کر پائیں گے۔

    اس کے علاوہ بھوک میں کمی ہوتی ہے اور کم غذا کھانا معدے کیلئے بے حد فائدہ مند ہے، اس کے ساتھ ہماری آنتیں بھی صاف ہوجاتی ہیں۔

    صدیوں پرانی اس چینی حکمت میں سچائی ہے، گرم پانی کے استعمال سے سر کا درد، ہائی بلڈ پریشر، خون کی کمی، مثانے کی گرمی، کھانسی اور زکام سے نجات اور دیگر مسائل سے چھٹکارا مل جاتا ہے۔

    ٹھنڈا پانی پینے کے نقصانات

    اس کے برعکس ٹھنڈا پانی وقتی طور پر تو سکون فراہم کرتا ہے لیکن اس کے نقصانات زیادہ ہیں، ٹھنڈے پانی کے اثرات جوانی کے بعد اثر انداز ہوتے ہیں، بلکہ جوانی میں ہونے والا دل کا دورہ بھی اسی کے سبب ہوتا ہے کیونکہ ٹھنڈا پانی دل کی رگوں کو جوڑ دیتا ہے۔

    ٹھنڈے مشروبات بھی ہاٹ اٹیک کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔ ٹھنڈا پانی جگر کی نابودی کا سبب بنتا ہے اس سے چربی چپک جاتی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر روز صبح جلدی اٹھیں اور گرم پانی پیئں لیکن یاد رہے کہ اس کے بعد پنتالیس منٹ تک کچھ نہیں کھانا پینا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • چقندر  کھانے سے دانتوں کے امراض سے بچاجا سکتا ہے، طبی ماہرین

    چقندر کھانے سے دانتوں کے امراض سے بچاجا سکتا ہے، طبی ماہرین

    کراچی: آسٹریلوی طبی ماہرین کے مطابق چقندر کےباقاعدہ استعمال سے دانتوں کے امراض کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    چقندر کا استعمال خون میں اضافے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی حفاظت بھی کرتا ہے، ماہرین طب نے چقندر سے بائیوڈریگن ٹرینک نامی جوس تیار کیا ہے جو دانتوں کے خراب ہونے کے عمل کو روکتا ہے اور دانتوں میں پیدا ہونے والے مسائل کو ختم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔

    تحقیق سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چقندر میں موجود غیرنامیاتی نائٹریٹ جسم میں داخل ہوکر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے اور دانتوں کی حفاظت کرتا ہے۔

  • اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    اورنج جوس کا استعمال امراض قلب سے بچاتا ہے، طبی ماہرین

    کراچی : بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لئے اورنج جوس کو اپنے معمولات میں شامل کیا جائے،یہ بات طبی ماہرین نے تحقیق کے بعد بتائی۔

     طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ دو گلاس اورنج جوس کا استعمال دل کے امراض سے بچاتا ہے۔ اس کا استعمال جلد کی خوبصورتی، آنکھوں کی نشوونما اور جسم کا مدافعتی نظام مضبوط بناتا ہے تاہم جدید تحقیق کے مطابق اس کے باقاعدہ استعمال سے دماغی صلاحیتوں میں بھی حیرت انگیز اضافہ ہوتا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ نارنجی میں فلیووینوئڈز نامی کیمیائی مادہ بڑی مقدار میں پایا جاتا ہے جو دماغ میں سیکھنے اور معلومات ذخیرہ کرنے والے ایک اہم حصے ہپوکیمپس تک دماغی سگنل کی رسائی بہتر بناتا ہے۔

    اورنج جوس میں قدرتی طور پر ہیسپریڈن نامی کیمیکل شامل ہوتا ہے جو جسم میں داخل ہوکر دل کے امراض سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

    طبی ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے نہ صرف دل کر امراض سے نجات ملتی ہے بلکہ یہ بلڈ پریشر اور کولیسڑول کو بھی کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے مفید ہے، تحقیق

    گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے مفید ہے، تحقیق

    کراچی: ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر کااستعمال آنکھوں کیلئے انتہائی مفید ہے۔

    امریکہ میں ہونے والی حالیہ تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ نہار منہ گاجر کا استعمال آنکھوں کیلئے فائدہ مند ہے کیونکہ گاجرمیں پروٹین معدنیات اور وٹامن وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ گاجر میں کیروٹین نامی مادہ وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم میں جا کر جگر کے ذریعے وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے۔ جو آنکھوں کیلئے بے حد مفیدہے۔

    گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت کے ساتھ کینسرسے بچاؤ میں مفید ہے۔

    طبی ماہرین کی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں، جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    گاجر میں بیٹا کیروٹین بکثرت موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتا ہے، کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے۔ معدے کے السر میں بھی یہ بے حد مفید ہے۔

    اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے ، ای اور سی چہرے کی شگفتگی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔

    گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے ، ای سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔

    ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • تپ دق کے خلاف نئی ادویات جلد دستیاب ہوں گی

    تپ دق کے خلاف نئی ادویات جلد دستیاب ہوں گی

    طبی ماہرین نے کہا ہے کہ آئندہ برس کے اوائل میں مہلک متعدی بیماری تپ دق کے خلاف ایسی نئی ادویات دستیاب ہوں گی جو اس کے شکار بچوں کی جان بچانے میں بہت مدد گار ثابت ہو سکیں گی۔

    ماہرین کے مطابق ٹی بی کے خلاف اسٹرابیری اور رسبری کے ذائقے والی ادویات اس بیماری میں مبتلا بچوں کی زندگیوں کو لاحق خطرات کے ضمن میں نہایت اہم کردار ادا کریں گی۔

    عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کے اندازوں کے مطابق گزشتہ برس ٹی بی کی موذی بیماری ایک لاکھ چالیس ہزار بچوں چودہ لاکھ بالغ انسانوں کی ہلاکت کا سبب بن چُکی ہے۔

    اس عالمی ادارے نے یہ بھی بتایا ہے کہ گزشتہ سال ٹی بی کی متعدی بیماری نے مزید ایک ملین بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

  • روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    روزہ دار مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں، طبی ماہرین

    ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ روزے دار موسم کو مدِ نظر رکھتے ہوئے رمضان میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔

    ماہِ صیام یوں تو برکتوں کا مہینہ ہے لیکن اس ماہ میں اگر کھانے پینے میں احتیاط نہ برتی جائے تو نہ صرف بیماریاں جنم لیتی ہیں بلکہ روزے رکھنا بھی محال ہو جاتا۔

    شہری علاقوں میں پکوڑے، سموسے، کچوریاں، جلیبیاں اور دیگر ایسی تلی ہوئی چیزوں کے علاوہ مرغن غذائیں افطار کے وقت ہر دسترخوان پر نظر آتی ہیں تاہم ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ایسی اشیا کا استعمال صحت کے لیے مضر ہوسکتا ہے۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے سحر و افطار میں مرغن غذاؤں سے پرہیز کیا جائے، ڈاکٹرز نے روزہ داروں کو پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

    جن چیزوں سے پرہیز کرنا چاہیے، وہ پکوڑے، سموسے، کچوریاں اور تلی ہوئی اشیاء ، مرغن غذائیں جیسے بریانی، کڑاہی گوشت وغیرہ، کمرشل مشروبا ت استعمال نہ کریں یہ زیادہ پیاس لگاتے ہیں، بیکری کی بنی تمام چیزوں سے احتیاط کریں، بازاری کھانے بالکل نہ کھائیں ، زیادہ مصالحے استعمال نہ کریں،  گھی اور آئل کا استعمال کم سے کم کریں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں ریشے دار غذائیں مثلاً چھلکے والی دالیں ، سبزیاں ، چنے استعمال کریں ، جو دیرپا توانائی فراہم کرتیں ہیں ، افطار میں سادہ پانی پیئں ، میٹھی اشیاء بالخصوص سافٹ ڈرنکس سے پرہیز کریں اور جتنا ہوسکے تلی ہوئی اشیاء سے گریز کریں، رمضان میں ہلکی ورزش سستی اور کاہلی کو دوربھگاتی ہے۔

  • طبی ماہرین نے جلد کے کینسرکا علاج ڈھونڈ نکالا

    طبی ماہرین نے جلد کے کینسرکا علاج ڈھونڈ نکالا

    طبی ماہرین نے جلد کے کینسر کا علاج ڈھونڈ لیا ہے۔

    ماہرین اس طریقہ علاج کو وائروتھراپی کہتے ہیں، جس میں ایک بیماری سے دوسرے بڑے مرض کا علاج کیا جاتا ہے، جلد کے سرطان میں مبتلا مریضوں کو خارش کے وائرس کے زریعےعلاج کیا گیا تو یہ تجربات بے حد کامیاب رہے۔

