Tag: طلاق

  • شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    شوہر کی خوبصورتی سے جل کر بیوی نے طلاق مانگ لی

    ریاض: مصری خاتون نے اپنے خوبرو شوہر سے طلاق لے لی، خاتون کو خدشہ تھا کہ خوبصورت ہونے کی وجہ سے اس کے شوہر کا باہر کسی عورت سے سکینڈل ہوسکتاہے ۔

    خاتون کے مطابق وہ اپنے خاوند کیساتھ تین سال سے قابل رحم زندگی گزاررہی ہے جو کہ ایک ڈاکٹر اور نہایت خوبصورت ہے ، وہ اپنے شوہر پر بھروسہ نہیں کرتی اور ہر وقت حسد میں مبتلاءرہتی ہے ۔

    اس کاکہناتھاکہ وہ اس ڈر میں مبتلاءرہتی ہے کہ اس کے خاوند کا کسی بھی وقت کہیں بھی معاشقہ چل سکتاہے کیونکہ وہ بہت خوبصورت ہے اور خواتین ہر وقت اسے دیکھتی ہیں ۔

    خاتون کی یہ کہانی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر کئی خواتین نے اتفاق کیااور خاتون کے اس فیصلے کوخوش آئندقراردیا۔

    ایک سعودی خاتون لیلانے کہاکہ دکھ کی زندگی گزارنے اور ہروقت دباﺅ میں رہنے سے بہتر ہے کہ دماغی سکون کیلئے شادی ہی ختم کردیں۔

  • ریحام خان نے کپتان کی زندگی جہنم بنادی تھی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    ریحام خان نے کپتان کی زندگی جہنم بنادی تھی، برطانوی اخبار کا دعویٰ

    لندن : عمران خان اورریحام میں علیحدگی کا سبب جاننے کے لئے تجسس بڑھنے لگا، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعویٰ کیا ہے کہ ریحام خان نے کپتان کی زندگی جہنم بنادی تھی اور وہ بیڈ روم میں پالتو کتوں کے آنے کے بھی خلاف تھیں۔

    عمران خان اور ریحام کی شادی خبر پہلے چرچا عام بنی پھر لگ بھگ دس ماہ میں ہی دونوں کی راہیں جدا ہوگئیں، ہر اک کو فکر آخر ایسا کیوں ہوا، سب ہی اداس ہوگئے، سوالات کے جواب کی کھوج میں برطانوی اخبار ڈیلی میل متحرک ہوا اور کئی انکشافات کرڈالے۔

    برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں دعوی کیاکہ عمران خان نے ریحام کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی، دونوں میں کئی معاملات پر تلخیاں رہیں، ریحام نے کپتان کے پالتوں کتوں کا کمرے میں داخلہ بند کردیا تھا اہلیہ کا یہ فیصلہ کپتان کو سخت ناپسند تھا۔

    The couple broke up amid furious rows over everything from his friends to her attempts to ban his beloved dogs (pictured) from the bedroom

    برطانوی اخبار کے مطابق ریحام کواس بات پر بھی اعتراض تھاکہ کپتان کاسابقہ اہلیہ جمائماسے قریبی تعلق تاحال کیوں قائم ہے، اس کے ساتھ ریحام نے گھرآنے والے مہانوں کے لئےاصول بھی بنا ڈالے تھے۔

    ان کی چھوٹی بیٹی ان کے پاس ہی تھی جبکہ بڑی بیٹی اور بیٹے کو آنے جانے پرکوئی روک ٹوک نہ تھی، عمران خان کے بھانجوں کے بنی گالہ آنے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

    اخبار نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو ریحام کے سیاست میں کردار ادا کرنے کی خواہش پر بھی تشویش تھی۔

  • عمران خان کی طلاق، سیاستدانوں نے کارکنان کو بیان بازی سے روک دیا

    عمران خان کی طلاق، سیاستدانوں نے کارکنان کو بیان بازی سے روک دیا

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف نے لیگی رہنماؤں کو عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی سے روک دیا۔

    وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے لیگی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کریں، وزیراعظم نے ہدایت کی خاندانی معاملات پر کوئی تبصرہ بھی نہ کیا جائے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریہام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی لوگ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں، فرد کی ذاتیات کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا کچھ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو۔

