Tag: طلاق کی افواہوں

  • دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    دھناشری ورما نے یوزویندر چہل کے ساتھ طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

    بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

    گزشتہ دنوں یوزویندر چہل اور دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو دونوں کے درمیان علحیدگی کی خبر پھیلنے لگی، چہل نے انسٹاگرام سے اپنی بیوی کی تصاویر ڈیلیٹ کی اور انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔

    تاہم اب ڈانسر دھناشری ورما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس مین  انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔

    دھناشری نے لکھا کہ ’’گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین کی جارہی ہے‘‘۔

    طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی

    چہل کی اہلیہ نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر  منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔

    واضح رہے کہ دھناشری پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ،  ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، انہوں نے مشہور ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی کوریوگرافری کی ہے۔

    دھناشری اور چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔

  • طلاق کی افواہوں کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ ایئرپورٹ پر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    طلاق کی افواہوں کے بعد ابھیشیک اور ایشوریہ ایئرپورٹ پر ساتھ ساتھ، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مشہور جوڑے ابھیشیک بچن اور ایشوریہ رائے بچن کی اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے۔

    بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی افواہیں کئی عرصہ سے زیر گردش ہیں۔ تاہم، مشہور جوڑے نے ہمیشہ اس معاملے پر خاموشی برقرار رکھی ہوئی ہے، اس درمیان دبئی سے اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ جوڑے کی ایک ویڈیو نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

    ایک فین پیج کی جانب سے پوسٹ کی گئی ویڈیو میں چوڑے کو بیٹی سیمت ایک بس میں سوار ہوتے دکھایا گیا ہے، جس کے بارے میں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دبئی ایئرپورٹ کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ویڈیو کو دیکھنے کے بعد ایسے لگتا ہے جیسے ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔

    وائرل ویڈیو نے جہاں مداحوں کو دنگ کر دیا وہی بہت سے لوگوں نے اس پر ردعمل کا اظہار کیا، جہاں انٹرنیٹ صارفین نے طلاق کی افواہوں کے درمیان جوڑے کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، وہی بہت سے صارفین نے کہا کہ یہ گزشتہ سال کی پرانی ویڈیو ہے۔

    بہت سے صارفین نے مذکورہ پوسٹ  پر کمنٹ کر کے بتایا کہ نہ یہ مقام دبئی ایئرپورٹ ہے نہ ہی یہ ویڈیو نئی ہے، کچھ صارف نے کہا کہ ویڈیو پرانی ہے کیوں کہ اس ویڈیو میں ارآدھیا کا پرانا ہیئر اسٹائل ہے جسے اب وہ تبدیل کرچکی ہیں۔