Tag: طبی معائنہ

  • لاہور: شہبازشریف کا طبی معائنہ فوری طور پر کرایا جائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

    لاہور: شہبازشریف کا طبی معائنہ فوری طور پر کرایا جائے، میڈیکل بورڈ کی سفارش

    لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ ان کے مزید طبی معائنے فوری طور پر کرائے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف جو ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کے سلسلے میں نیب لاہور کی تحویل میں ہیں کے فوری طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ نے رپورٹ جاری ہے۔

    رپورٹ میں میڈیکل بورڈ کی جانب سے قومی احتساب بیورو کو شہباز شریف کا مزید طبی معائنہ کرانے کی تجاویز دی گئی ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مریض کا مزید طبی معائنہ کرانے کیلئے5تجاویز پر فوری عمل کیا جائے، مزید طبی معائنے کی روشنی میں ان کے علاج کے لیے حکمت عملی مرتب کرنا ہوگی۔

    میڈیکل بورڈ نے تجویز دی ہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر کی تشخیص کیلئے اوکٹریٹائیڈ اسکین کرایا جائے، آنت میں مرض کے دوبارہ تشخیص کیلئے اینڈو سکوپی کرائی جائے۔

    اس کے علاوہ سرطان کی علامت بننے والے کرومو گرینن اے اور بی کا تجزیہ دہرایا جائے اور مزید تشخیص کیلئے خون، پیشاب ودیگر ضروری ٹیسٹ کرائے جائیں، شہباز شریف کو کھلی اور ہوا دار جگہ پر رکھا جائے، رپورٹ میں گردن اور ریڑھ کی ہڈی کے مہروں کے جائزے کے لیے ایم آر آئی تجویز کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ماضی میں سرطان کے مرض کو شکست دے چکے ہیں لیکن 22 نومبر کو نیب کی حراست میں شہباز شریف کے طبی معائنے کیے گئے، ٹیسٹ رپورٹ میں کینسر کی علامات دوبارہ ظاہر ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

  • اسلام آباد: شہبازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل

    اسلام آباد: شہبازشریف کا نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل

    اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا اسلام آباد کے نجی اسپتال میں طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آج صبح طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے نجی اسپتال لایا گیا جہاں ان کے 3 سی ٹی اسکین کیے گئے۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کی تجویز پر نجی لیبارٹری میں شہبازشریف کے 3 سی ٹی اسکین کیے گئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے روانہ کردیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ سی ٹی اسکین کی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے میڈیکل بورڈ کا اجلاس کل ہوگا جس کے بعد انہیں لاہور روانہ کیا جائے گا۔

    شہبازشریف کی میڈیکل رپورٹ، بلڈکینسر کی علامات ظاہر ہونے کا انکشاف‘ ذرائع


    یاد رہے کہ 2 روز قبل قومی اسمبلی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد شہبازشریف کو لاہور منتقل نہیں کیا گیا تھا، طبی معائنے کی وجہ سے انہیں سب جیل قرار دیے گئے منسٹرز انکلیو میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    شہبازشریف کا گزشتہ ہفتے 22 نومبر کو احتساب عدالت میں کہنا تھا کہ کینسر سے صحت یاب ہونے کے باوجود انہیں طبی علاج فراہم نہیں کیا جا رہا۔

    کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا


    واضح رہے نیب لاہور نے گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو شہباز شریف کو صاف پانی کیس میں طلب کیا تھا تاہم ان کی پیشی پرانہیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔

  • نواز شریف کا دوسرا طبی معائنہ مکمل، رپورٹ تسلی بخش قرار

    نواز شریف کا دوسرا طبی معائنہ مکمل، رپورٹ تسلی بخش قرار

    راولپنڈی: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اڈیالہ جیل میں دوسرا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ ماہرین نے ان کی تمام رپورٹس کو تسلی بخش قرار دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کا دوسرا طبی معائنہ مکمل کرلیا گیا۔ نواز شریف کی اسپتال منتقلی کا فیصلہ تاحال نہ ہوسکا۔

    نواز شریف کا معائنہ پمز اسپتال کے ڈاکٹر نعیم نے کیا۔ معائنہ ٹیم ڈاکٹر، پیرا میڈیکس، ایکو فزیالوجسٹ پر مشتمل تھی۔

