Tag: طلاق

  • جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

    جو بائیڈن کی بیٹی کا شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ، وجہ سامنے آگئی

    امریکا کے سابق صدر جو بائیڈن کی بیٹی نے اپنے شوہر سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی کے لیے 44 سالہ ایشلی بائیڈن نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایشلی بائیڈن نے شادی کے 13 سال بعد پلاسٹک سرجن ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے رواں ہفتے کے آغاز میں فلاڈیلفیا کی فیملی کورٹ میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، دائر کی گئی درخواست میں انہوں نے اپنی شادی کی ناکامی کا ذکر کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر کی بیٹی نے عدالتی کارروائی سے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر ایک مرد اور خاتون کی ہاتھ پکڑے تصویر پوسٹ کی تھی جس میں ان کا اشارہ تھا کہ یہ ان کے خاوند اور گرل گرینڈ ہیں۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایشلی بائیڈن نے کچھ دیر بعد ہی اس اسٹوری کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ حذف کردیا تھا۔

    بائیڈن نے صدارت کے آخری روز کونسا اہم حکم جاری کیا

    امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کی بیٹی کی سوشل میڈیا اسٹوری اور طلاق کے لیے دائر درخواست کے حوالے سے ڈاکٹر ہوورڈ کرین سے مؤقف لینے کی کوشش کی گئی تاہم انہوں نے اس حوالے سے بات کرنے سے انکار کردیا۔

    واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن کی بیٹی ایشلی بائیڈن اور ڈاکٹر ہوورڈ کرین کی شادی 2012 میں ہوئی تھی۔

  • سابق بیوی اونتیکا ملک کو طلاق کیوں دی؟ برسوں بعد عمران خان کا انکشاف

    سابق بیوی اونتیکا ملک کو طلاق کیوں دی؟ برسوں بعد عمران خان کا انکشاف

    بالی ووڈ اداکار عمران خان نے اونتیکا ملک کے ساتھ اپنی طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی ہے اور اس کی وجہ بتائی ہے۔

    عامر خان کے بھانجے عمران خان نے اونتیکا سے 2011 میں شادی کی تھی لیکن 2019 میں دنوں الگ ہوگئے اور ان میں طلاق ہوگئی تھی، اب حالیہ انٹرویو میں عمران نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے شادی کی تو عمر بہت چھوٹی تھی ہم ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کرسکے۔

    عمران خان نے کہا کہ جب میں نے اونتیکا کے ساتھ رشتے کا آغاز کیا تھا تو عمر میں بہت چھوٹا تھا، اس وقت صرف 19 سال کا تھا اور تمام نیک نیتی کے ساتھ اسکے بعد شادی کی تھی۔

    تاہم جیسا کہ بعض اوقات اس قسم کے طویل مدتی تعلقات کے ساتھ ہوتا ہے خاص طور پر جب آپ بہت چھوٹی عمر میں یہ رشتہ شروع کرتے ہیں۔

    بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ نوعمری کے سالوں کے بعد آپ میں بہت ساری باہمی چیزیں تبدیل ہوتی ہیں کیوں کہ آپ اس وقت پختہ عمر کے نہیں تھے اور جیسے جیسے آپ بڑے ہوتے گئے تبدیلی آئی۔

    انھوں نے کہا کہ شاید کسی نہ کسی طرح سے ہم ایک دوسرے کےلیے بہتر ثابت نہیں ہورہے تھے، ہم ایک دوسرے کو سپورٹ نہیں کررہے تھے اور ایک دوسرے کو بااختیار نہیں بنا رہے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/when-actor-got-slapped-20-times-by-katrina-kaif-for-this-hilarious-reason/

  • بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی  طلاق کی افواہوں پر لب کشائی

    بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما کی طلاق کی افواہوں پر لب کشائی

    سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ مشیل اوباما نے طلاق کی افواہوں پر پہلی بار لب کشائی کی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حال ہی میں بارک اوباما اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما کے درمیان تعلقات کی خرابی اور طلاق کی نوبت تک پہنچنے کی افواہیں سامنے آرہی تھیں۔

    سابق امریکی صدر بارک اوباما کی اہلیہ نے اب ایک پوڈکاسٹ میں سیاسی معاملات سے پیچھے ہٹنے اور اپنی شادی شدہ زندگی کے معاملات کے بارے میں افواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

