Tag: طلاق

  • اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، بیک وقت تین طلاقیں قابل سزا قرار دینے پر اتفاق

    اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس، بیک وقت تین طلاقیں قابل سزا قرار دینے پر اتفاق

    اسلام آباد: ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیرصدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بیک وقت تین طلاقیں قابل سزا قرار دینے پر اتفاق کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے ہونے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام مسالک کے جید علما کی مدد سے متفقہ طلاق نامہ ترتیب دیا جائے گا۔

    ڈاکٹر قبلہ ایاز کی زیر صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں بیک وقت تین طلاقیں قابل سزا قرار دینے سے متعلق فیصلہ کیا گیا ہے کہ علماء کرام سے مشاورت کی جائے گی۔

    اجلاس میں کم عمری کی شادی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، کم عمری کی شادی کی حوصلہ شکنی کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔

    رواں سال فروی میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین قبلہ ایاز نےکہا تھا کہ بیک وقت تین طلاقوں کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اس سلسلے میں سفارشات تیار کر لی گئی ہیں جو جلد ہی پارلیمان میں پیش کر دی جائیں گی۔

    خیال رہے کہ ماضی میں حقوق نسواں کے حوالے سے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے فیصلے سامنے آئیں جسے بعض طبقوں کی جانب سے متنازع قرار دیا جاتا رہا ہے۔

  • دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    دلہن کی مردانہ آواز ، شوہر نے طلاق دے دی

    احمد آباد: بھارتی شہری نے نئی نویلی دلہن کی آواز مردوں کی طرح ہونے اور چہرے پر داڑھی کی وجہ سے اُسے طلاق دے دی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات کے شہر احمد آباد کےشہری نے شادی کے ایک ہفتے بعد ہی دلہن کو طلاق دے دی، مذکورہ شخص نے علیحدگی کی وجہ بیوی کے چہرے پر داڑھی اور مرد نما آواز بتایا۔

    شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے اپنی اہلیہ کو شادی سے قبل نہیں دیکھا اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی مگر دونوں خاندانوں نے رشتہ پکا ہونے کے بعد ہماری رضا مندی کے لیے ایک ملاقات طے کرائی۔

    مزید پڑھیں: گنجا دلہا نامنظور، دلہن کا عین وقت پر انکار

    بھارتی شہری کا کہنا ہے کہ پہلی ملاقات کے وقت لڑکی نے اپنے چہرے کو دوپٹے سے ڈھانپہ ہوا تھا اس لیے اُسے غور سے نہیں دیکھا، البتہ اُس نے میک اپ کیا ہوا تھا۔

    مذکورہ شخص کا کہنا تھا کہ شادی کے فوری بعد میں دفتر کے کام سے بیرونِ شہر گیا اور جب واپس آیا تو دیکھا کہ بیوی کے چہرے پر داڑھی کے بال ہیں اور اُس کی آواز بھی مردوں جیسی ہے۔

    ایک ہفتے میں طلاق دینے پر لڑکے کے سسرالی عدالت گئے جہاں سماعت کے دوران خاتون نے تسلیم کیا کہ  ’ہارمونز‘ کی وجہ سے میری آواز مردوں میں ملتی ہے اور اسی وجہ سے چہرے پر بھی  بال نکلے‘ْ

    خاتون نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اہل خانہ نے متعدد بار علاج کرانے کی کوشش کی مگر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا اس لیے پھر گھر والوں نے رشتہ کراتے وقت معاملے کو چھپانے میں ہی عافیت سمجھی۔

    یہ بھی پڑھیں: شادی کے نام پر لڑکوں کو لوٹنے والی دلہن گرفتار

    متاثرہ لڑکی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کی وجہ سے اُن کے شوہر نے ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا اور غلط بات پر طلاق دے کر گھر سے باہر نکالا۔

    لڑکے کے سسرالیوں نے مؤقف اختیار کیاکہ عدالت لڑکے سے شادی پر آنے والے اخراجات دلوائے یا پھر اُسے فیصلہ واپس لینے کے حوالے سے احکامات دے۔ جج نے طلاق کی درخواست خارج کرتے ہوئے دلہن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے ریمارکس میں لکھا  کہ علیحدگی کے لیے صرف یہ وجہ کافی نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • دبئی: مہر کا معاملہ، نکاح کے 15 منٹ بعد ہی طلاق

