Tag: طلاق

  • کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریہ سے طلاق کی تصدیق کر دی؟

    کیا ابھیشیک بچن نے ایشوریہ سے طلاق کی تصدیق کر دی؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے معروف بالی ووڈ جوڑی کی علیحدگی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دونوں طلاق کے لیے جلد عدالت سے جلد رابطہ کرنے والے ہیں۔

    ان گردشی خبروں نے اب حال ہی میں اس وقت مزید طول پکڑ لیا جب ابھیشیک بچن مختلف تقریبات میں اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر نظر آئے۔

    ریڈیٹ پر ایک صارف نے اداکار کی حالیہ مختلف تقریبات سے چند تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اس سے قبل اداکار ہمیشہ مذکورہ انگوٹھی پہنے ہوئے نظر آتے تھے۔

    مذکورہ تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹس کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا، کچھ صارفین نے ان گردشی خبروں پر تشویش ظاہر کی جبکہ کچھ کے مطابق انگوٹھی نہ پہننے کی کوئی اور وجہ بھی ہوسکتی ہے۔

    ”کھو گئے ہم کہاں“۔۔۔ مومنہ اقبال سوشل میڈیا پر چھا گئیں

    یاد رہے کہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کی شادی 2007 میں ہوئی تھی جبکہ 2011 میں ان کے یہاں بیٹی ارادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • لیونل میسی اور ان کی اہلیہ میں طلاق سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    لیونل میسی اور ان کی اہلیہ میں طلاق سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

    عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبروں کی تردید سامنے آگئی۔

    سابق ہسپانوی کھلاڑی سیسک فیبریگاس کی اہلیہ ڈینییلا سیمان نے ایک انسٹاگرام پوسٹ میں سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے جن میں لیونل میسی اور ان کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان کشیدگی کے بارے انکشاف کیا گیا تھا۔

    ڈینیلا سیمان کا کہنا تھا کہ لیونل میسی اوران کی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے درمیان طلاق کی خبریں درست نہیں ہیں، ہر وہ چیز جو شائع ہوتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ وہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل ارجنٹائن کے صحافی گونزالو واسکیز کی جانب سے کہا گیا تھا کہ لیونل میسی کو اپنی اہلیہ انتونیلا روکوزو کے ساتھ کشیدگی کا سامنا ہے جس سے ان کے تعلقات کو خطرہ ہے اور ان کے درمیان طلاق کا خدشہ ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بھی اس حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ میسی کا ارجنٹائن کی صحافی صوفیہ مارٹینز کے ساتھ تعلقات میں بڑھ رہے ہیں اور انتونیلا کے ساتھ ان کے ازدواجی تعلقات ختم ہونے والے ہیں۔

    برازیل ارجنٹینا کوالیفائر، میسی احتجاجاً گراؤنڈ سے باہر چلے گئے

    واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی، انتونیلا روکوزو کے ساتھ 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

  • ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

    ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار و ریپر ہردیش سنگھ المعروف یو یو ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہلی کی عدالت نے گزشتہ روز ایک سال سے زائد عرصے سے جاری طلاق کے کیس میں ہنی سنگھ اور اہلیہ شالنی تلوار کے درمیان طلاق کا فیصلہ سنا دیا۔

    رپورٹس کے مطابق جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ اب میرا شالنی تلوار کے ساتھ زندگی بسر کرنا ممکن نہیں ہے۔

    ہنی سنگھ کا موقف سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج پرمجیت سنگھ نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم سنا دیا۔

    یاد رہے کہ بھارت کے نامور گلوکار ہنی سنگھ کے خلاف ان کی اہلیہ نے گھریلو تشدد کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

    ہنی سنگھ کی شالنی تلوار سے جنوری 2011ء میں شادی ہوئی تھی، ستمبر 2022ء میں دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی،جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

  • نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن شوہر سے ناراض، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

    نکاح کے 3 منٹ بعد دلہن شوہر سے ناراض، نوبت طلاق تک پہنچ گئی

    کویت میں دلہن اپنے شوہر کی جانب سے کہے گئے ایک لفظ سے خفا ہوگئی، نکاح کے صرف 3منٹ بعد ہی طلاق کا تقاضا کردیا۔ دلہن کی جانب سے عدالت سے نکاح فسخ کرنے کی درخواست کردی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نکاح کی قانونی کارروائی مکمل ہونے پر جوڑا عدالت سے باہر کی جانب آرہا تھا کہ اس دوران دلہن کا پیر کسی چیز میں پھنسا اور وہ نیچے گر گئی، یہ دیکھ کر دولہا نے اسے ’غبیہ‘ (بے وقوف) کہہ دیا۔

    دلہن کو شوہر کی جانب سے کہا جانے والا یہ لفظ انتہائی ناگوار گزرا اور اس نے فوری طور پر جج سے فسخ نکاح کی درخواست کی۔

    جج نے بھی دیر نہ لگائی اور فوری طور پر دلہن کی جانب سے کی گئی درخواست کو قبول کرلیا، نکاح کے ٹھیک تین منٹ بعد فسخ نکاح کی دستاویز جاری کردی۔