    امریکا کی سابق خاتونِ اوّل نے عوام میں اور سیاسی تقریبات میں کم شرکت کے حوالے سے کہا ہے کہ میں اپنی فلاح و بہتری پر توجہ مرکوز کر رہی ہوں۔

    اُنہوں نے پوڈکاسٹ میں طلاق کی افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے 8 سال قبل وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد سے اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا میری بیٹیاں بڑی ہو چکی ہیں، انہیں اپنی ترجیحات اور معاملات پر توجہ دینے کی آزادی ملی ہے۔

    اس سے قبل ایک بیان میں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے اسرائیل کی جاری جارحیت پر کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔

    سابق امریکی صدر نے کہا تھا کہ غزہ میں مارے جانے والے عام شہریوں کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، کسی نہ کسی حد تک ہم سب اس میں شریک ہیں۔

    بارک اوباما کی کتاب میں انکشافات پر بھارت سیخ پا

    انہوں نے مزید کہا کہ 7 اکتوبر کا حملہ ہولناک تھا، ان کا کوئی جواز نہیں، اسرائیل حماس جنگ کی باریک بینی سمجھنا ضروری ہے، کسی کے ہاتھ صاف نہیں ہیں۔

  • سیف اور کرینہ میں طلاق سے متعلق نجومی کی بڑی پیش گوئی

    سیف اور کرینہ میں طلاق سے متعلق نجومی کی بڑی پیش گوئی

    بھارت فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور خان جلد ہی طلاق لے سکتے ہیں، ایک مشہور نجومی کی اس پیش گوئی نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔

    رپورٹس کے مطابق نجومی کی پیش گوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سیف علی خان اور کرینہ حال ہی میں چاقو کے حملے کے مہلک واقعے سے گزرے تھے۔

    دونوں کے مداحوں نے سیف کے ساتھ کرینہ کپور کی عوامی سطح پر عدم موجودگی کو بھی نوٹ کیا جس سے قیاس آرائیوں کو جنم لیا۔

    نجومی کا کہنا تھا کہ وہ پہلے فرد تھے جس نے 2010 میں اپنے بلاگ سیف اور کرینہ کی کنڈلی دیکھ کر پیش گوئی کردی تھی کہ ان کی طلاق ہوجائے گی۔

    نجومی نے سیف پر حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ کچھ اندرونی خاندانی مسائل کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔

    یہ معاملہ حل نہیں ہوگا اور وہ ڈیڑھ سال کے اندر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلیں گے، اس معاملے کو جتنا بھی دبایا ہوگا، کنڈلی صاف بتا رہی ہے۔

    نجومی نے مزید کہا کہ انہیں مکمل یقین ہے کہ ایسا ہوگا اور یہ بالی وڈ جوڑا ڈیڑھ سال کے اندر الگ ہوجائے گا۔

    سیف علی خان کی ’ریس 4‘ میں راکول پریت کی انٹری؟

    نجومی نے اپنی پیش گوئی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کسی کا خوف نہیں ہے،’میں ڈنکے کے چوٹ پر یہ کہہ رہا ہوں! سیف کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور یہ حملہ بھی محض دنیا کو دکھانے کے لیے جعلی ڈرامہ تھا۔

  • گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں، وجہ سامنے آگئی

    گووندا اور اہلیہ کے درمیان 37 سال بعد طلاق کی افواہیں، وجہ سامنے آگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ کے درمیان شادی کے 37 سال بعد طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان مبینہ طور پر طلاق آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے جبکہ جوڑا کافی عرصے سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے ہے۔

    رپورٹس کے مطابق گووندا کا 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کے ساتھ مبینہ تعلق اس علیحدگی کی اہم وجہ بنا ہے، تاہم اب تک دونوں شخصیات کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آسکی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق سینئر اداکار کی شادی کو 37 برس بیت چکے ہیں اور جوڑے کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے، دونوں کی شادی 1987 میں اس وقت ہوئی تھی، جب گووندا بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنانے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

    واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل اداکار کی بیٹی نے اپنے والد اور کزن کرشنا کی لڑائی سے متعلق بھی انکشاف کیا تھا کہ ہماری خاندانی لڑائی بہت زہریلی ہے۔

    90 کی دہائی کے معروف ادکار کی بیٹی ٹینا آہوجا نے اپنی اس خاندانی لڑائی پر کھل کر اظہار خیال کیا، انھوں نے کہا کہ یہ لڑائی ایک قسم کے زہر جیسی تھی، میں جھوٹ نہیں بولوں گی میں نے یہی بات آرتی سنگھ کو بھی کہی تھی۔