    دبئی: مہر کا معاملہ، نکاح کے 15 منٹ بعد ہی طلاق

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں افسوسناک مگر انوکھا واقعہ اُس پیش آیا کہ جب دلہا نے نکاح کے 15 منٹ بعد ہی اپنی شریک حیات کو طلاق دے کر راہیں ہمیشہ کے لیے جدا کرلیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں ہونے والا واقعہ ملک کی تیز ترین طلاق قرار دیا جارہا ہے کہ دلہا نے محض 15 منٹ کے دوران ہی اپنی بیوی کو طلاق دے کر  اپنی زندگی علیحدہ گزارنے کا فیصلہ کرلیا۔

    طلاق ایک ایسا عمل ہے جسے ناپسندیدہ اور خطرناک قرار دیا گیا ہے، دنیاوی اور شرعی حساب سے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ازراہ کرم کوئی بھی بڑا فیصلہ کرنے سے قبل ٹھنڈے دماغ سے سوچیں اور کسی سے مشورہ ضرور کرلیں۔

    مزید پڑھیں: دبئی: گاڑی میں آمد و رفت کا کرایہ مانگنے پر خاتون نے طلاق لے لی

    عرب اخبار کے مطابق دونوں خاندانوں کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا کہ ایک لاکھ درہم یعنی 30 لاکھ پاکستانی روپے کرنسی حق مہر کے عوض نکاح کی کارروائی کے فوری بعد رجسٹرار کے سامنے ہی ادا کی جائے گی۔

    دلہن کے والد نے معاہدے کے تحت آدھی رقم یعنی 50 ہزار درہم نکاح سے قبل وصول کرلی تھی اور دونوں گھرانوں میں یہ طے پایا تھا کہ نکاح کے فوری بعد بقیہ رقم بھی ادا کردی جائے گی۔

    نکاح کی کارروائی کے بعد جب رخصتی کا وقت آیا تو لڑکی کے والد نے دلہا سے معاہدے کے تحت رقم کا تقاضہ کیا جس پر لڑکے نے درہم اپنی گاڑی سے لانے کے لیے پانچ منٹ کی اجازت طلب کی۔

    یہ بھی پڑھیں: شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    سسر نے شک کی بنیاد پر اپنے دوست کو دلہا کے ساتھ جانے کا کہا جس کو لڑکے نے اپنی توہین سمجھتے ہوئے فوری طور پر عدالت میں رجسٹرار کے سامنے ہی طلاق دینے کا اعلان کیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ویڈیو گیم کھیلنےسےروکنےپرشوہرنےبیوی کوطلاق دے دی

    ویڈیو گیم کھیلنےسےروکنےپرشوہرنےبیوی کوطلاق دے دی

    کوالالمپور: ملائیشیا میں ویڈیو گیم کھیلنے سے روکنے اور ویڈیو گیم اکاؤنٹ فروخت کرنے پرشوہر نے بیوی کو طلاق دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو صرف اس بات پر طلاق دے دی کہ وہ اسے ویڈیو گیم کھیلنے سے روکتی تھی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق خاتون کا تعلق چین سے ہے اور وہ شادی کے بعد ملائیشیا آگئی تھیں سب کچھ ٹھیک چلتا رہا لیکن کنگ آف گلوری ویڈیو گیم ریلیز ہونے کے بعد اس کے شوہر کو اس گیم کی لت لگ گئی۔

    خاتون نے تنگ آکر ایک اپنے شوہر کا اسمارٹ فون اٹھایا اور اس کا گیم اکاؤنٹ فروخت کردیا جس پر اس کے شوہر نے اسے گھر سے باہر نکال دیا اور کہا کہ وہ اسے طلاق دے رہا ہے۔

    بیوی کے اس اقدام پر اسے طلاق ملنا ویڈیو گیم کے مضر اور بڑھتے ہوئے منفی اثرات کی ایک کہانی ہے۔

    خیال رہے کہ کچھ روز قبل عالمی ادارہ صحت نے ویڈیو گیم کی غیرمعمولی عادت کو ایک دماغی مرض قرار دیا اور اس کے خطرات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ کنگ آف گلوری گیم کو لگاتار کئی ہفتوں تک کھیلنے والا ایک نوجوان اسی لت کی بنا پراپنی جان کی بازی بھی ہار چکا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • بھارت میں بیک وقت 3 طلاقیں دینا غیر قانونی قرار