    نواز شریف کی ایکو کارڈیو گرافی، الٹرا ساؤنڈ، ایکو ٹیسٹ کیا جبکہ ان کا بلڈ پریشر، شوگر لیول بھی چیک کیا گیا۔

    طبی ماہرین نے نواز شریف کی ای سی جی اور ایکو رپورٹ تسلی بخش قرار دی۔

    پمز اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ کا مشاورتی اجلاس پمز اسپتال میں جاری ہے۔ اجلاس میں نواز شریف کی ایکو، ای سی جی اور الٹرا ساؤنڈ رپورٹس کا جائزہ لیا۔

    ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نواز شریف کی صحت سے متعلق لائحہ عمل تجویز کرے گا۔

    معائنے کے دوران ماہر امراض قلب نے نواز شریف کو دل کی ادویات جاری رکھنے اور انہیں پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 11 روزہ دورہ لندن کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، شہبازشریف لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    تفصیلات کے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 کے ذریعے لندن سے آج صبح علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔

    شہبازشریف ایئرپورٹ سخت سیکورٹی میں ایئرپورٹ سے اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے، وزیراعلیٰ پنجاب لندن طبی معائنے کے لیے گئے تھے۔

    خیال رہے کہ لندن سے پاکستان روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ میں امریکہ میں آپریشن کے بعد 2004 میں امریکہ سے لندن شفٹ ہوا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ لندن میں ڈاکٹر کے پاس میرے موذی مرض کی ہسٹری ہے، عمران خان کو کچھ تو خیال ہونا چاہیے، کچھ تو احساس ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو سیاسی قیادت، اشرافیہ، ریاستی اداروں اور عدلیہ سے توقعات ہیں۔

    یاد رہے کہ 21 مارچ کو کامونکی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 10 سال میں ساڑھے 6 ہزار ارب روپے خرچ کرکے بھی علاج بیرون ملک کراتے ہیں، پنجاب کے غریب عوام اپنے علاج کے لیے کہاں جائیں؟

    پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 2018 میں شریفوں سے پنجاب کو آزاد کرانا ہے اور جو پیسہ باہر جاتا ہے وہ عوام کی فلاح وبہبود پر لگانا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • طیبہ پر تشدد کی تصدیق، طبی رپورٹ تیار

    طیبہ پر تشدد کی تصدیق، طبی رپورٹ تیار

    اسلام آباد: تشدد کی شکار بچی طیبہ کی میڈیکل رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق بچی پر تشدد کیا گیا ہے اور اس کے بازو، ٹانگوں، کمر اور آنکھوں کے گرد مار پیٹ اور جھلسنے کے نشانات ہیں۔

    اس حوالے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے جہانگیر خان نے بتایا کہ طیبہ تشدد کیس میں جو دوسرا میڈیکل بورڈ بنا ہے اس نے اپنی رپورٹ تیار کرلی ہے، یہ رپورٹ پمز اسپتال کے 4 رکنی میڈیکل بورڈ نے تیار کی ہے جس میں گزشتہ ایم ایل سی کی رپورٹ کو بھی ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے اور اس رپورٹ کی توثیق بھی کردی گئی ہے۔


    طیبہ تشدد کیس، سماعت کل سپریم کورٹ میں ہو گی


    نئی رپورٹ میں بچی کے جسم پر زخموں کی تصدیق کردی گئی ہے، بازو، ٹانگوں، کمر اور آنکھوں کے گرد نشانات پائے گئے ہیں جو کہ جھلسنے سمیت مختلف نوعیت کے ہیں۔


    کمسن ملازمہ طیبہ کوچارروزبعد بازیاب کرالیا گیا


    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماہر نفسیات نے بچی کا معائنہ کے بعد کہا ہے کہ بچی کا ذہنی توازن بالکل درست ہے تاہم وہ دباؤ کا شکار ہے لیکن اس کی ذہنی حالت میں بتدریج بہتری آرہی ہے اور شاک کی کیفیت ختم ہورہی ہے۔


    طیبہ تشدد کیس: کمسن ملازمہ کا میڈیکل چیک اپ مکمل


    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمر پر موجود نشان سے نہیں لگتا کہ یہ چوٹ گرنے سے لگی ہے، چوٹوں کے نشانات جسم کے مختلف حصوں پر موجود ہیں جن میں کمر اور داہنے ہاتھ کی کلائی بھی شامل ہیں۔