Tag: طبی معائنہ

  • بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے طبی معائنے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست عمران خان اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے وکیل راجہ ظہور الحسن نے دائر کی۔

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان  کی عمر 72 سال ہے، اس لیے معمول کا طبی معائنہ ضروری ہے، جیل میں رہائش کے دوران ان کا وزن کم ہو چکا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی مکمل میڈیکل ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔

  • کویت : شادی کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلیے اہم ہدایات

    کویت : شادی کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلیے اہم ہدایات

    کویت سٹی : کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ شادی کے خواہشمند تمام افراد اپنا طبی معائنہ لازمی کرائیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق غیرملکی جوڑوں کے لیے بھی یہ ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، اس اقدام کا مقصد معاشرتی حوالے سے صحت کو برقرار رکھتے ہوئے موروثی امراض کا خاتمہ کرنا ہے۔

    کویتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا نفاذ صحت سے متعلق قوانین کو جدید خطوط پر استوار کرنے، صحت مند ازدواجی زندگی کو یقینی بنانے اور بین الاقوامی طبی معیارات کے مطابق طریقہ کار کو ہم آہنگ کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ طبی معائنہ کویت میں ہونے والے تمام دستاویزی نکاح ناموں کے لیے لازم ہوگا، چاہے دونوں فریق کویتی ہوں، ان میں سے کوئی ایک کویتی ہو، یا دونوں غیر ملکی ہوں۔

    مزید برآں، شادی سے قبل طبی معائنہ کے عمل کو مزید سہل بنانے کے لیے ڈیجیٹل ایپلی کیشنز کا استعمال بھی متعارف کرایا جائے گا، اس سے قبل یہ معائنہ صرف کویتی شہریوں کے لیے لازمی تھا۔

    وزارت صحت نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان نئے ضوابط پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ یہ قوانین یکم اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوں گے اور انہیں سرکاری گزٹ میں شائع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت متعدد عرب ممالک میں اپنے شہریوں کے لیے شادی سے قبل طبی معائنے کا قانون کافی عرصے سے نافذ ہے جس کا مقصد موروثی بیماریوں کی روک تھام ہے۔

    حکومتی سطح پر جب تک فریقین کی میڈیکل رپورٹ نکاح رجسٹرار کو پیش نہ کی جائے انہیں نکاح پڑھانے اور رجسٹر کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔

  • بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا

    بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا

    راولپنڈی : بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا تاہم ان سے ڈاکٹرز کےعلاوہ کسی کوملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں آج طبی معائنہ کیا جائے گا، جس کے لئے پمز اسپتال کے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم اڈیالہ جیل کچھ دیر بعد پہنچے گی۔

    اڈیالہ جیل میں طبی معائنے سے متعلق بانی پی ٹی آئی کو مطلع کر دیا گیایے، ڈاکٹرز کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ اور مختلف ٹیسٹ بھی کرے گی۔

    ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی فہرست بھی حتمی طور پر مکمل کر لی گئی ہے ، عمران خان سے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی۔

    اس سلسلے میں جیل انتظامیہ نے سیکیورٹی کے سخت انتظامات میں تیاریاں مکمل کر لی ہے۔

    گزشتہ رات وزیر داخلہ محسن نقوی نے چئیرمن پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فون کر کے عمران خان  کے طبی معائنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے آج کا احتجاج ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    بشریٰ بی بی کے طبی معائنے پر پی ٹی آئی کا ردعمل آگیا

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کے بعد سامنے آنے والے حقائق کو تحریک انصاف نے تشویشناک قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طبی معائنے میں ابتدائی طور پر سامنے آنے والے حقائق تشویشناک ہیں، خوراک کی نالی اور معدے میں تیزاب کی زائد مقدار سے پیدا زخم واضح ہیں۔