    بھارت میں بیک وقت 3 طلاقیں دینا غیر قانونی قرار

    نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے شوہر کی جانب سے بیوی کو بیک وقت 3 طلاقیں دینے کا عمل غیر قانونی قرار دے دیا جس کے بعد بھارتی قانون کے تحت طلاق دینے کا یہ عمل غیر مؤثر قرار پا جائے گا۔

    اپنے تاریخی فیصلے میں بھارتی اعلیٰ عدلیہ کا کہنا تھا کہ بیک وقت 3 طلاق دینا عورت کے بنیادی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے کیونکہ یہ خطرناک عمل ایک لمحے میں شادی کا خاتمہ کردیتا ہے۔

    یاد رہے کہ بیوی کو بیک وقت 3 طلاقیں دینے کا عمل مسلمانوں میں عام ہے اور بظاہر بنیادی قوانین کے تحت اس سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، تاہم بعض فقہوں نے طویل غور و حوض کے بعد اس میں تبدیلی کر کے گنجائش پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔

    مزید پڑھیں: 3 طلاقیں ایک ساتھ دینا خلاف سنت ہے، مولانا محمد خان شیرانی

    بھارتی سپریم کورٹ میں 5 رکنی بینچ کے 3 ججز نے 3 طلاقوں کو غیر مؤثر قرار دینے کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 2 ججز نے اسے برقرار رکھنے کی اختلافی رائے دی جس کے بعد 2-3 کی اکثریت سے حتمی فیصلہ جاری کردیا گیا۔

    فیصلے میں چیف جسٹس آف انڈیا جے ایس کھیہر نے مسلمانوں کے لیے شادی اور طلاق کے بارے میں 6 ماہ کے اندر مؤثر قانون سازی کا حکم بھی دیا۔

    یاد رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ میں مسلمانوں میں رائج اس عام طرز عمل کے خلاف یہ درخواست ایک 35 سالہ مسلمان خاتون نے دائر کی جن کے شوہر نے انہیں 15 سالہ شادی کے بعد بیک وقت 3 طلاقیں دے کر شادی کا اختتام کردیا۔

    مذکورہ خاتون کی درخواست کے ساتھ 4 مزید خواتین کی درخواستیں بھی منسلک کی گئیں جو اسی سے متعلق تھیں۔

    درخواست دائر ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے ایک آئینی بینچ بنانے کا حکم دیا تھا جسے مسلمانوں کے عام طرز عمل زبانی 3 طلاقوں کے بارے میں غور و حوض کرنے کی ہدایت کی گئی کہ آیا اسے آئینی طور پر درست تسلیم کیا جائے یا نہیں۔

    مئی کی 18 تاریخ کو 6 دن تک لگاتار سماعتوں کے بعد اس کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

    بینچ نے آل انڈیا مسلم لا بورڈ سے بھی اس بارے میں مشاورت کی جس کے دوران مسلم لا بورڈ نے اس بات کو تسلیم کیا کہ یہ عمل بدترین ضرور ہے تاہم مذہبی اور شرعی طور پر درست ہے۔

    عدالتی ارکان نے سوال اٹھایا کہ ’بظاہر ایک بدترین اور ناپسندیدہ ترین عمل اس قدر عام اور مؤثر کیوں ہے؟‘ جس کا لا بورڈ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا۔

    عدالت میں سماعت کے دوران اس عمل کی مخالفت میں یہ دلائل بھی دیے گئے کہ کئی مسلم ممالک نے بیک وقت 3 زبانی طلاقوں کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے۔

    یہ بھی کہا گیا کہ عدالت اس بدترین فعل کو نہ صرف غیر قانونی قرار دے بلکہ یہ بھی واضح کرے کہ یہ دین اسلام کا لازمی اور بنیادی حصہ نہیں ہے۔

    سپریم کورٹ کے اس حتمی فیصلے کے بعد بال اب پارلیمنٹ کی کورٹ میں ہے کہ اسے باقاعدہ آئین اور قانون کا حصہ بنا دیا جائے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل بھارت کے یوم آزادی کے موقع وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اپنے خطاب میں بیک وقت 3 طلاقوں کو عورت کے بنیادی حقوق کی سنگین اور بدترین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے اقدامات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ڈرامہ اداکار میکال کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی

    ڈرامہ اداکار میکال کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی

    معروف ڈرامہ اداکار میکال ذوالفقار نے اپنی اہلیہ سارہ بھٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا جس کے بعد بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے کہ معروف شخصیات کے درمیان علیحدگی کا رجحان چل نکلا ہے۔

    اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کی جانے والی ایک پوسٹ میں میکال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کی اہلیہ سارہ نے طویل عرصے کی علیحدگی کے بعد باضابطہ طور پر طلاق کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    میکال کا کہنا تھا، ’بالآخر میں نے یہ فیصلہ کرنے کا حوصلہ کرلیا ہے۔ ایک طویل علیحدگی کے بعد بدقسمتی سے ہماری 6 سالہ شادی کا اختتام ہوگیا۔ گو کہ دونوں جانب سے مسئلے کو سلجھانے کی کوشیں کی گئیں تاہم کچھ بھی طے نہ ہوسکا، اور اس کا نتیجہ طلاق کی صورت سامنے آیا ہے‘۔

    میکال ذوالفقار نے 6 سال قبل سارہ بھٹی سے شادی کی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔ میکال ایک طویل عرصے سے مختلف پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: نعمان جاوید اور جاناں ملک کے راستے جدا

    یاد رہے کہ دو روز قبل ہی اداکارہ نور نے بھی اپنی چوتھی شادی کے اختتام کا فیصلہ کیا تھا۔ نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

    اس سے قبل معروف گلوکار نعمان جاوید اور اداکارہ جاناں ملک کے درمیان بھی علیحدگی ہوچکی ہے۔ نعمان جاوید نے فریحہ پرویز سے علیحدگی کے بعد جاناں ملک سے شادی کی تھی جو بمشکل 2 ماہ چل سکی۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے وینا ملک کی بھی اپنے شوہر اسد خٹک سے خلع لینے کی خبریں سامنے آئیں۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے معاملہ حل کروانے کی کوشش کی گئی اور دونوں کی صلح کروائی گئی تاہم بعد ازاں وینا ملک مکر گئیں۔

    وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک دوغلا انسان ہے، وہ اسکرین پر کچھ اور پیچھے کچھ کہتا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ خلع کا فیصلہ عدالت ہی کرے گی۔

  • چین میں معاوضےکی خاطر160جوڑوں کاطلاق لینے کافیصلہ

    چین میں معاوضےکی خاطر160جوڑوں کاطلاق لینے کافیصلہ

    بیجنگ : چین کےمشرقی علاقے کےایک گاؤں میں حکومت کی جانب سےزیادہ معاوضہ حاصل کرنے کے لیے160 جوڑوں نے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کےمطابق مشرقی چین کےجیانگسوصوبے میں ایک ہائی ٹیک ڈیویلپمنٹ زون بنایاجاناہےجس کےلیےاس گاؤں میں مقیم لوگوں کےگھروں کومنہدم کیا جارہاہے۔

    جیانگسو صوبے میں موجود اس گاؤں کے لوگوں کامانناہےکہ اگر وہ طلاق لے کر اکیلےشخص کے طور پر دعوی کرتے ہیں توانہیں ایک اور گھر مل سکتا ہے۔اس کے علاوہ انہیں کم از کم19 ہزار ڈالرکا اضافی معاوضہ بھی ملےگا۔

    c1

    گاؤں میں مقیم افراد کا کہناہےکہ ایک خاندان کو معاوضے میں 220 مربع میٹر کاگھر ملے گا،جبکہ طلاق کےبعد باہرجانے والے شخص کو70مربع میٹر کا اضافی گھر اور معاوضہ ملےگا۔گاؤں کےکچھ جوڑے تو 80 سال سے بھی زیادہ عمر کے ہیں۔

    c2

    واضح رہےکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا گاؤں والوں کے اس اقدام کا انہیں واقعی متوقع فائدہ ہوگایا نہیں ہوگا۔

    c3

  • گلوکاره فریحه پروپز اور نعمان جاوید کا ازدواجی سفر ختم

    گلوکاره فریحه پروپز اور نعمان جاوید کا ازدواجی سفر ختم

    لاہور : معروف گلوکاره فریحہ پروپز اور گلوکار نعمان جاوید کے درمیان باہمی رضا مندی سے طلاق ہو گئی ہے دونوں کا ازدواجی سفر محض ایک سال ہی ختم ہو گیا۔

    سول جج عابد بشیر کے روبرو فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست پر سماعت شروع ہوئی تو گلوکارہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نعمان جاوید نے باہمی رضا مندی کے ساتھ فریحہ پرویز کو طلاق دے دی ہے۔

    فریحہ پرویز کے وکیل نے طلاق نامہ کی نقل عدالت میں پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ طلاق ہونے کے بعد خلع کے لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

