Tag: طرف داری

  • ٹرمپ نے ٹی وی رپورٹر کو جھڑک کر چینل پر طرف داری کا الزام لگادیا

    ٹرمپ نے ٹی وی رپورٹر کو جھڑک کر چینل پر طرف داری کا الزام لگادیا

    واشنگٹن : ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافی کو جھڑکتے ہوئے کہا کہ مسٹر پیٹر آپ چاہئیں تواس سے بہتر سوال پوچھ سکتے ہیں مگر آپ ایسا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ اب آپ جانب دار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بعض ٹی وی چینلوں کے درمیان محاذ آرائی کی خبریں تواتر کے ساتھ آتی رہتی ہیں،گذشتہ روز بھی ایسا ہی ایک واقعہ عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب وائٹ ہاﺅس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے این بی سی چینل کے نامہ نگار پیٹر الیکذنڈر کو ایک سوال پر جھڑک ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے صحافی اور چینل پر فاش جانب داری کا الزام عائد کیا۔

    وائٹ ہاﺅس میں پریس کانفرنس میں پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے تجار اور دیگر موضوعات پرسوالوں کے جواب دےئے بعد ازاں انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ پر کڑی تنقید کی۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ این بی سی چینل کا یہ نامہ نگار پرلے درجے کا طرف دار ہے، پہلے پہل میں اسے بہت پسند کرتا تھا مگر اب اس کی جانب داری کی وجہ سے اس سے نفرت کرتا ہوں۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ مسٹر پیٹر آپ چاہئیں تواس سے بہتر سوال پوچھ سکتے ہیں مگر آپ ایسا ہرگز نہیں کریں گے کیونکہ اب آپ جانب دار ہیں، اسی وجہ سے تو میں ذرائع ابلاغ پراعتبار نہیں کرتا۔

    اس کے بعد صدر ٹرمپ نے امریکی اخبار پر تنقید کی اور کہا کہ نیویارک ٹائمز سچائی کا دامن چھوڑ چکا ہے، اس اخبار نے 2016ءکے امریکی صدارتی انتخابات میں روس کی مبینہ مداخلت کے معاملے میں الجھ کر خود کو متنازع بنا دیا۔

  • جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل مخالف تحریک کی مذمت  جانبداری قرار

    جرمن پارلیمنٹ میں اسرائیل مخالف تحریک کی مذمت جانبداری قرار

    برلن : فلسطینی تنظیم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بائیکاٹ تحریک کی مذمت کے اقدام نے جرمنی کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کی نفی کردی۔

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کی پارلیمان میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک بی ڈی ایس کی مذمت کے فیصلےپر فلسطینی سیاسی اور عوامی حلقوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطین کی قومی سیاسی اور مزاحمتی تنظیم پاپولر فرنٹ برائے آزادی فلسطین کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیاکہ جرمنی کی پارلیمنٹ میں بی ڈی ایس کی مذمت میں قرارداد کی منظوری اسرائیلی ریاست کی اندھی طرف داری، شرمناک اقدام اور مظلوم فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کے مترادف ہے۔

    پاپولر فرنٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جرمن پارلیمان میں اسرائیلی ریاست کے بائیکاٹ کی تحریک کی مذمت کے اقدام نے جرمنی کے جمہوری ملک ہونے کے دعوے کی نفی کردی۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ جرمنی پارلیمنٹ میں عالمی بائیکاٹ تحریک کی مذمت اسرائیلی جرائم پر پردہ ڈالنے اور یورپی ملکوں میں انسانی حقوق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی مجرمانہ کوشش ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ جرمنی کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتے ہوئے جمہوریت، آزادی، انسانی حقوق اور فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق اور مطالبات کا احترام کرتے ہوئے بی ڈی ایس تحریک کی مخالفت کے بجائے اس کی حمایت کرنی چاہیے۔