    ترجمان نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو تیزاب یا زہریلا مواد ملا کھانا دیے جانے سے زخم ہوئے، زہریلا مواد ملا کھانا کھانے سے بشریٰ بی بی کے منہ پر اثرات تاحال باقی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی صحت اور جان سنگین خطرات کا شکار ہیں۔

    بشریٰ بی بی کو مزید قید میں رکھنا جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ بشریٰ بی بی کو زہریلا مواد دیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کرائی جائیں۔

  • چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، امراض قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کے طبی معائنہ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

    اسپتال زرائع نے بتایا ہے کہ پرویز الہی کیلئے پانچ رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، امراض قلب، میڈیسن، معدہ، سینہ، جنرل سرجری کے ڈاکٹرز بورڈ میں شامل ہیں۔

    ڈاکٹر ممتاز نیازی، ڈاکٹر تاشفین، ڈاکٹر اسرار ، ڈاکٹر اختر بندیشہ، ڈاکٹر علی عارف میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

    میڈیکل بورڈ نے پرویز الہی کے کارڈیک ٹیسٹ کرانے کی تجویز دی ہے ، پرویز الہی کا ایکو کارڈیوگرام، دل کے بلڈ ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

    میڈیکل بورڈ ٹیسٹ رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہی کا علاج کرے گا، پرویز الہی کا دو ماہ قبل آر آئی سی میں تھیلم سکین ہو چکا ہے، ان کی تھیلیم سکین رپورٹ نارمل تھی۔

    پمز منتقلی پر پرویز الہی کی ای سی جی،شوگر، بلڈ ٹیسٹ ہوئے تھے، رپورٹس کی بنیاد پر پرویز الہی کے اسپتال داخلے کا فیصلہ ہوا تھا،چوہدری پرویز الہی کو سینے میں درد کی شکایت ہے۔

    پرویز الہی طویل عرصہ سے شوگر، عارضہ قلب میں مبتلا ہیں جبکہ اڈیالہ جیل میں گرنے سے چوہدری پرویز الہی کی تین پسلیاں فریکچر ہیں، ان کو پہلے سے جاری ادویات دی جا رہی ہیں، وہ پمز کارڈیک سنٹر کے پرائیویٹ روم میں زیرعلاج ہیں۔

  • رمضان المبارک سے پہلے طبی معائنہ کیوں ضروری ہے؟

    رمضان المبارک سے پہلے طبی معائنہ کیوں ضروری ہے؟

    ماہ صیام اُمّت مسلمہ کے لیے توانائی راحت اور زندگی کا پیغام لے کر آتا ہے، اس ماہ مقدس میں سنگین امراض میں مبتلا افراد کیلئے روزے رکھنا کسی امتحان سے کم نہیں۔

    ان امراض میں بلند فشارِ خون، ذیابطیس، امراضِ تنفّس، تپِ دق یا ٹی بی، معدے اور آنتوں کا السر یا تیزابیت، گردے اور پتّے کی پتھری، ہرنیا، مِرگی، جگر کا ورم یا ہیپاٹائیٹس اور مختلف نفسیاتی امراض سرفہرست ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ معالج کے مشورے کے بعد اِن تمام امراض کے ساتھ روزہ رکھنا ممکن ہے لیکن سحر و افطار میں دوا کا استعمال لازم ہوتا ہے اور ادویات کے اوقات مقرّر کیے جاسکتے ہیں۔

    طبی مسائل

    مندرجہ ذیل سطور میں ہم کچھ ایسے اہم مسائل، کیفیات اور امراض بیان کریں گے، جن پر ماہِ رمضان میں خصوصی توجّہ دینے کی ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان سے قبل اپنے فزیشن کے پاس جا کر رمضان پری اسسمنٹ لازمی کروائیں۔

    سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین صحت نے کہا کہ بلاشبہ روزے کے بہت سے فوائد ہیں جو رکھ سکتے ہیں وہ ضرور رکھیں، روزے ہرگز نہ چھوڑیں کیوں کہ اس سے ایچ بی اے ون سی اور صحت سے جڑے باقی معاملات درست رہتے ہیں۔

    مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا میں 15 کروڑ مسلمان شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں، جن میں 5 کروڑ کے لگ بھگ ماہ رمضان کے روزے رکھتے ہیں، روزے میں شوگر کی کمی یا زیادتی کو قابو رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے اس لیے رمضان سے قبل ہی شوگر کے مریضوں اور ان کے قریبی افراد کو آگہی کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شوگر میں ٹائپ ون اور ٹائپ ٹو، دو اقسام ہوتی ہیں، ٹائپ ون کے مریضوں کو ہم رمضان میں روزہ رکھنے سے منع کر دیتے ہیں، جب کہ ان کی نسبت ٹائپ ٹو مریضوں کو روزہ رکھنے کی اجازت دیتے ہیں، ٹائپ ون مریضوں میں حاملہ یا وہ بچے شامل ہیں جن کو شوگر ہو جاتی ہے۔

  • عمران خان کی شوکت خانم اسپتال آمد

    عمران خان کی شوکت خانم اسپتال آمد

    لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان طبی معائنے کے لئے شوکت خانم اسپتال پہنچے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق عمران خان معمول کے چیک اپ کے لئے شوکت خانم گئے، زمان پارک سے شوکت خانم روانگی سے قبل ایلیٹ فورس کی بھاری نفری اور جیمر گاڑی ان کی رہائشگاہ پہنچائی گئی تھی۔

    ادھر سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے آپریشن جاری ہے۔

    یہ آپریشن ضلعی انتظامیہ کی جانب سے رکاوٹیں ہٹانے کے لئے زمان پارک کے قریب آپریشن شروع کیا گیا ہے، آپریشن کے آغاز پر رہائشگاہ کے قریب رکھنے کنٹینرز کو ہٹایا جارہا ہے۔

    اس سے قبل نگراں حکومت اور عمران خان کے درمیان زمان پارک کی تلاشی پر ڈیڈ لاک پیدا ہوا تھا۔

    عمران خان نے بتایا کہ آپریشن کرنے والے پولیس افسران سمیت ڈپٹی کمشنر سے ملاقات ہوئی، چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ سرکاری حکام کو گھر کی تلاشی لینے کی اجازت نہیں دی انہیں باور کرایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے بتائے ہوئے طریقے سے تلاشی لینے چاہیں تو لے لیں۔

    عمران خان سے مذاکرات کرنے والی ٹیم نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ملاقات کرکے رپورٹ پیش کی تھی۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وعدے کے مطابق زمان پارک سے تجاوزات ختم کرے ، تجاوزات کے ہٹتے ہی پولیس کی ناکہ بندی بھی ختم کردی جائے گی۔

  • عمران خان کا طبی معائنہ نیب دفتر میں کئے جانے کا امکان

    عمران خان کا طبی معائنہ نیب دفتر میں کئے جانے کا امکان

    اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا معائنہ نیب دفتر میں کئے جانے کا امکان ہے، نیب کے طلب کرنے پر میڈیکل بورڈ معائنہ کرنے کیلئے جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پولی کلینک ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیب نے عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تاحال رابطہ نہیں کیا، نیب کے طلب کرنے پر میڈیکل بورڈعمران خان کےمعائنےکیلئے جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کا معائنہ نیب دفتر میں کئے جانے کا واضح امکان ہے، سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر عمران خان کی اسپتال منتقلی کا امکان کم ہے۔

    پولی کلینک نے کہا کہ عمران خان کے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز الرٹ ہیں، نیب کے طلب کرنے پر میڈیکل بورڈ معائنہ کرنے کیلئے جائے گا۔

    یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    عمران خان کو رینجرز نے القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کے بعد نیب کے حوالے کیا، جس کے بعد عمران خان کو نیب راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بعد ازاں نیب راولپنڈی نے پول کلینک اسپتال سے رابطہ کیا اور اسپتال انتظامیہ سے عمران خان کے طبی معائنے کی درخواست کی ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پولی کلینک انتظامیہ نے نیب کو تحریری درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق عمران کان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔

  • میڈیکل بورڈ کی جانب سے  شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ

    میڈیکل بورڈ کی جانب سے شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ

    اسلام آباد : میڈیکل بورڈ کی تجویز پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع نے بتایا کہ شہباز گل کا بلڈ پریشر لیول معمول کے مطابق ہے، میڈیکل بورڈ کی تجویز پر شہباز گل کا ایچ آر سی ٹی اسکین کر لیا گیا ہے۔

    پمز ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کاسی ٹی سکین ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیا گیا، میڈیکل بورڈ کو شہباز گل کی ٹیسٹ رپورٹس آج ملیں گی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رپورٹس پر شہباز گل کو اسپتال سے لے جانے کا فیصلہ ہو گا۔

    گذشتہ روز طبیعت خرابی کے باعث شہباز گل کو پمز اسپتال اسپتال منتقل کیا گیا تھا ، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے۔

    ذرائع نے کہا تھا کہ ان کی مجموعی طور پر صحت تسلی بخش ہے، اور انھیں بدستور لو فلو آکسیجن دی جا رہی ہے، شہباز گل کے کچھ ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں، جن میں کرونا رپورٹ بھی شامل ہے۔

    گزشتہ رات ڈاکٹرز کی تجویز پر شہباز گل کی ای سی جی ٹیسٹ کیا گیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی ای سی جی مکمل طور پر نارمل نہیں ہے، شہباز گل کو طویل عرصہ سے سانس کا عارضہ لاحق ہے۔

  • نواز شریف ، آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی

    نواز شریف ، آصف زرداری کے بعد سابق وزیراعظم کی اسپتال منتقلی

    اسلام آباد : پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کا طبی معائنہ کرکے ہرنیا اور  پتے کا آپریشن کرانے کی ہدایت کردی ہے، شاہد خاقان عباسی نجی اسپتال سے آپریشن کرانے کے خواہشمند ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو  پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ، سابق وزیراعظم کو اڈیالہ جیل حکام سخت سیکیورٹی میں پمز  لائے ، جہاں خصوصی میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کا طبی معائنہ کیا۔

    ،اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان عباسی کوگردوں میں تکلیف اور ہرنیا کے درد کی بنیادپرپمزلایاگیا، ان کو،پتے،گردوں میں پتھری،ہرنیاکی شکایت ہے ، میڈیکل بورڈکی ہدایت پرشاہدخاقان کا الٹراساؤنڈ کیا گیا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ میڈیکل بورڈنےشاہدخاقان کوخون اور یورین کےٹیسٹ تجویزکردیئے ہیں اور ہرنیا، پتے کا آپریشن کرانے کی ہدایت کردی ہے، شاہد خاقان عباسی کا شوگر لیول نارمل اور بلڈپریشر معمول سے زیادہ ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق شاہدخاقان عباسی کاشعبہ امراض قلب میں معائنہ کیاگیا، میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر شاہد خاقان عباسی کی ای سی جی کی گئی، ان کی ای سی جی رپورٹ معمول کے مطابق ہے۔

    مزید پڑھیں : شاہد خاقان عباسی کی مرضی سےعلاج کے لئے درخواست دائر

    پمزذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدخاقان عباسی طبی معائنےکےبعداسپتال سے روانہ کردیا گیا ، شاہدخاقان عباسی نجی اسپتال سےآپریشن کرانے کے خواہش مند  ہیں۔

    یاد رہےایل این جی کیس میں  سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نےاپنی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی اور عدالت سے علاج کرانے کی اجازت مانگی تھی ، درخواست میں کہا تھا سرجری کرانی  ہے، اپنے خرچے پر شفا اسپتال سے علاج کرانا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے جولائی میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا، وہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں ، سابق وزیر اعظم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایل این جی کی درآمد اور تقسیم کا 220 ارب روپے کا ٹھیکہ دیا جس میں وہ خود حصہ دار ہیں۔