    فریحہ پرویز کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد فیملی کورٹ کے جج عابد بشیر چوہدری نے فریحہ پرویز کی خلع کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

    واضح رہے کہ گلوکاره فریحہ پرویز نے 2015 میں گلوکار نعمان جاوید سے شادی کی تھی تا ہم یہ بندھن زیادہ عرصے تک نہ چل سکا اور گلوکاره فریحه پرویز نے چند ماه قبل اپنے شوہر نعمان جاوید سے خلع لینے کے لیے سول کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    یاد رہے گلوکار نعمان جاوید نے حال ہی میں ٹی وی اداکارہ جاناں ملک سے دوسری شادی کر لی ہے اور بعد ازاں فریحہ پرویز کو باہمی رضامندی سے طلاق دے دی جس کے بعد فیملی کورٹ نے خلع کا مقدمہ ختم کردیا ہے۔

  • گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی

    گلوکارہ حمیرا ارشد نے سابق شوہر احمد بٹ سے طلاق لے لی

    لاہور: مشہور گلوکارہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ کی راہیں جدا ہوگئیں، بارہ سال کی لو میرج طلاق پر ختم ہوگئی۔

    Humera Arshad, Ahmed Butt part ways by arynews

    صلح کی آخری کوشش بھی ناکام ہونے کے بعد گلوکارہ حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے طلاق لے لی ، مشہور گلوکارہ کا اپنے شوہر سے جھگڑا تین ماہ پہلے خبروں کی زینت بنا جب دونوں نے گھر کا جھگڑا پریس کانفرنس کے ذریعے سب کو بتایا ۔

    الزام تراشی کے بعد دونوں میں صلح ہوگئی تھی لیکن یہ سیز فائر چند دنوں کی بات ہی رہی اور بالا آخر بارہ سال قائم رہنے والی محبت کی شادی کا انجام طلاق پر ہوگیا۔

    حمیرا ارشد کا ایک بیٹا متقین علی ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ بیٹے حوالے کرنے کے لیے احمد بٹ نے بیس لاکھ روپے لیے لیکن بیٹا نہیں دیا۔

    حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ سابق شوہر احمد بٹ انہیں قتل کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، یاد رہے کہ حمیرا نے کچھ عرصہ قبل خلع کا دعویٰ بھی دائر کررکھا تھا۔

  • ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے 70 لاکھ ڈالر کی رقم عطیہ کردی

    لاس اینجلس : ہالی ووڈاداکارہ ایمبر ہیرڈ نے جونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی 70 لاکھ ڈالر کی رقم دو خیراتی اداروں کو عطیہ کر دی.

    تفصیلات کےمطابق ہالی ووڈ اداکارہ ایمبرہیرڈ نےجونی ڈیپ سے طلاق کے سمجھوتے سے حاصل ہونے والی نصف رقم امریکن آل لبرٹیز یونین کو دیں گی جو خواتین پر تشدد کے خلاف کام کرتی ہے اور نصف لاس اینجلس کے چلڈرنز اسپتال کو ادا کریں گی.

    ایمبر ہیرڈ کا کہنا تھا کہ وہ ’ان لوگوں کی مدد کرنے کی امید رکھتی ہیں جو اپنا زیادہ دفاع نہیں کر سکتے۔‘

    یاد رہے کہ ایمبر ہیرڈ جونی ڈیپ پر الزام عائد کیا تھا کہ ڈیپ نے انھیں مارا تھا اور جھگڑے کے دوران انھیں موبائل پھینک کر مارا۔ تاہم جونی ڈیپ ان الزامات کی تردید کرتے ہیں.

    جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے یہ الزامات سمجھوتے کو اپنے حق میں کرنے کے لیے عائد کیے گئے تھے.

    ایمبر ہیرڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رقم نے ذاتی طور پر ان کے کوئی کردار ادا نہیں کیا اور ایسا کبھی نہیں تھا۔‘

    ان کا کہنا تھا کہ ’جیسا کہ میڈیا میں بتایا گیا ہے،میں نے طلاق سے سات ملین ڈالر کی رقم حاصل کی ہے،یہ سات ملین ڈالر ہی عطیہ کی جارہی ہے۔‘

    واضح رہے جونی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی شادی 18 ماہ قبل ہوئی تھی اور ان کا کوئی بچہ نہیں ہے۔ جبکہ معاشی معاملات کے حوالے سے سمجھوتہ طلاق کا حصہ ہے.