    ماہرین کے مطابق کامیاب تجربات کے بعد آئندہ سال یہ دواعام دستیاب ہوگی، جسےٹی ویک کا نام دیا گیا ہے، اس سے جلد کے کینسر کو بدن کے اندر پھیلنے سے قبل ہی ختم کرنا ممکن ہوگا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اس علاج کے ذریعے پانچ سال بعد بھی کینسر پیدا نہیں ہوتا تو اسے باقاعدہ ایک اکسیر علاج کا درجہ حاصل ہوجائے گا۔

  • گاجر بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر سے بچاؤ میں بھی مفید

    گاجر بینائی تیز کرنے کے ساتھ کینسر سے بچاؤ میں بھی مفید

    گاجر کا استعمال بینائی تیز کرنے کی صلاحیت کے ساتھ کینسرسے بچاؤ میں مفید ہے۔

    طبی ماہرین کی ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے گاجر کا روزانہ استعمال بڑی آنت کے کینسر، پھیپھڑوں کے کینسر اور چھاتی کے کینسر جیسی خطرناک بیماریوں کے اثرات کو کم کرتا ہے۔

    تحقیق سے ثابت ہوا ہے کے فیلکیرینول اور فیلکیری یہ دو ایسے مرکبات ہیں، جو کینسر سے لڑنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    گاجر میں بیٹا کیروٹین بکثرت موجود ہوتا ہے، جو آنتوں کے امراض اور انفیکشن سے بچاتا ہے، کینسر جیسے موذی مرض میں گاجر کا استعمال اکسیر ہے۔ معدے کے السر میں بھی یہ بے حد مفید ہے۔

    اس میں پائے جانے والے وٹامنز اے ، ای اور سی چہرے کی شگفتگی کو برقرار رکھتے ہیں اور جلد کو بے رونق ہونے سے بچاتے ہیں۔

    گاجر کے جوس کا باقاعدہ استعمال ناخن ،بال ، دانت اور ہڈیوں کے لئے انتہائی مفید ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گاجر میں وٹامن اے ، ای  سمیت کئی ایسے قدرتی اجزا پائے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے انتہائی اہم ہیں ۔

    ماہرین کے مطابق روزانہ گاجر کا جوس پینے سے نہ صرف جگر کا نظام فعال ہوتا ہے بلکہ یہ کینسر کی رسولیوں کی افزائش روکنے میں بھی ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

  • چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے جینز دریافت

    چہرے کی جھریاں ختم کرنے کیلئے جینز دریافت

    امریکہ: طبی ماہرین کی حیرت انگیز دریافت جس کے زریعے چہرے کی جھریوں کو قابو میں رکھ کر اپنی بڑھتی ہوئی عمر کو شکست دی جا سکے گی۔

    امریکہ میں ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق کے دوران ماہرین نے انسانی جسم میں ان جینز کو دریافت کیا ہے، جو اعضاء پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کوظاہر کرتے ہیں۔

    طبی ماہرین نے اس دریافت کو عمر پر قابو پانے والی ادویات کی تیاری کے لئے اہم قرار دیا ہے، جس سے جسم کو لاحق ہونے والے امراض یا عمر کی رفتارکو سست کیا جا سکے گا۔

  • کلائی میں باندھی گھڑی خون میں شوگر کی مقدار بتائے گی

    کلائی میں باندھی گھڑی خون میں شوگر کی مقدار بتائے گی

    کراچی :  (ویب ڈیسک) ذیا بیطس کے مرض میں مبتلاافراد کےلئے خوش خبری،کلائی میں باندھی گئی گھڑی خون میں شوگر کی درست مقدار بتائے گی۔

    سائنس دانوں نے ذیابیطس میں مبتلا شخص کے خون میں شوگر کی مقدار جانچنے کےلئے گھڑی نما آلہ تیار کرلیا ہے جسے کلائی پر باندھ کر خون میں شوگر کی مقدار کا پتا چلایا جاسکتا ہے، اس مخصوص گھڑی کانام ’’گلوکو واچ‘‘ رکھا گیا ہے، گھڑی کے نیچے ایک خصوصی پٹی لگی ہوئی ہے جو پسینے کے ذریعے شوگر کی سطح چیک کر سکتی ہےاور اس پٹی کو با آسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے، اس گھڑی میں ایک اسکرین نصب ہے جو بٹن دبانے پر چند ہی لمحوں میں شوگر کی سطح بتا دیتی ہے، دوسرا بٹن آواز کے ذریعے گلوکوز کی سطح بتاتا ہے۔