Tag: طلاق یافتہ خاتون

  • طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار

    کوئٹہ : طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نےگرفتار کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ائیر پورٹ روڈ کی رہائشی خاتون نے 18جولائی کو ائیر پورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا۔

    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ کمیری 2022میں طلاق ہوئی میرے دو بچے ہیں ، میں اپنے بچوں کے ہمراہ اکیلی رہائش پذیر ہو، میرے جانے والے کے ذریعے اختر محمد روڈ کے رہائشی وارث سے جان پہچان ہوئی اور ہمارا فون پر رابطہ شروع ہو گیا۔

    خاتون کا بتانا تھا کہ ایک روز وہ مجھے گاڑی میں کوئٹہ چمن شاہراہ پر واقعہ سروس اسٹیشن لےگیا، جہاں ایک کمرے میں ہم بیٹھے تھے، اس نے کولڈرنگ میں کوئی نشہ آور چیز ملا دی جس کے پینے کے بعد میں بے ہوش ہو گئی اور بے ہوشی میں اس نے میرے ساتھ زیادتی کی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ صبح مجھے ہوش آیا تو مجھ سے وہ معافی مانگتے ہوئے شادی کا وعدہ کیا، میں اس کو بار بار شادی کا کہتی تو وہ ٹالٹا اور پھر اس نے مجھے جان سے مارنے کی دھکیاں دینا شروع کی۔

    اس اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیس سریس کرائم انوسٹی گیشن ونگ منتقل کیا، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم وارث کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے ویڈیو بھی برآمد ہوئی، جس سے مزید تفتیش کی جاری ہے۔

  • جعلی عامل نے تعویذ کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلایا، چار دن تک زیادتی کی

    جعلی عامل نے تعویذ کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلایا، چار دن تک زیادتی کی

    فیصل آباد: جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے طلاق یافتہ خاتون کو بلاکر اپنے پاس قید کرلیا، چار دن تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔

    محلہ اسلام آباد میں طلاق یافتہ جوان خاتون کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، پولیس نے بتایا کہ جعلی عامل نے تعویذ دینے کے بہانے 26 سالہ زرقا کو بلایا تھا، ملزم نے زرقا کو 7 سالہ بیٹی سمیت قید کرلیا اور 4 روز تک زیادتی کی۔

    پولیس نے بتایا کہ تھانہ مدینہ ٹاؤن پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا ہے، تھانہ مدینہ ٹاؤن میں خاتون کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل جعفرآباد میں نجی اسکول میں پانچ بچوں سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا، میڈیکل رپورٹ میں چار بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، بچوں سے ایک سے زائد بار زیادتی ہوئی۔

    ایس ایس پی جعفرآباد نے بتایا کہ نجی اسکول کوسیل کرکےزیادتی کےالزام میں پرنسپل اور وارڈن کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ پرنسپل کے بھائی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    نجی اسکول میں زیر تعلیم 5 کمسن طلبہ سے بدفعلی کا مقدمہ تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں اسکول پرنسپل اور وارڈن سمیت 3 افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے، بدفعلی واقعہ کی ایف آئی آر متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کی گئی۔

    ڈی ایس پی محمد داٶد کھوسہ کے مطابق گرفتار پرنسپل اور وارڈن نے ابتدائی تفتیش میں بچوں سے بدفعلی کا اعتراف کرلیا ہے۔

    متاثرہ بچے کے والد دوران جکھرانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں گزشتہ روز بچوں نے فون کرکے اسکول بلایا اور بدفعلی سے متعلق آگاہ کیا، ہمارے خاندان کے 7 بچے اسکول میں زیر تعلیم تھے۔

  • طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم  گرفتار

    طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

    لاہور : طلاق یافتہ خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر متعدد بار زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم خاتون کےسابق شوہر کا دوست ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نےواقعےکانوٹس لیاتھا ، انوش مسعود نے بتایا کہ ملزم طیب24سالہ خاتون کےسابق شوہر کا دوست ہے۔

    ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ ملزم نےطلاق یافتہ خاتون کوشادی کاجھانسہ دیکرمتعددبارزیادتی کانشانہ بنایا، متاثرہ خاتون نےتھانہ باغبانپورہ میں زیادتی کامقدمہ درج کرایاتھا۔

    جس کے بعد ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹرانوش مسعود نےواقعےکانوٹس لیاتھا۔

  • طلاق یافتہ خاتون کا ہر ماہ 6 لاکھ دینے کا مطالبہ، عدالت نے کیا فیصلہ دیا؟

    طلاق یافتہ خاتون کا ہر ماہ 6 لاکھ دینے کا مطالبہ، عدالت نے کیا فیصلہ دیا؟

    بھارت میں کرناٹک کی عدالت نے طلاق یافتہ خاتون کی جانب سے شوہر سے ہر ماہ گزارے کے لئے 6.16 لاکھ روپے مانگنے پر مفید مشورہ دے دیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی رقم کا تقاضہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزارے کی رقم مانگنے کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اور کہا کہ جتنی رقم کا مطالبہ کیا جارہا ہے اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے کہا کہ اگر انہیں اتنی رقم کی ضرورت ہے تو انہیں چاہئے کہ خود کمائیں۔

    رپورٹ کے مطابق شوہر سے علیحدگی اختیار کرنے والی طلاق یافتہ رادھا نامی خاتون نے ہر ماہ 6.16 لاکھ روپے گزر بسر کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ سے رابطہ کیا۔

    کیس کی سماعت کرنے والی جج جسٹس للیتا نے اس وقت برہمی کا اظہار کیا جب درخواست گزار نے گھر اور کھانے کے لیے 40,000 روپے، گھڑیوں، چپل اور چوڑیوں کے لئے 50,000 روپے، میڈیکل اور کاسمیٹکس کے لیے 4-5 لاکھ روپے مانگے

    جج کا غصہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خاتون اتنی رقم لے کر کیا کرے گی۔ اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا۔جج نے کہا کہ براہ کرم عدالت کو یہ نہ بتائیں کہ ایک شخص کی کیا کیا ضرورت ہوتی ہے۔

    امریکا میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے پر بھارتی ڈاکٹر گرفتار

    جج نے پوچھا کہ ”چھ لاکھ، سولہ ہزار، تین سو ماہانہ؟ کیا کوئی اکیلی خاتون اتنی رقم خرچ کرتی ہے؟اپنی نوعیت کے اس کیس کی سماعت زوم ایپ پر بھی پیش کی گئی۔جس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے۔