    مذکورہ جوڑا کویت کا رہائشی ہے، دونوں شوہر اور اہلیہ کی حیثیت سے نکاح کے بعد ابھی عدالت سے باہر نہیں آئے تھے کہ طلاق ہوگئی، اسے کویت کی تاریخ کا مختصر ترین نکاح قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل کویت کی تاریخ میں ایسا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

  • میگھن مارکل کی پہلی شادی کا خاتمہ کیسے ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

    میگھن مارکل کی پہلی شادی کا خاتمہ کیسے ہوا؟ حقائق سامنے آ گئے

    ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی پہلے شوہر ٹریور اینگلسن سے طلاق کے بارے میں اہم حقائق سے پردہ ہٹ گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میگھن مارکل کی پہلی شادی صرف دو سال کے عرصے تک قائم رہ سکی تھی، جس وقت طلاق ہوئی اس وقت میگھن مارکل ٹورنٹو میں اپنی سیریز ’سوٹ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

    شاہی مبصر اینڈریو مورٹن نے اپنی کتاب میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میگھن کی طلاق کا ٹریور اینگلسن پر کافی گہرا اثر پڑا تھا۔

    انہوں نے بتایا کہ اس شادی کا خاتمہ اتنا اچانک ہوا کہ میگھن مارکل نے اپنی منگنی کی انگوٹھی اور شادی کی انگوٹھیاں رجسٹرڈ میل کے ذریعے ٹریور کو بھیج دی تھیں۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ میگھن مارکل نے خود کیا تھا، جس سے سب حیرانی میں مبتلا ہو گئے تھے۔

    میگھن مارکل کی پہلی شادی ختم ہونے کے 3 سال بعد لندن میں شہزادہ ہیری سے ان کی ملاقات ہوئی اور پھر 2017 اس جوڑی کی منگنی کا اعلان سامنے آیا۔

    بعد ازاں، 2018 میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

  • طلاق دینے پر بیوی کا 1 کروڑ کا مطالبہ، شوہر نے 2 لاکھ دے کر قتل کرا دیا

    طلاق دینے پر بیوی کا 1 کروڑ کا مطالبہ، شوہر نے 2 لاکھ دے کر قتل کرا دیا

    بھارت میں شوہر نے بیوی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے پیسے دے کر  اپنی بیوی کو قتل کرادیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے راجوری گارڈن کے رہنے والے ایس کے گپتا نے تقریباً چھ ماہ قبل خاتون سے یہ سوچ کر شادی کی تھی، وہ اس کے 45 سالہ بیٹے امیت گپتا کی دیکھ بھال کرے گی۔

    تاہم جب بیوی نے اس کے بیٹے کا خیال نہ رکھا تو شوہر نے اسے چلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر بیوی نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان دونوں کے درمیان تعلقات اتنے خراب ہو گئے کہ گپتا نے اپنے بیٹے کو اسپتال لے جانے والے شخص کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔

    بیوی اور بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرنے والے شخص نے مرنے سے پہلے کیا کیا؟

    بھارتی پولیس کے مطابق شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث کنٹریکٹر کو 10 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2 لاکھ 40 ہزار روپے دیے جس کے بعد ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔

    ملزمان نے خاتون کو چاقو مارا، گھر میں توڑ پھوڑ کی تاکہ اسے ڈکیتی کا رنگ دیا جا سکے اور موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے تفتیش کے بعد تمام لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

  • 4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    4 سال شوہر کا تشدد برداشت کیا، بھوکی پیاسی رہی: کومل رضوی

    معروف پاکستانی گلوکارہ کومل رضوی کا کہنا ہے کہ انہوں نے 4 برس تک شوہر کا تشدد برداشت کیا، انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے طلاق لے لی۔

    معروف پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ کومل رضوی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں طلاق کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

    ایک یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتے ہوئے کومل رضوی کا کہنا تھا کہ ان کے سابق شوہر نفسیاتی مریض تھے جس نے 4 سال کی شادی کے دوران کئی بار انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

    گلوکارہ کومل رضوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمارے کلچر میں لڑکیوں کو شروع سے شادی کے سنہرے خواب دکھا دیے جاتے ہیں جن کے باعث لڑکی کی 200 فیصد کوشش ہوتی ہے کہ اس کی شادی کسی بھی طرح کامیاب رہے۔

    گلوکارہ نے سماج سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی لڑکیوں کو ان کی حد نہیں بتاتا کہ وہ کس حد کے بعد خود پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ انہیں بھی اس حد کا علم نہیں تھا اور اس حد کو جاننے میں انہیں 4 سال کا وقت لگ گیا، اگر انہیں پہلے سے علم ہوتا تو شاید صرف 6 ماہ میں طلاق لے کر وہ الگ ہوجاتیں۔

    انہوں نے اپنے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری طلاق ہوگئی، لیکن افسوس صرف اس چیز کا ہے کہ دیر میں ہوئی۔

