Tag: طریقہ کار

  • ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی

    ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی

    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی، ویڈیو سے ٹیکس گزار سالانہ گوشوارے آسانی سے داخل کر سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کے طریقہ کار پر ویڈیو جاری کردی۔ سالانہ گوشوارے داخل کرنے کی ویڈیوز 6 حصوں پر مشتمل ہیں۔

    ایف بی آر کے مطابق ویڈیوزکا مقصد ہے ٹیکس گزاروں کو کوئی دقت نہ ہو، ویڈیو ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی اپلوڈ کردی گئی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں ٹیکس ریفنڈ کا طریقہ سہل انداز میں بتایا گیا ہے، ویڈیو سے ٹیکس گزار سالانہ گوشوارے آسانی سے داخل کرسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال ستمبر میں ایف بی آر نے ملک میں تنخواہ دار طبقے کی رہنمائی کے لیے ایک ایپ تیار کی جس کت تحت ایک عام تنخواہ دار آدمی بھی اپنے ٹیکس کی معلومات، ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات اسمارٹ فون پر وصول کرسکے گا۔

    چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذیعے تنخواہ دار طبقہ نہ صرف ٹیکس فائل کرسکے گا بلکہ اس سے متعلق دیگر معلومات بھی حاصل کرسکے گا، یہ ٹیکس نظام میں عملی طور پر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک قدم ہے۔

  • نئی حلقہ بندیاں کیسے کی جائے، الیکشن کمیشن نے طریقہ کار وضع کرلیا

    نئی حلقہ بندیاں کیسے کی جائے، الیکشن کمیشن نے طریقہ کار وضع کرلیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد کیلئے طریقہ کار تیارکرلیا ہے، ہرصوبے میں تین افراد پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق طریقہ وضع کرلیا ہے، ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئےہرصوبےمیں تین افسران پرمشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

    کمیٹیاں بننے کے بعد شماریات ڈویژن سے تفصیلات لی جائیں گی اور اضلاع کے نقشے حاصل کئے جائے گے جبکہ شہری علاقوں کے شماریات سرکلز کو نہیں توڑاجائے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کل آبادی کو دو سو ساٹھ نشستوں پرتقسیم کرکے کوٹہ نکالاجائےگا، کمیٹیاں قومی وصوبائی حلقہ بندیوں پرپروپوزل تیارکرکے الیکشن کمیشن میں پیش کریں گی، ڈرافٹ میں کوئی نقص ہوا تو کمیٹی پندرہ دن میں نقص دور کرکے ڈرافٹ جمع کرانے کی پابند ہوگی۔

    الیکشن کمیشن پروپوزل کے بعد حلقہ بندیوں کی فہرست شائع کرے گا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق ایک حلقہ تقریباسات لاکھ آبادی پر مشتمل ہوگا، قومی اسمبلی کی کوئی نشست ایک ضلع سےزائد پرمشتمل نہیں ہوگی اگرایسا ہوا تو اس کی معقول وجہ دینا ہوگی جبکہ فاٹاکیلئے الگ الگ حلقہ بندی کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں ۔

  • سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم

    سندھ ہائی کورٹ کاصوبےمیں تمام شراب خانےبندکرنےکاحکم

    کراچی : صوبہ سندھ میں سندھ ہائی کورٹ نےصوبے بھرکےشراب خانے بندکرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہےکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانے بندکردیےجائیں۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں شراب خانوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شراب خانے بندکرنے کا حکم دیتےہوئے کہاکہ جب تک طریقہ کارنہ بن جائےشراب خانےبندرہیں گے۔

    چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نےدوران سماعت سوال کیا کہ صوبے میں شراب فروخت کرنے کا کیانظام ہےجس پرایڈوکیٹ جنرل سندھ نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ شراب صرف اقلیتوں کو فروخت کی جاتی ہے۔

    عدالت نے کہاکہ چیک کرنے کا کیا نظام ہے اور کون ذمے دار ہے،جس پر ایڈوکیٹ جنرل کا کہناتھاکہ محکمہ ایکسائز ذمے دار ہے۔

    سندھ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ کیسے معلوم ہوتا ہےکہ ایک شخص نے کتنی شراب خریدی ہے؟ضلع جنوبی میں لاکھوں کےحساب سےشراب کی بوتل بکتی ہیں۔عدالت نےریماکس دیےکہ 7،7ہزار کریٹ صرف ضلع جنوبی میں بکتے ہیں۔

    واضح رہےکہ سندھ ہائی کورٹ نے حکم دیاکہ راشن کارڈ کی طرح سے طریقہ کاربنایاجائے،اور 30روزمیں طریقہ کاربناکررپورٹ عدالت میں پیش کریں۔

  • اسٹیٹ بینک نے ترقیاتی اورمالی اداروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک نے ترقیاتی اورمالی اداروں کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

    ۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں، ترقیاتی اور مالی اداروں اور پرائمری ڈیلروں کی ٹریژری کے لئے ”ضابطہ اخلاق“جاری کردیا ہے ۔

    ترجمان کے مطابق پاکستان کی بین البینک مارکیٹ کا حجم، اس کا تنوع اور پیچیدگی گذشتہ برسوں کے دوران بڑھ گئی ہے، چنانچہ بلند ترین اخلاقی رویہ اور یکساں طریقہ کار اپنانے کی ضرورت مارکیٹ کو رواں طریقے سے چلانے کے لئے لازمی ہو چکی ہے۔

    یہ ”ضابطہ اخلاق“اخلاقی برتاؤ اور رویے کے معیارات کو فروغ دینے کے لئے اہم کردارادا کرے گا، اس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ لین دین کے دوران مستحکم طریقے استعمال کئے جائیں، وہ فرنٹ اور بیک آفس کے آپریشنز کو صحت مندانہ اور کارگر بنانے میں معاون ہوں اور کسی تصفیے پر عمل درآمد کے نقطہ نظر سے خطرات کو کم سے کم کیا جائے۔

    توقع ہے کہ لین دین کے طریقوں میں موجود نقائص دور ہوں گے اور مارکیٹ کی لچک میں اضافہ ہو گا، ترجمان کے مطابق یہ ضابطہ اخلاق متعارف کرانے کا مقصد کاروباری برتاؤ کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینا، مارکیٹ میں اچھے طور طریقے اختیار کرنا اور منڈی کے شرکاء کے درمیان مساویانہ اور صحت مندانہ روابط کو یقینی بنانا ہے۔