    فلمی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں گوندا کی صاحبزادی ٹینا کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ اپنے آپ کو اس لڑائی سے دور رکھنے کی کوشش کی ہے۔

    کرائم برانچ کو گوندا پر شک ہوگیا

    میں اپنی زندگی میں خوش ہوں اور میں ان سب چیزوں کے بارے میں بات نہیں کرتی، میرے خیال میں یہ سب اب ماضی کا قصہ بن چکا ہے اور چیزیں اب پہلے سے بہتر اور قابل احترام ہیں۔

  • یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما میں باقاعدہ طلاق ہو گئی

    بھارتی اسپن بولر یزویندرا چاہل اور ان کی اہلیہ اداکارہ دھناشری ورما کے درمیان اب باقاعدہ طور پر طلاق ہو گئی ہے، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر میڈیا سے بات یا کوئی واضح پیغام جاری نہیں کیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز ان دونوں کی علیحدگی سے متعلق حتمی سماعت باندرہ کی فیملی کورٹ میں ہوئی، جہاں یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما دونوں خود بھی موجود تھے۔

    جج نے اس موقع پر ان دونوں کو آخری بار مشورہ کرنے کا بھی موقع دیا جس کے بعد دونوں نے تقریباً 45 منٹ تک بات چیت کی جس کے بعد جج کو بتایا گیا کہ دونوں باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ یزویندرا چاہل اور دھناشری ورما گزشتہ 18 ماہ سے علیحدگی اختیار کئے ہوئے تھے۔

    کرینہ کپور نے شادی اور طلاق پر معنیٰ خیز پوسٹ شیئر کر دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق جب طلاق لینے کی وجہ جاننے کی کوشش کی گئی تو دونوں کی جانب سے کہا گیا کہ مطابقت کے مسائل ہیں۔

    عدالت نے تمام سنوائی اور کارروائی کے بعد جمعرات کو تقریباً شام 4:30 بجے باضابطہ طور پر ان کی طلاق کا فیصلہ سنا یا۔ واضح رہے کہ جوڑا دسمبر 2020ء میں شادی کے بندھن میں بندھا تھا۔

  • بیزار ہونے کا عرصہ!

    بیزار ہونے کا عرصہ!

    نصف صدی کی طویل مدت بالعموم ایک دوسرے سے بیزار ہونے کے لیے بہت ہوتی ہے۔ اس لیے کہ اتنے عرصے میں گلاب کی خوش بو مانوسیت کے باعث باسی باسی سی لگتی ہے، مگر وہی بے ضرر سے کانٹے اب بہت چبھنے لگتے ہیں۔

    امریکا میں ایک حالیہ سروے سے یہ دل چسپ انکشاف ہوا ہے کہ 50 فی صد جوڑوں کی طلاق شادی کے تین سال کے اندر ہو جاتی ہے۔ اس لیے وہ ایک دوسرے کے مزاج سے اچھی طرح واقف نہیں ہوتے۔ بقیہ پچاس فی صد جوڑوں کی طلاق 40 سال بعد ہوتی ہے۔ اس لیے کہ اس اثنا میں وہ ایک دوسرے کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہوجاتے ہیں۔ پچاس سال دوستانہ تعلق کا وہی ہوجاتا ہے جس کی تصویر غالب نے مرزا تفتہ کے نام اپنے خط میں کھینچی ہے۔ لکھتے ہیں ”جیسے اچھی جورو برے خاوند کے ساتھ مرنا بھرنا اختیار کرتی ہے میرا تمہارے ساتھ وہ معاملہ ہے۔“ یوں تو غالب کا ہر قول حرف آخر کا درجہ رکھتا ہے تاہم مجھے اس میں تھوڑا سا اضافہ کرنے کی اجازت ہو تو عرض کروں گا کہ تعلقات میں مزید پیچیدگی اس وقت پیدا ہوتی ہے، جب دونوں فریق خود کو مظلوم زوج سمجھ کر اپنا سہاگ اجڑنے کی دعا کرنے لگیں۔

    (مشتاق احمد یوسفی کی کتاب ”شامِ شعریاراں“ سے لیا گیا)

  • ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک اضافہ، وجہ کیا ہے؟

    ویڈیو رپورٹ: پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں تشویشناک اضافہ، وجہ کیا ہے؟