    کومل رضوی کے مطابق ان کی 21 برس کی عمر میں شادی ہوئی اور پھر وہ ایک برس دبئی اور 3برس عمان میں رہیں، اس دوران وہ کئی بار بھوکی پیاسی رہیں اور جسمانی تشدد برداشت کیا۔

  • شادی کے صرف 12 دن بعد جوڑے کے درمیان طلاق

    شادی کے صرف 12 دن بعد جوڑے کے درمیان طلاق

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں گزشتہ برس طلاق کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، ایک جوڑے کے درمیان شادی کے صرف 12 دن بعد طلاق ہوگئی۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت انصاف نے مملکت میں مقیم غیر ملکی اور مقامی جوڑوں کے درمیان طلاق کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

    وزارت کا کہنا ہے کہ شارجہ، عجمان، ام القوین اور الفجیرہ کی وفاقی عدالتوں کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ سال ایک غیر ملکی جوڑے کی شادی کو ابھی 12 دن بھی نہ گزرے تھے کہ ان میں طلاق ہوگئی، یہ سب سے جلدی طلاق کا پہلا واقعہ ہے۔

    وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ سنہ 2021 کے دوران یہاں مقیم غیر ملکیوں میں طلاق کے 194 واقعات ریکارڈ پر آئے جبکہ 2022 کے دوران ان کی تعداد کم ہو کر 176 ہو گئی۔

    وزارت انصاف کے مطابق ایک غیر ملکی جوڑے کی طلاق شادی کے 13 دن بعد، ایک اور جوڑے کی طلاق 14 دن، ایک کی 16 دن، ایک کی 17 دن اور ایک جوڑے میں طلاق شادی کے 25 دن بعد ہوئی۔

    ایک اور مقامی جوڑے نے 36 سال تک شادی کے بندھن میں رہنے کے بعد علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

  • شوہر کے مچھلی پکڑنے کی عادت سے بیزار بیوی نے طلاق لے لی

    شوہر کے مچھلی پکڑنے کی عادت سے بیزار بیوی نے طلاق لے لی

    بیجنگ: چین میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کی مچھلی پکڑنے کی عادت سے تنگ آکر طلاق لے لی، خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ملازمت کرتے ہوئے دو بچے بھی پال رہی ہیں جبکہ شوہر کو کسی چیز کا احساس نہیں۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق ایک چینی خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ 10 سالہ ازدواجی زندگی کا اختتام کرتے ہوئے طلاق لے لی۔

    اس انتہائی اقدام کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ خاتون کا شوہر مچھلی کے شکار کا شوقین تھا اور اپنے مشغلے کی تکمیل کے لیے وہ اپنے خاندان کو بھی بھول جاتا اور مچھلی کے شکار کے لیے نکل جاتا تھا۔

    چین کے صوبے شانڈونگ کی جوئی کاؤنٹی کی عدالت میں دائر کیے گئے طلاق کے کیس میں ژانگ نامی خاتون نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنے شوہر کی مچھلی کے شکار کی عادت سے تنگ آچکی تھی۔

    خاتون کا کہنا ہے کہ وہ گھر کے تمام کام کاج کے علاوہ اپنی ملازمت اور دونوں بچوں کو بھی سنبھالتی ہے جبکہ اس کا شوہر صوفے پر بیٹھ کر اپنے اسمارٹ فون سے دل بہلاتا رہتا ہے اور روزانہ شام کو ڈنر کے بعد اپنے دوستوں کے ساتھ مچھلی پکڑنے نکل جاتا ہے۔

    خاتون کے مطابق اس نے کئی بار اپنے شوہر کو یہ بات سمجھائی کہ وہ شکاری دوستوں کے بجائے اپنے بچوں اور اس کے ساتھ وقت گزارے لیکن وہ باز نہ آیا جس کے بعد میرے پاس طلاق لینے کے سوا کوئی اور قابل عمل راستہ نہیں بچا تھا۔

  • مدیحہ رضوی کے سابق شوہر طلاق کے فیصلے سے ناخوش

    مدیحہ رضوی کے سابق شوہر طلاق کے فیصلے سے ناخوش

    معروف پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی کے سابق شوہر حسن نعمان نے طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنا ردعمل دے دیا، انہوں نے کہا کہ یہ مشترکہ فیصلہ نہیں تھا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں حسن نے لکھا کہ وہ اہلیہ سے طلاق نہیں چاہتے تھے، ان کی طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی اور انہوں نے اپنی بیٹیوں کی وجہ سے پوری کوشش کی کہ ایسا نہ ہو۔

    انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے لیے بہت فکرمند ہیں اور چاہتے ہیں کہ زندگی کو بھرپور طرح سے گزاریں۔ وہ نہیں چاہتے تھے کہ بیٹیاں والدین کے بغیر زندگی گزاریں۔

    حسن نے مزید لکھا کہ مدیحہ نے اپنا شرعی حق استعمال کرتے ہوئے طلاق لی اور بحیثیت مسلمان میں ان کے اس فیصلے کی مذمت کرتا ہوں۔

    خیال رہے کہ مدیحہ اور حسن سنہ 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی 2 بیٹیاں بھی ہیں۔