    تحریک انصاف ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ اس بارے میں کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے اور اس معاملے کو کسی سطح پر زیر بحث نہ لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہ کیا جائے اور اس فیصلے کا احترام کیا جائے۔

    ایم کیوایم کے ڈپٹی کنونیئر ندیم نصرت نے بھی تمام کاکنان اور رہنماوں سے عمران خان کی ذاتی زندگی پر بیان بازی نہ کرنے اور خاموشی اختیار کرنے کا حکم دے دیا۔

  • دنیا کا وہ ملک جہاں طلاق پر پابندی ہے

    دنیا کا وہ ملک جہاں طلاق پر پابندی ہے

    منیلا : مغربی ممالک میں طلاق کی شرح ہوش ربا ہے جبکہ اسلامی ممالک میں اسکی ناپسندیدگی کی وجہ سے شرح نہایت کم ہے مگر دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے کہ جہاں قانون طلاق کی اجازت ہی نہیں دیتا۔

    فلپائن اس منفرد قانون کا حامل واحد ملک ہے جہاں شادی ہو جائے تو طلاق کا کوئی راستہ باقی نہیں رہتا۔ دراصل یہ قانون پانچ صدیاں قبل اس ملک پر ہسپانوی عیسائیوں کے قبضے کی نشانی ہے۔

     کیتھولک عیسائیت کے مطابق شادی ساری عمر کیلئے ہوتی ہے لہٰذا طلاق کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔ ساری دنیا میں طلاق کا کوئی نہ کوئی طریقہ رائج ہو چکا ہے لیکن فلپائن اب بھی طلاق کی اجازت نہیں دیتا۔

     عوام کو اس قانون کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا سامنا بھی رہا ہے۔ اکثر جوڑوں میں اختلافات کی وجہ سے علیحدگی ہو جاتی ہے مگر طلاق نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوبارہ مذہبی طور پر شادی نہیں کر سکتے۔

    عوام کے پرزور مطالبے پر 1991ءمیں شادی کے خاتمے کا قانون متعارف کروا دیا گیا لیکن طلاق کی اجازت نہ دی گئی اس تبدیلی کا نتیجہ یہ ہے کہ شادی کے خاتمہ کے بعد اگرچہ دوبارہ شادی کی جا سکتی ہے لیکن اسے چرچ کی آشیرباد حاصل نہیں ہوپاتی اور مذہبی لحاظ سے اسے گناہ کا فعل قرار دیا جاتا ہے۔

     فلپائن کی 80 فیصد آبادی کیتھولک عیسائی ے اور کل آبادی میں سے تقریباً نصف یہ چاہتی ہے کہ علیحدہ ہو جانے والے جوڑوں کو طلاق کا حق دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ شادی کر سکیں۔

  • دنیا بھر میں طلاق کی ایک تہائی وجہ فیس بک بن گئی

    دنیا بھر میں طلاق کی ایک تہائی وجہ فیس بک بن گئی

    لندن: کچھ عرصہ پہلے تک شاید سسرالی رشتہ دار یا بی جمالو ٹائپ کی خواتین شا دی شدہ جو ڑوں میں طلاق کروانے کا اہم سبب بنتی ہو ں لیکن اب یہ کام سماجی روابط کی ویب سائٹ فیس بک سر انجا م دے رہی ہے۔

    ایک حالیہ رپورٹ کے مطا بق گزشتہ دو سالوں میں دنیا بھر میں ہونے والی ایک تہائی طلاقوں کا سبب کسی نہ کسی طرح فیس بک رہا ہے، رپورٹ کے مطا بق گزشتہ سال برطا نیہ میں فائل کیے گئے، پانچ ہزار طلاق کے کیسو ں میں سے تنتیس(33) فیصدمیں فیس بک کا ذکر موجود ہے۔

    قانونی ماہرین کے مطابق فیس بک پر ہونے والی دوستیاں اور تعلقات شادی شدہ جوڑوں کی زندگی میں تلخی بڑھانے کا سبب بنتے ہیں اور بعض اوقات اس کے ذریعے شوہر یا بیویاں اپنے ساتھی کی ایسی مصروفیت کے بارے میں بھی جان لیتے ہیں, جن سے وہ عموما ً بے خبر ہوتے ہیں اور یوں نوبت طلاق تک پہنچ جاتی ہے۔