    پاکستان قدامت پسند معاشرہ ہے مگر ملک میں طلاق اور خلع کی شرح میں گزشتہ 5 سالوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

    ہمارا وطن پاکستان ایک قدامت پسند معاشرہ رکھتا ہے۔ جہاں طلاق اور خلع کو نہ صرف اچھا نہیں سمجھا جاتا ہے۔ تاہم گزشتہ پانچ برسوں میں ملک میں طلاق اور خلع کی شرح میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ان میں زیادہ خواتین اپنی شادیاں ختم کرنے کا انتخاب کر رہی ہیں اس لیے خلع کا استعمال ان دنوں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں طلاق اور خلع کی شرح میں پچھلے پانچ سالوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں پچھلے چار سالوں میں خلع کے مقدمات کی تعداد دوگنی ہوگئی ہے۔

    اس حوالے سے ادارہ شماریات کے جاری اعداد وشمار کے مطابق ملک میں طلاق یافتہ خواتین کی تعداد 4 لاکھ 99 ہزار ریکارڈ کی گئی۔

    کراچی میں سال 2020 میں کراچی کی فیملی کورٹس میں ازدواجی رشتہ ختم کرنے کے 5 ہزار 8 سو کیسز دائر ہوئے جبکہ 2024 میں 11 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے خلع اور طلاق کمزور خاندانی نظام کی عکاسی کرتی ہے۔

    دوسری جانب گیلپ پاکستان کی جانب سے سروے میں حصہ لینے والے ہر پانچ میں سے دو افراد کا خیال ہے کہ غیر ضروری خواہشات اور عدم برداشت طلاق اور خلع کے معاملات میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔

    ویڈیو رپورٹ: ندیم جعفر

     

  • امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

    امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا طلاق لینے عدالت پہنچ گئیں

    امریکی اداکارہ جیسیکا ایلبا اور کیش وارن نے شادی کے 16 سال بعد اب باضابطہ طور پر طلاق کے لئے عدالت سے رابطہ کرلیا ہے۔

    امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اداکارہ جیسیکا ایلبا نے جمعے کو لاس اینجلس کی عدالت میں طلاق کے لئے درخواست جمع کرادی ہے۔

    اداکارہ نے عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں ناقابلِ مصالحت اختلافات کا حوالہ دیا اور علیحدگی کی تاریخ 27 دسمبر 2024ء درج کرادی ہے۔

    جوڑے نے درخواست میں اپنے 3 بچوں کی جوائنٹ کسٹڈی بھی مانگی ہے جن کی عمر 16، 13 اور 7 سال ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلاق کی درخواست سے قبل اداکارہ نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب طلاق کی افواہیں کے درمیان بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل کی ذومعنی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹر یزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ کئی دنوں سے زیر گردش ہیں اب کرکٹر نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔

    چہل نے 22 دسمبر 2020 کو یوٹیوبر، ڈانس کوریوگرافر دھناشری سے شادی کی اور اسی سال اگست میں ان کی منگنی ہوئی تھی۔

    سلمان خان کا خواتین کے لباس سے متعلق بیان، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

    طلاق کی افواہیں بیچ یزویندرا چہل نے لکھا کہ ’حقیقی محبت نایاب ہے، ہائے میرا نام ’نایاب‘ ہے۔

  • کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    کیا بھارتی اسپنر یزویندرا چاہل کی طلاق ہوگئی؟

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یزویندرا چاہل اور ان کی اداکارہ اہلیہ دھناشری ورما ان دنوں ازدواجی تعلقات میں تلخیوں کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارتی اسپنر اور ان کی اہلیہ نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یزویندرا چاہل نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اہلیہ کے ساتھ اپنی تمام تصاویر بھی حذف کردی ہیں، مگر ان کی اہلیہ نے شوہر کو صرف اَن فالو کیا ہے لیکن ان کے ساتھ لی گئی تصاویر ضائع نہیں کیں۔

    رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں سچ ہیں اور دونوں علیحدگی اختیار کرچکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ان دونوں کے درمیان علیحدگی کی واضح وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم دونوں نے الگ ہو کر زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سارو گنگولی کی بیٹی کی گاڑی کو حادثہ

    واضح رہے کہ بھارتی اسپنر اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی افواہیں 2023ء میں آنا شروع ہوئی تھیں۔ جبکہ دونوں دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