Tag: طبی معائنے

  • آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

    اسلام آباد سابق صدرآصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، آصف زرداری کا بلڈپریشر نارمل، شوگرلیول معمول سے کم ہے، جبکہ الیکٹرک مساج چیئر پمز اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے طبی معائنے کیلئے چار رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ، میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کے طبی معائنہ کے بعد انھیں زیرعلاج رکھنے کافیصلہ کیا ہے۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ میں شعبہ نیورو سرجری، قلب، میڈیسن کے ماہرین کو شامل کیا گیا ہے، پروفیسر شجی صدیقی چار رکنی میڈیکل بورڈ کے سربراہ ہیں جبکہ ڈاکٹر نعیم ملک، ڈاکٹر عامر شاہ، ڈاکٹر ذوالفقار غوری میڈیکل بورڈ میں شامل ہیں۔

    میڈیکل بورڈ نے سابق صدر کا بلڈپریشر، شوگر ٹیسٹ کر لیا گیا، ان کا بلڈ پریشر نارمل، شوگر لیول معمول سے کم ہے، آصف زرداری کے ایکسرے، ای سی جی، ایکو ٹیسٹ بھی کئے گئے جبکہ خون اور یورین ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

    آصف زرداری کو گردن، مہروں میں شدید تکلیف ،کمزوری، دھڑکن بے ترتیب ہونے کی شکایت ہے، میڈیکل بورڈ آصف زرداری کا ایم آر آئی ٹیسٹ کرنے پر غور کررہا ہے تاہم ایم آر آئی ٹیسٹ کا حتمی فیصلہ کل بورڈ اجلاس میں ہو گا۔

    مزید پڑھیں : آصف زرداری اور فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع

    آصف زرداری کی الیکٹرک مساج چیئر پمز اسپتال پہنچا دی گئی الیکٹرک مساج چیئر آصف زرداری کے ملازمین اسپتال لیکر آئے جبکہ آصفہ بھٹو زرداری بھی پمز اسپتال پہنچ گئیں ہیں، جہاں وہ والد سے ملاقات کریں گی۔

    یاد رہے آج صبح جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا ، جہاں عدالت نے دونوں کے  جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی تھی۔

    خیال رہے آصف زرداری اور فریال تالپور پر جعلی اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کاالزام ہے جبکہ جعلی اکاؤنٹس کا مقدمہ احتساب عدالت میں زیر التوا ہے۔

  • نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوسری بار طبی معائنہ

    نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی میں دوسری بار طبی معائنہ

    لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف کا شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں دوسری بار طبی معائنہ کیا گیا ، ڈاکٹروں نے نوازشریف کوادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف دوسری بار میڈیکل چیک اپ کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس پہنچ گئے ، جہاں ڈاکٹر ز نے ڈھائی گھنٹے تک ان کا طبی معائنہ کیا، دل گردوں کے بعد نواز شریف کو دانتوں کی تکلیف بھی ہو گئی ہے اسی لئے خون کے نمونے دینے کے بعد نواز شریف نے ڈینٹل وارڈ میں دانتوں کا چیک اپ بھی کرایا۔

    اس موقع پر  ن لیگی کارکنوں کا شریف میڈیکل سٹی میں داخلہ بند کردیا گیا ، کسی لیگی کارکن کو داخلےکی اجازت نہیں۔

    خیال رہے لیگی کارکنوں نےنواز شریف کے علاج کے دوران جناح اسپتال کے شیشےتوڑےتھے اور لیگی کارکنوں کی ہلڑ بازی ڈاکٹروں اور مریضوں کے لیے مشکلات کاسبب بنی تھیں۔

    گذشتہ روز جاتی امرا میں ہی نوازشریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا تھا ، شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس کے ڈاکٹروں پر مشتمل پینل نے ٹیسٹ لیے، بلڈ ٹیسٹ، شوگر اور دل کی دھڑکن چیک کی گئی، ڈاکٹروں کی ٹیم نے نوازشریف کوادویات جاری رکھنے اور مکمل آرام کا مشورہ دیا تھا۔

    یاد رہے ضمانت کے بعد 28 مارچ کو سابق وزیراعظم نے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے ملاقات کی، ڈاکٹروں نے نوازشریف سے ان کی صحت سے متعلق سوالات کیے جبکہ ٹیسٹ بھی کیے گئے تھے ، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    مزید پڑھیں : نوازشریف کا شریف میڈیکل سٹی اسپتال میں طبی معائنہ

    ذرائع کا کہنا تھا مسلم لیگ ن کے قائد کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد لندن میں ان کے معالج ڈاکٹرلارنس سے رابطہ کیا جائے گا اور ان سے علاج کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے گی۔

    واضح رہے 26 مارچ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے نوازشریف کو 6 ہفتوں کے لیے طبی بنیادوں پرضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا تاہم وہ ان کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی عائد کردی تھی۔

  • وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم لندن میں طبی معائنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم لندن میں چیک اپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور دیگر نے ان کو ریسیو کیا ۔

    وزیر اعظم لندن سے سات گھنٹے چالیس منٹ کا سفر طے کر کے واپس وطن پہنچ گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اترے تو وزیر خزانہ اسحاق ڈار طارق فاطمی اور دیگر استقبال کیلیے کھڑے تھے سب سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا وزیر اعظم لندن میں چیک اپ کیلیے موجود تھے ۔

    ڈاکٹرز نے طبعیت کی بہتری کے بعد سفر کی اجازت اور فالواپ کیلئے تین مہینےبعد کی تاریخ بھی دے دی ، واپسی سے پہلے وزیراعظم نےامید ظاہرکی پاناما تحقیقات پر کمیشن بن جائے گا وزیراعظم کی وطن واپسی نے تمام افواہوں کا گلا گھونٹ دیا۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم نوازشریف کی لندن روانگی کے بعد وزیرداخلہ نے بریفنگ میں بتایاکہ وزیر اعظم کا دل کچھ ٹھیک نہیں، وزیراعظم چیک اپ کیلئے نہیں علاج کیلئے گئے ہیں۔